ومالی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

وَ مَا لِیَ لَاۤ اَعْبُدُ الَّذِیْ فَطَرَنِیْ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ(22)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور مجھے کیا ہے کہ میں اس کی عبادت نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔

ءَاَتَّخِذُ مِنْ دُوْنِهٖۤ اٰلِهَةً اِنْ یُّرِدْنِ الرَّحْمٰنُ بِضُرٍّ لَّا تُغْنِ عَنِّیْ شَفَاعَتُهُمْ شَیْــٴًـا وَّ لَا یُنْقِذُوْنِ(23)

ترجمہ: کنزالعرفان

کیا میں اللہ کے سوا اورمعبود بنالوں کہ اگر رحمٰن مجھے کوئی نقصان پہنچانا چاہے تو اِن کی سفارش مجھے کوئی نفع نہ دے اور نہ وہ مجھے بچاسکیں گے۔

اِنِّیْۤ اِذًا لَّفِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ(24)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک جب تو میں کھلی گمراہی میں ہو ں گا۔

اِنِّیْۤ اٰمَنْتُ بِرَبِّكُمْ فَاسْمَعُوْنِﭤ(25)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک میں تمہارے رب(اللہ ) پر ایمان لایا تو تم میری سنو۔

قِیْلَ ادْخُلِ الْجَنَّةَؕ-قَالَ یٰلَیْتَ قَوْمِیْ یَعْلَمُوْنَ(26)

ترجمہ: کنزالعرفان

۔(اس سے) فرمایا گیا کہ توجنت میں داخل ہوجا، اس نے کہا : اے کاش کہ میری قوم جان لیتی۔

بِمَا غَفَرَ لِیْ رَبِّیْ وَ جَعَلَنِیْ مِنَ الْمُكْرَمِیْنَ(27)

ترجمہ: کنزالعرفان

جیسی میرے رب نے میری مغفرت کی اور مجھے عزت والوں میں شامل کیا۔

وَ مَاۤ اَنْزَلْنَا عَلٰى قَوْمِهٖ مِنْۢ بَعْدِهٖ مِنْ جُنْدٍ مِّنَ السَّمَآءِ وَ مَا كُنَّا مُنْزِلِیْنَ(28)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ہم نے اس کے بعد اس کی قوم پر آسمان سے کوئی لشکر نہ اتارااور نہ ہم (وہاں کوئی لشکر) اتارنے والے تھے۔

اِنْ كَانَتْ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً فَاِذَا هُمْ خٰمِدُوْنَ(29)

ترجمہ: کنزالعرفان

وہ صرف ایک چیخ تھی توجبھی وہ بجھ کر رہ گئے۔

یٰحَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِۣۚ-مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ(30)

ترجمہ: کنزالعرفان

۔ (اور کہا گیا کہ) ہائے افسوس ان بندوں پرکہ ان کے پاس کوئی رسول آتا ہے تو اس سے ٹھٹھا مذاق ہی کرتے ہیں ۔

اَلَمْ یَرَوْا كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنَ الْقُرُوْنِ اَنَّهُمْ اِلَیْهِمْ لَا یَرْجِعُوْنَﭤ(31)

ترجمہ: کنزالعرفان

کیا انہوں نے نہ دیکھاکہ ہم نے ان سے پہلے کتنی قومیں ہلاک کردیں کہ وہ اب ان کی طرف پلٹنے والے نہیں ۔

وَ اِنْ كُلٌّ لَّمَّا جَمِیْعٌ لَّدَیْنَا مُحْضَرُوْنَ(32)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور جتنے بھی ہیں سب کے سب ہمارے حضور حاضر کئے جائیں گے۔

وَ اٰیَةٌ لَّهُمُ الْاَرْضُ الْمَیْتَةُ ۚۖ-اَحْیَیْنٰهَا وَ اَخْرَجْنَا مِنْهَا حَبًّا فَمِنْهُ یَاْكُلُوْنَ(33)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ان کے لیے ایک نشانی مردہ زمین ہے ہم نے اسے زندہ کیا اور اس سے اناج نکالا تو اس میں سے وہ کھاتے ہیں ۔

وَ جَعَلْنَا فِیْهَا جَنّٰتٍ مِّنْ نَّخِیْلٍ وَّ اَعْنَابٍ وَّ فَجَّرْنَا فِیْهَا مِنَ الْعُیُوْنِ(34)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ہم نے اس میں کھجوروں اور انگو روں کے باغ بنائے اور ہم نے اس میں کچھ چشمے بہائے۔

لِیَاْكُلُوْا مِنْ ثَمَرِهٖۙ-وَ مَا عَمِلَتْهُ اَیْدِیْهِمْؕ-اَفَلَا یَشْكُرُوْنَ(35)

ترجمہ: کنزالعرفان

تاکہ لوگ اس کے پھلوں میں سے کھائیں اور یہ ان کے ہاتھوں نے نہیں بنائے تو کیا وہ شکر ادا نہیں کریں گے؟

سُبْحٰنَ الَّذِیْ خَلَقَ الْاَزْوَاجَ كُلَّهَا مِمَّا تُنْۢبِتُ الْاَرْضُ وَ مِنْ اَنْفُسِهِمْ وَ مِمَّا لَا یَعْلَمُوْنَ(36)

ترجمہ: کنزالعرفان

پاک ہے وہ جس نے سب جوڑے بنائے ،زمین کی اگائی ہوئی چیزوں سے اور لوگوں سے اور ان چیزوں سے جنہیں وہ جانتے بھی نہیں ہیں ۔

وَ اٰیَةٌ لَّهُمُ الَّیْلُ ۚۖ-نَسْلَخُ مِنْهُ النَّهَارَ فَاِذَا هُمْ مُّظْلِمُوْنَ(37)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ان کے لیے ایک نشانی رات ہے ہم اس پر سے دن کوکھینچ لیتے ہیں تو جبھی وہ اندھیروں میں رہ جاتے ہیں ۔

وَ الشَّمْسُ تَجْرِیْ لِمُسْتَقَرٍّ لَّهَاؕ-ذٰلِكَ تَقْدِیْرُ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْمِﭤ(38)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور سورج اپنے ٹھہرنے کے وقت تک چلتا رہے گا، یہ زبردست، علم والے کا مقرر کیا ہوا ہے۔

وَ الْقَمَرَ قَدَّرْنٰهُ مَنَازِلَ حَتّٰى عَادَ كَالْعُرْجُوْنِ الْقَدِیْمِ(39)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور چاند کے لیے ہم نے منزلیں مقرر کیں یہاں تک کہ وہ کھجور کی پرانی شاخ جیسا ہوجاتا ہے۔

لَا الشَّمْسُ یَنْۢبَغِیْ لَهَاۤ اَنْ تُدْرِكَ الْقَمَرَ وَ لَا الَّیْلُ سَابِقُ النَّهَارِؕ-وَ كُلٌّ فِیْ فَلَكٍ یَّسْبَحُوْنَ(40)

ترجمہ: کنزالعرفان

سورج کو لائق نہیں کہ چاند کو پکڑے اور نہ رات دن پر سبقت لے جانے والی ہے اور ہر ایک ایک دائرے میں تیر رہا ہے۔

وَ اٰیَةٌ لَّهُمْ اَنَّا حَمَلْنَا ذُرِّیَّتَهُمْ فِی الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِ(41)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ان کے لیے ایک نشانی یہ ہے کہ ہم نے ان کی نسلوں کو بھری ہوئی کشتی میں سوار کیا۔

وَ خَلَقْنَا لَهُمْ مِّنْ مِّثْلِهٖ مَا یَرْكَبُوْنَ(42)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ہم نے ان کے لیے ویسی ہی کشتیاں بنادیں جن پر سوار ہوتے ہیں ۔

وَ اِنْ نَّشَاْ نُغْرِقْهُمْ فَلَا صَرِیْخَ لَهُمْ وَ لَا هُمْ یُنْقَذُوْنَ(43)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور اگر ہم چاہیں تو انہیں ڈبودیں تو نہ کوئی ان کی فریاد کو پہنچنے والا ہو اور نہ انہیں بچایا جائے۔

اِلَّا رَحْمَةً مِّنَّا وَ مَتَاعًا اِلٰى حِیْنٍ(44)

ترجمہ: کنزالعرفان

مگر ہماری طرف سے رحمت اور ایک وقت تک فائدہ اٹھانے (کی مہلت ہو)۔

وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ اتَّقُوْا مَا بَیْنَ اَیْدِیْكُمْ وَ مَا خَلْفَكُمْ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ(45)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور جب ان سے فرمایا جاتا ہے ، ڈرو اس سے جو تمہارے سامنے ہے اور جو تمہارے پیچھے آنے والا ہے اس امید پر کہ تم پر رحم کیا جائے۔

وَ مَا تَاْتِیْهِمْ مِّنْ اٰیَةٍ مِّنْ اٰیٰتِ رَبِّهِمْ اِلَّا كَانُوْا عَنْهَا مُعْرِضِیْنَ(46)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور جب کبھی ان کے رب کی نشانیوں سے کوئی نشانی ان کے پاس آتی ہے تو وہ اس سے منہ پھیر لیتے ہیں ۔

وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمْ اَنْفِقُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُۙ-قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنُطْعِمُ مَنْ لَّوْ یَشَآءُ اللّٰهُ اَطْعَمَهٗۤ ﳓ اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ(47)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور جب ان سے فرمایا جائے کہ اللہ کے دئیے میں سے کچھ اس کی راہ میں خرچ کرو تو کافر مسلمانوں کو کہتے ہیں کہ کیا ہم اسے کھلائیں جسے اللہ چاہتا تو کھلادیتاتم تو کھلی گمراہی میں ہی ہو۔

وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ(48)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور کہتے ہیں :یہ وعدہ کب آئے گا ؟اگر تم سچے ہو (تو بتاؤ)۔

مَا یَنْظُرُوْنَ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً تَاْخُذُهُمْ وَ هُمْ یَخِصِّمُوْنَ(49)

ترجمہ: کنزالعرفان

وہ صرف ایک چیخ کا انتظار کررہے ہیں جو انہیں اس حالت میں پکڑ لے گی جب وہ دنیا کے جھگڑے میں پھنسے ہوئے ہوں گے۔

فَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَ تَوْصِیَةً وَّ لَاۤ اِلٰۤى اَهْلِهِمْ یَرْجِعُوْنَ(50)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو نہ وہ وصیت کرسکیں گے اور نہ ہی اپنے گھر والوں کی طرف پلٹ کرجاسکیں گے۔

وَ نُفِخَ فِی الصُّوْرِ فَاِذَا هُمْ مِّنَ الْاَجْدَاثِ اِلٰى رَبِّهِمْ یَنْسِلُوْنَ(51)

ترجمہ: کنزالعرفان

اورصورمیں پھونک ماری جائے گی تواسی وقت وہ قبروں سے اپنے رب کی طرف دوڑتے چلے جائیں گے۔

قَالُوْا یٰوَیْلَنَا مَنْۢ بَعَثَنَا مِنْ مَّرْقَدِنَاﱃ هٰذَا مَا وَعَدَ الرَّحْمٰنُ وَ صَدَقَ الْمُرْسَلُوْنَ(52)

ترجمہ: کنزالعرفان

کہیں گے: ہائے ہماری خرابی! کس نے ہمیں ہماری نیند سے جگادیا؟ یہ وہ ہے جس کا رحمٰن نے وعدہ کیا تھا اور رسولوں نے سچ فرمایا تھا۔

اِنْ كَانَتْ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً فَاِذَا هُمْ جَمِیْعٌ لَّدَیْنَا مُحْضَرُوْنَ(53)

ترجمہ: کنزالعرفان

وہ تو صرف ایک چیخ ہوگی تو اسی وقت وہ سب کے سب ہمارے حضور حاضر کردئیے جائیں گے۔

فَالْیَوْمَ لَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَیْــٴًـا وَّ لَا تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ(54)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو آج کسی جان پر کچھ ظلم نہ ہوگا اور تمہیں تمہارے اعمال ہی کا بدلہ دیا جائے گا۔

اِنَّ اَصْحٰبَ الْجَنَّةِ الْیَوْمَ فِیْ شُغُلٍ فٰكِهُوْنَ(55)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک جنت والے آج دل بہلانے والے کاموں میں لطف اندوز (ہو رہے) ہوں گے۔

هُمْ وَ اَزْوَاجُهُمْ فِیْ ظِلٰلٍ عَلَى الْاَرَآىٕكِ مُتَّكِــٴُـوْنَ (56)

ترجمہ: کنزالعرفان

وہ اور ان کی بیویاں تختوں پر تکیہ لگائے سایوں میں ہوں گے۔

لَهُمْ فِیْهَا فَاكِهَةٌ وَّ لَهُمْ مَّا یَدَّعُوْنَ(57)

ترجمہ: کنزالعرفان

ان کے لیے جنت میں پھل میوہ ہوگا اور ان کے لیے ہر وہ چیز ہوگی جو وہ مانگیں گے۔

سَلٰمٌ- قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ(58)

ترجمہ: کنزالعرفان

مہربان رب کی طرف سے فرمایا ہوا سلام ہوگا۔

وَ امْتَازُوا الْیَوْمَ اَیُّهَا الْمُجْرِمُوْنَ(59)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور (کہا جائے گا) اے مجرمو! آج الگ الگ ہوجاؤ۔

اَلَمْ اَعْهَدْ اِلَیْكُمْ یٰبَنِیْۤ اٰدَمَ اَنْ لَّا تَعْبُدُوا الشَّیْطٰنَۚ-اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌ(60)

ترجمہ: کنزالعرفان

اے اولاد ِآدم! کیا میں نے تم سے عہد نہ لیا تھاکہ شیطان کی عبادت نہ کرنا بیشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔

وَّ اَنِ اعْبُدُوْنِیْﳳ-هٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِیْمٌ(61)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور میری عبادت کرنا،یہ سیدھی راہ ہے۔

وَ لَقَدْ اَضَلَّ مِنْكُمْ جِبِلًّا كَثِیْرًاؕ-اَفَلَمْ تَكُوْنُوْا تَعْقِلُوْنَ(62)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور بیشک اس نے تم میں سے بہت سی مخلوق کو گمراہ کردیا تو کیا تم سمجھتے نہ تھے۔

هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِیْ كُنْتُمْ تُوْعَدُوْنَ(63)

ترجمہ: کنزالعرفان

یہ ہے وہ جہنم جس سے تمہیں ڈرایا جاتا تھا۔

اِصْلَوْهَا الْیَوْمَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ(64)

ترجمہ: کنزالعرفان

اپنے کفر کے سبب آج اس میں داخل ہوجاؤ ۔

اَلْیَوْمَ نَخْتِمُ عَلٰۤى اَفْوَاهِهِمْ وَ تُكَلِّمُنَاۤ اَیْدِیْهِمْ وَ تَشْهَدُ اَرْجُلُهُمْ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ(65)

ترجمہ: کنزالعرفان

آج ہم ان کے مونہوں پر مہر لگادیں گے اور ان کے ہاتھ ہم سے کلام کریں گے اور ان کے پاؤں ان کے اعمال کی گواہی دیں گے۔

وَ لَوْ نَشَآءُ لَطَمَسْنَا عَلٰۤى اَعْیُنِهِمْ فَاسْتَبَقُوا الصِّرَاطَ فَاَنّٰى یُبْصِرُوْنَ(66)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور اگر ہم چاہتے تو ان کی آنکھیں مٹادیتے تو وہ جلدی سے راستے کی طرف جاتے تو کہاں سے دکھائی دیتا؟

وَ لَوْ نَشَآءُ لَمَسَخْنٰهُمْ عَلٰى مَكَانَتِهِمْ فَمَا اسْتَطَاعُوْا مُضِیًّا وَّ لَا یَرْجِعُوْنَ(67)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور اگر ہم چاہتے تو ان کی جگہ پر ہی ان کی صورتیں بدل دیتے تونہ وہ آگے بڑھ سکتے اورنہ پیچھے لوٹتے۔

وَ مَنْ نُّعَمِّرْهُ نُنَكِّسْهُ فِی الْخَلْقِؕ-اَفَلَا یَعْقِلُوْنَ(68)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور جسے ہم لمبی عمر دیتے ہیں تو خلقت و بناوٹ میں ہم اسے الٹا پھیردیتے ہیں ،تو کیا وہ سمجھتے نہیں ؟

وَ مَا عَلَّمْنٰهُ الشِّعْرَ وَ مَا یَنْۢبَغِیْ لَهٗؕ-اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ وَّ قُرْاٰنٌ مُّبِیْنٌ(69)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ہم نے نبی کو شعر کہنا نہ سکھایااور نہ وہ ان کی شان کے لائق ہے وہ تو نہیں مگر نصیحت اور روشن قرآن

لِّیُنْذِرَ مَنْ كَانَ حَیًّا وَّ یَحِقَّ الْقَوْلُ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ(70)

ترجمہ: کنزالعرفان

تاکہ وہ ہر ایسے شخص کوڈرائے جو زندہ ہو اور کافروں پر بات ثابت ہوجائے ۔

اَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّا خَلَقْنَا لَهُمْ مِّمَّا عَمِلَتْ اَیْدِیْنَاۤ اَنْعَامًا فَهُمْ لَهَا مٰلِكُوْنَ(71)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور کیا انہوں نے نہ دیکھا کہ ہم نے اپنے ہاتھ کے بنائے ہوئے چوپائے ان کے لیے پیدا کیے تو یہ ان کے مالک ہیں ۔

وَ ذَلَّلْنٰهَا لَهُمْ فَمِنْهَا رَكُوْبُهُمْ وَ مِنْهَا یَاْكُلُوْنَ(72)

ترجمہ: کنزالعرفان

اورہم نے ان چوپایوں کو ان کے لیے تابع کردیاتوان چوپایوں سے کچھ ان کی سواریاں ہیں اور کچھ سے وہ کھاتے ہیں ۔

وَ لَهُمْ فِیْهَا مَنَافِعُ وَ مَشَارِبُؕ-اَفَلَا یَشْكُرُوْنَ(73)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور لوگوں کے لیے ان چوپایوں میں کئی طرح کے منافع اور پینے کی چیزیں ہیں تو کیا وہ لوگ شکر ادا نہیں کریں گے۔

وَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اٰلِهَةً لَّعَلَّهُمْ یُنْصَرُوْنَﭤ(74)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور انہوں نے اللہ کے سوا اور معبود بنالئے کہ شاید ان کی مدد ہوجائے

لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ نَصْرَهُمْۙ-وَ هُمْ لَهُمْ جُنْدٌ مُّحْضَرُوْنَ(75)

ترجمہ: کنزالعرفان

وہ معبوداِن کی مدد نہیں کرسکتے اور وہ لوگ خودان معبودوں کیلئے حاضر ِ خدمت لشکربنے ہوئے ہیں ۔

فَلَا یَحْزُنْكَ قَوْلُهُمْۘ-اِنَّا نَعْلَمُ مَا یُسِرُّوْنَ وَ مَا یُعْلِنُوْنَ(76)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو ان کی بات تمہیں غمگین نہ کرے بیشک ہم جانتے ہیں جو وہ چھپاتے ہیں اورجو ظاہر کرتے ہیں ۔

اَوَ لَمْ یَرَ الْاِنْسَانُ اَنَّا خَلَقْنٰهُ مِنْ نُّطْفَةٍ فَاِذَا هُوَ خَصِیْمٌ مُّبِیْنٌ(77)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور کیا آدمی نے نہ دیکھا کہ ہم نے اسے ایک بوند سے بنایا پھر تب ہی وہ کھلم کھلاجھگڑا کرنے والا ہے۔

وَ ضَرَبَ لَنَا مَثَلًا وَّ نَسِیَ خَلْقَهٗؕ-قَالَ مَنْ یُّحْیِ الْعِظَامَ وَ هِیَ رَمِیْمٌ(78)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ہمارے لیے مثال دیتا ہے اور اپنی پیدائش کوبھول گیا۔ کہنے لگا: ایسا کون ہے جو ہڈیوں کو زندہ کردے جبکہ وہ بالکل گلی ہوئی ہوں ۔

قُلْ یُحْیِیْهَا الَّذِیْۤ اَنْشَاَهَاۤ اَوَّلَ مَرَّةٍؕ-وَ هُوَ بِكُلِّ خَلْقٍ عَلِیْمُﰳ(79)

ترجمہ: کنزالعرفان

تم فرماؤ :ان ہڈیوں کو وہ زندہ کرے گا جس نے پہلی بار انہیں بنایا اور وہ ہر پیدائش کو جاننے والا ہے۔

الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمْ مِّنَ الشَّجَرِ الْاَخْضَرِ نَارًا فَاِذَاۤ اَنْتُمْ مِّنْهُ تُوْقِدُوْنَ(80)

ترجمہ: کنزالعرفان

جس نے تمہارے لیے سبز درخت سے ا ٓ گ پیدا کی توجبھی تم اس سے آگ جلاتے ہو۔

اَوَ لَیْسَ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِقٰدِرٍ عَلٰۤى اَنْ یَّخْلُقَ مِثْلَهُمْﳳ-بَلٰىۗ-وَ هُوَ الْخَلّٰقُ الْعَلِیْمُ(81)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور کیا جس نے آسمان اور زمین بنائے وہ اس بات پر قادر نہیں کہ ان جیسے اورپیدا کردے؟ کیوں نہیں !اور وہی بڑا پیدا کرنے والا، سب کچھ جاننے والا ہے۔

اِنَّمَاۤ اَمْرُهٗۤ اِذَاۤ اَرَادَ شَیْــٴًـا اَنْ یَّقُوْلَ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُ(82)

ترجمہ: کنزالعرفان

اس کا کام تو یہی ہے کہ جب کسی چیز کا ارادہ فرماتا ہے تو اس سے فرماتا ہے ، ’’ ہو جا‘‘ تو وہ ہوجاتی ہے۔

فَسُبْحٰنَ الَّذِیْ بِیَدِهٖ مَلَكُوْتُ كُلِّ شَیْءٍ وَّ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ(83)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو پاک ہے وہ جس کے ہاتھ میں ہر چیز کا قبضہ ہے اور اسی کی طرف تم پھیرے جاؤ گے۔

 

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ترجمہ: کنزالعرفان

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔

وَ الصّٰٓفّٰتِ صَفًّا(1)

ترجمہ: کنزالعرفان

ان کی قسم جو باقاعدہ صفیں باندھے ہوئے ہیں ۔

فَالزّٰجِرٰتِ زَجْرًا(2)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر ان کی قسم جو جھڑک کر چلانے والے ہیں ۔

فَالتّٰلِیٰتِ ذِكْرًا(3)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر قرآن کی تلاوت کرنے والوں کی قسم۔

اِنَّ اِلٰهَكُمْ لَوَاحِدٌﭤ(4)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک تمہارا معبود ضرور ایک ہے۔

رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا وَ رَبُّ الْمَشَارِقِﭤ(5)

ترجمہ: کنزالعرفان

آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا رب ہے اور مشرقوں کامالک ہے۔

اِنَّا زَیَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنْیَا بِزِیْنَةِ ﹰالْكَوَاكِبِ(6)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک ہم نے نیچے کے آسمان کوستاروں کے سنگھار سے آراستہ کیا۔

وَ حِفْظًا مِّنْ كُلِّ شَیْطٰنٍ مَّارِدٍ(7)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ہر سرکش شیطان سے حفاظت کیلئے۔

لَا یَسَّمَّعُوْنَ اِلَى الْمَلَاِ الْاَعْلٰى وَ یُقْذَفُوْنَ مِنْ كُلِّ جَانِبٍ(8)

ترجمہ: کنزالعرفان

وہ شیاطین عالمِ بالا کی طرف کان نہیں لگاسکتے اور انہیں ہرجانب سے مارا جاتا ہے۔

دُحُوْرًا وَّ لَهُمْ عَذَابٌ وَّاصِبٌ(9)

ترجمہ: کنزالعرفان

۔ (انہیں ) بھگانے کیلئے اور ان کے لیے ہمیشہ کا عذاب ہے۔

اِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَاَتْبَعَهٗ شِهَابٌ ثَاقِبٌ(10)

ترجمہ: کنزالعرفان

مگر جو ایک آدھ بار (کوئی بات) اُچک کر لے چلے تو روشن انگارا اس کے پیچھے لگ جاتا ہے

فَاسْتَفْتِهِمْ اَهُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمْ مَّنْ خَلَقْنَاؕ-اِنَّا خَلَقْنٰهُمْ مِّنْ طِیْنٍ لَّازِبٍ(11)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو ان سے پوچھو،کیا اِن لوگوں کی پیدائش زیادہ مضبوط ہے یا ہماری (دوسری) مخلوق کی۔ بیشک ہم نے انہیں چپکنے والی مٹی سے بنایا۔

بَلْ عَجِبْتَ وَ یَسْخَرُوْنَ(12)

ترجمہ: کنزالعرفان

بلکہ تم نے تعجب کیااور وہ مذاق اڑاتے ہیں ۔

وَ اِذَا ذُكِّرُوْا لَا یَذْكُرُوْنَ(13)

ترجمہ: کنزالعرفان

اورجب انہیں سمجھایا جائے تو سمجھتے نہیں ۔

وَ اِذَا رَاَوْا اٰیَةً یَّسْتَسْخِرُوْنَ(14)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور جب کوئی نشانی دیکھتے ہیں توٹھٹھا کرتے ہیں ۔

 

وَ قَالُوْۤا اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِیْنٌ(15)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور کہتے ہیں یہ تو کھلا جادوہی ہے۔

ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنّا لَمَبْعُوْثُوْنَ(16)

ترجمہ: کنزالعرفان

کیا جب ہم مر کر مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے توکیا ہم ضرور اٹھائے جائیں گے؟

اَوَ اٰبَآؤُنَا الْاَوَّلُوْنَﭤ(17)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی؟

 

قُلْ نَعَمْ وَ اَنْتُمْ دَاخِرُوْنَ(18)

ترجمہ: کنزالعرفان

تم فرماؤ: ہاں اور اس وقت تم ذلیل و رسوا ہوگے۔

فَاِنَّمَا هِیَ زَجْرَةٌ وَّاحِدَةٌ فَاِذَا هُمْ یَنْظُرُوْنَ(19)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو وہ تو ایک جھڑک ہی ہوگی تو جبھی وہ دیکھنے لگیں گے۔

وَ قَالُوْا یٰوَیْلَنَا هٰذَا یَوْمُ الدِّیْنِ(20)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور کہیں گے: ہائے ہماری خرابی! یہ بدلے کا دن ہے۔

هٰذَا یَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَ(21)

ترجمہ: کنزالعرفان

یہ وہ فیصلے کا دن ہے جسے تم جھٹلاتے تھے۔

اُحْشُرُوا الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا وَ اَزْوَاجَهُمْ وَ مَا كَانُوْا یَعْبُدُوْنَ(22)

ترجمہ: کنزالعرفان

ظالموں اور ان کے ساتھیوں کواور جن کی یہ اللہ کے سواپوجا کرتے تھے ان سب کو اکٹھا کردو۔

مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ فَاهْدُوْهُمْ اِلٰى صِرَاطِ الْجَحِیْمِ(23)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر ان سب کو دوزخ کا راستہ دکھاؤ۔

وَ قِفُوْهُمْ اِنَّهُمْ مَّسْـٴُـوْلُوْنَ(24)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور انہیں ٹھہراؤ، بیشک ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُوْنَ(25)

ترجمہ: کنزالعرفان

۔ (کہا جائے گا:) تمہیں کیا ہوا؟ تم ایک دوسرے کی مدد کیوں نہیں کرتے؟

بَلْ هُمُ الْیَوْمَ مُسْتَسْلِمُوْنَ(26)

ترجمہ: کنزالعرفان

بلکہ وہ آج گردن جھکائے ہوئے ہوں گے۔

وَ اَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ(27)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ان میں ایک دوسرے کی طرف آپس میں سوال کرتے ہوئے متوجہ ہوگا۔

قَالُوْۤا اِنَّكُمْ كُنْتُمْ تَاْتُوْنَنَا عَنِ الْیَمِیْنِ(28)

ترجمہ: کنزالعرفان

پیروکارکہیں گے: تم ہمارے پاس طاقت و قوت سے آتے تھے۔

قَالُوْا بَلْ لَّمْ تَكُوْنُوْا مُؤْمِنِیْنَ(29)

ترجمہ: کنزالعرفان

سردار کہیں گے: بلکہ تم خود ہی ایمان والے نہیں تھے۔

وَ مَا كَانَ لَنَا عَلَیْكُمْ مِّنْ سُلْطٰنٍۚ-بَلْ كُنْتُمْ قَوْمًا طٰغِیْنَ (30)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ہمارا تم پر کچھ قابو نہ تھابلکہ تم سرکش لوگ تھے۔

فَحَقَّ عَلَیْنَا قَوْلُ رَبِّنَاۤ ﳓ اِنَّا لَذَآىٕقُوْنَ (31)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو ہم پر ہمارے رب کی بات ثابت ہوگئی (کہ) ہم ضرور مزہ چکھیں گے۔

فَاَغْوَیْنٰكُمْ اِنَّا كُنَّا غٰوِیْنَ (32)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو ہم نے تمہیں گمراہ کیا ، بیشک ہم خود گمراہ تھے۔

فَاِنَّهُمْ یَوْمَىٕذٍ فِی الْعَذَابِ مُشْتَرِكُوْنَ(33)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو اس دن وہ سب کے سب عذاب میں شریک ہیں ۔

اِنَّا كَذٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِیْنَ(34)

ترجمہ: کنزالعرفان

مجرموں کے ساتھ ہم ایسا ہی کرتے ہیں ۔

اِنَّهُمْ كَانُوْۤا اِذَا قِیْلَ لَهُمْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُۙ-یَسْتَكْبِرُوْنَ(35)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک جب ان سے کہا جاتا تھا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تووہ تکبر کرتے تھے۔

وَ یَقُوْلُوْنَ اَىٕنَّا لَتَارِكُوْۤا اٰلِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُوْنٍﭤ(36)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور کہتے تھے کیا ہم ایک دیوانے شاعر کی وجہ سے اپنے معبودوں کو چھوڑدیں ۔

بَلْ جَآءَ بِالْحَقِّ وَ صَدَّقَ الْمُرْسَلِیْنَ(37)

ترجمہ: کنزالعرفان

بلکہ وہ تو حق لائے ہیں اور انہوں نے رسولوں کی تصدیق فرمائی ہے۔

اِنَّكُمْ لَذَآىٕقُوا الْعَذَابِ الْاَلِیْمِ(38)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک تم ضرور دردناک عذاب چکھنے والے ہو۔

وَ مَا تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ(39)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو تمہیں تمہارے اعمال ہی کا بدلہ دیا جائے گا۔

اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ(40)

ترجمہ: کنزالعرفان

مگر جو اللہ کے چُنے ہوئے بندے ہیں ۔

اُولٰٓىٕكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُوْمٌ(41)

ترجمہ: کنزالعرفان

ان کے لیے وہ روزی ہے جو معلوم ہے۔

فَوَاكِهُۚ-وَ هُمْ مُّكْرَمُوْنَ(42)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھل میوے ہیں اور وہ معزز ہوں گے۔

فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ(43)

ترجمہ: کنزالعرفان

چین کے باغوں میں ۔

عَلٰى سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِیْنَ(44)

ترجمہ: کنزالعرفان

تختوں پر آمنے سامنے ہوں گے۔

یُطَافُ عَلَیْهِمْ بِكَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍ(45)

ترجمہ: کنزالعرفان

خالص شراب کے جام کے ان پر دَور ہوں گے۔

بَیْضَآءَ لَذَّةٍ لِّلشّٰرِبِیْنَ(46)

ترجمہ: کنزالعرفان

سفید رنگ کی شراب ہوگی، پینے والوں کے لیے لذت بخش ہوگی۔

لَا فِیْهَا غَوْلٌ وَّ لَا هُمْ عَنْهَا یُنْزَفُوْنَ(47)

ترجمہ: کنزالعرفان

نہ اس میں عقل کی خرابی ہوگی اور نہ وہ اس سے نشے میں لائے جائیں گے۔

وَ عِنْدَهُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ عِیْنٌ(48)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ان کے پاس نگاہیں نیچی رکھنے والی ،بڑی آنکھوں والی (بیویاں ) ہوں گی۔

كَاَنَّهُنَّ بَیْضٌ مَّكْنُوْنٌ(49)

ترجمہ: کنزالعرفان

گویاوہ پوشیدہ رکھے ہوئے انڈے ہیں ۔

فَاَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ(50)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر جنتی آپس میں سوال کرتے ہوئے ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہوں گے۔

قَالَ قَآىٕلٌ مِّنْهُمْ اِنِّیْ كَانَ لِیْ قَرِیْنٌ(51)

ترجمہ: کنزالعرفان

ان میں سے ایک کہنے والاکہے گا:بیشک میرا ایک ساتھی تھا۔

یَّقُوْلُ اَىٕنَّكَ لَمِنَ الْمُصَدِّقِیْنَ(52)

ترجمہ: کنزالعرفان

۔ (مجھ سے) کہا کرتاتھا : کیا تم تصدیق کرنے والوں میں سے ہو؟

ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَدِیْنُوْنَ(53)

ترجمہ: کنزالعرفان

کیا جب ہم مرجائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے تو کیا ہمیں جزا سزا دی جائے گی؟

قَالَ هَلْ اَنْتُمْ مُّطَّلِعُوْنَ(54)

ترجمہ: کنزالعرفان

جنتی کہے گا: کیا تم جھانک کر دیکھو گے؟

فَاطَّلَعَ فَرَاٰهُ فِیْ سَوَآءِ الْجَحِیْمِ(55)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو وہ جھانکے گا تو اس ساتھی کو بھڑکتی آگ کے درمیان میں دیکھے گا۔

قَالَ تَاللّٰهِ اِنْ كِدْتَّ لَتُرْدِیْنِ(56)

ترجمہ: کنزالعرفان

وہ جنتی کہے گا: خدا کی قسم، قریب تھا کہ تو ضرور مجھے ہلاک کردیتا۔

وَ لَوْ لَا نِعْمَةُ رَبِّیْ لَكُنْتُ مِنَ الْمُحْضَرِیْنَ(57)

ترجمہ: کنزالعرفان

اوراگر میرے رب کا احسان نہ ہوتا تو ضرور میں بھی پکڑ کر حاضر کیا جاتا۔

اَفَمَا نَحْنُ بِمَیِّتِیْنَ(58)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو کیا ہم مریں گے نہیں ؟

اِلَّا مَوْتَتَنَا الْاُوْلٰى وَ مَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِیْنَ(59)

ترجمہ: کنزالعرفان

سوائے ہماری پہلی موت کے اور ہمیں عذاب نہیں دیا جائے گا۔

اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ(60)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک یہی بڑی کامیابی ہے۔

لِمِثْلِ هٰذَا فَلْیَعْمَلِ الْعٰمِلُوْنَ(61)

ترجمہ: کنزالعرفان

ایسی ہی کامیابی کے لیے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے۔

اَذٰلِكَ خَیْرٌ نُّزُلًا اَمْ شَجَرَةُ الزَّقُّوْمِ(62)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو یہ مہمان نوازی بہتر ہے یا زقوم کادرخت؟

جَعَلْنٰهَا فِتْنَةً لِّلظّٰلِمِیْنَ(63)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک ہم نے اس درخت کو ظالموں کے لئے آزمائش بنادیا ہے۔

اِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُ جُ فِیْۤ اَصْلِ الْجَحِیْمِ (64)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک وہ ایک درخت ہے جو جہنم کی جڑ میں سے نکلتا ہے۔

طَلْعُهَا كَاَنَّهٗ رُءُوْسُ الشَّیٰطِیْنِ (65)

ترجمہ: کنزالعرفان

اس کا شگوفہ ایسے ہے جیسے شیطانوں کے سرہوں ۔

فَاِنَّهُمْ لَاٰكِلُوْنَ مِنْهَا فَمَالِــٴُـوْنَ مِنْهَا الْبُطُوْنَﭤ(66)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر بیشک وہ اس میں سے کھائیں گے پھر اس سے پیٹ بھریں گے۔

ثُمَّ اِنَّ لَهُمْ عَلَیْهَا لَشَوْبًا مِّنْ حَمِیْمٍ(67)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر بیشک ان کے لیے اس پر کھولتے پانی کی ملاوٹ ہے۔

ثُمَّ اِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَاۡاِلَى الْجَحِیْمِ(68)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر بیشک ان کا لوٹنا ضرور بھڑکتی آگ کی طرف ہے۔

اِنَّهُمْ اَلْفَوْا اٰبَآءَهُمْ ضَآلِّیْنَ(69)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک انہوں نے اپنے باپ دادا کوگمراہ پایا۔

فَهُمْ عَلٰۤى اٰثٰرِهِمْ یُهْرَعُوْنَ(70)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو وہ انہیں کے نشانِ قدم پر دوڑائے جارہے ہیں ۔

وَ لَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ اَكْثَرُ الْاَوَّلِیْنَ(71)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور بیشک ان سے پہلے بہت سے اگلے لوگ گمراہ ہوئے۔

وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا فِیْهِمْ مُّنْذِرِیْنَ(72)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور بیشک ہم نے ان میں ڈر سنانے والے بھیجے۔

فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُنْذَرِیْنَ(73)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو دیکھو ڈرائے جانے والوں کا کیسا انجام ہوا؟

اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ(74)

ترجمہ: کنزالعرفان

مگر اللہ کے چُنے ہوئے بندے۔

وَ لَقَدْ نَادٰىنَا نُوْحٌ فَلَنِعْمَ الْمُجِیْبُوْنَ(75)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور بیشک نوح نے ہمیں پکاراتو ہم کیا ہی اچھے جواب دینے والے ہیں ۔

وَ نَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِیْمِ(76)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو بڑی تکلیف سے نجات دی۔

وَ جَعَلْنَا ذُرِّیَّتَهٗ هُمُ الْبٰقِیْنَ(77)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ہم نے اسی کی اولاد باقی رکھی۔

وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَ(78)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ہم نے بعد والوں میں اس کی تعریف باقی رکھی۔

سَلٰمٌ عَلٰى نُوْحٍ فِی الْعٰلَمِیْنَ(79)

ترجمہ: کنزالعرفان

تمام جہان والوں میں نوح پر سلام ہو۔

اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ(80)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک ہم نیکوں کوایسا ہی صلہ دیتے ہیں ۔

اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ(81)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک وہ ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل ایمان والے بندوں میں سے ہے۔

ثُمَّ اَغْرَقْنَا الْاٰخَرِیْنَ(82)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر ہم نے دوسروں کو ڈبو دیا۔

وَ اِنَّ مِنْ شِیْعَتِهٖ لَاِبْرٰهِیْمَ(83)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور بیشک اسی (نوح) کے گروہ سے ابراہیم ہے۔

اِذْ جَآءَ رَبَّهٗ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍ(84)

ترجمہ: کنزالعرفان

جبکہ اپنے رب کے پاس سلامت دل لے کرحاضر ہوا۔

اِذْ قَالَ لِاَبِیْهِ وَ قَوْمِهٖ مَا ذَا تَعْبُدُوْنَ(85)

ترجمہ: کنزالعرفان

جب اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایاتم کیا پوجتے ہو؟

اَىٕفْكًا اٰلِهَةً دُوْنَ اللّٰهِ تُرِیْدُوْنَﭤ(86)

ترجمہ: کنزالعرفان

کیا بہتان باندھ کر اللہ کے سوا اور معبود چاہتے ہو؟

فَمَا ظَنُّكُمْ بِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ(87)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو تمہارا رب العالمین پرکیا گمان ہے؟

فَنَظَرَ نَظْرَةً فِی النُّجُوْمِ(88)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر اس نے ستاروں کوایک نگاہ دیکھا۔

فَقَالَ اِنِّیْ سَقِیْمٌ(89)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو کہا :میں بیمار ہونے والا ہوں ۔

فَتَوَلَّوْا عَنْهُ مُدْبِرِیْنَ(90)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو قوم کے لوگ اس سے پیٹھ پھیر کر چلے گئے۔

فَرَاغَ اِلٰۤى اٰلِهَتِهِمْ فَقَالَ اَلَا تَاْكُلُوْنَ(91)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر آپ ان کے خداؤں کی طرف چھپ کر چلے پھر فرمایا:کیا تم کھاتے نہیں ؟

مَا لَكُمْ لَا تَنْطِقُوْنَ(92)

ترجمہ: کنزالعرفان

تمہیں کیا ہوا کہ تم بولتے نہیں ؟

فَرَاغَ عَلَیْهِمْ ضَرْبًۢا بِالْیَمِیْنِ(93)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو لوگوں سے نظر بچا کر دائیں ہاتھ سے انہیں مارنے لگے۔

فَاَقْبَلُوْۤا اِلَیْهِ یَزِفُّوْنَ(94)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو کافر اس کی طرف جلدی کرتے ہوئے آئے۔

قَالَ اَتَعْبُدُوْنَ مَا تَنْحِتُوْنَ(95)

ترجمہ: کنزالعرفان

فرمایا: کیا تم ان کی عبادت کرتے ہوجنہیں خود تراشتے ہو؟

وَ اللّٰهُ خَلَقَكُمْ وَ مَا تَعْمَلُوْنَ(96)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور اللہ نے تمہیں اور تمہارے اعمال کوپیدا کیا ۔

قَالُوا ابْنُوْا لَهٗ بُنْیَانًا فَاَلْقُوْهُ فِی الْجَحِیْمِ(97)

ترجمہ: کنزالعرفان

قوم نے کہا: اس کے لیے ایک عمارت بناؤپھر اسے بھڑکتی آگ میں ڈال دو۔

فَاَرَادُوْا بِهٖ كَیْدًا فَجَعَلْنٰهُمُ الْاَسْفَلِیْنَ(98)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو انہوں نے اس کے ساتھ فریب کرنا چاہا توہم نے انہیں نیچا کردیا۔

وَ قَالَ اِنِّیْ ذَاهِبٌ اِلٰى رَبِّیْ سَیَهْدِیْنِ(99)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ابراہیم نے کہا: بیشک میں اپنے رب کی طرف جانے والا ہوں ،اب وہ مجھے راہ دکھائے گا۔

رَبِّ هَبْ لِیْ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ(100)

ترجمہ: کنزالعرفان

اے میرے رب! مجھے نیک اولاد عطا فرما۔

 

فَبَشَّرْنٰهُ بِغُلٰمٍ حَلِیْمٍ(101)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو ہم نے اسے ایک بردبار لڑکے کی خوشخبری سنائی۔

فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعْیَ قَالَ یٰبُنَیَّ اِنِّیْۤ اَرٰى فِی الْمَنَامِ اَنِّیْۤ اَذْبَحُكَ فَانْظُرْ مَا ذَا تَرٰىؕ-قَالَ یٰۤاَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ٘-سَتَجِدُنِیْۤ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ مِنَ الصّٰبِرِیْنَ(102)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر جب وہ اس کے ساتھ کوشش کرنے کے قابل عمر کو پہنچ گیا توابراہیم نے کہا: اے میرے بیٹے! میں نے خواب میں دیکھا کہ میں تجھے ذبح کررہا ہوں ۔اب تو دیکھ کہ تیری کیا رائے ہے ؟بیٹے نے کہا: اے میرے باپ! آپ وہی کریں جس کا آپ کو حکم دیاجارہا ہے۔ اِنْ شَاءَاللہ عنقریب آپ مجھے صبر کرنے والوں میں سے پائیں گے۔

فَلَمَّاۤ اَسْلَمَا وَ تَلَّهٗ لِلْجَبِیْنِ(103)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو جب ان دونوں نے (ہمارے حکم پر) گردن جھکادی اور باپ نے بیٹے کو پیشانی کے بل لٹایا (اس وقت کا حال نہ پوچھ)۔

وَ نَادَیْنٰهُ اَنْ یّٰۤاِبْرٰهِیْمُ(104)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ہم نے اسے ندا فرمائی کہ اے ابراہیم!۔

قَدْ صَدَّقْتَ الرُّءْیَاۚ-اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ(105)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک تو نے خواب سچ کردکھایاہم نیکی کرنے والوں کوایسا ہی صلہ دیتے ہیں ۔

اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْبَلٰٓؤُا الْمُبِیْنُ(106)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک یہ ضرور کھلی آزمائش تھی۔

 

وَ فَدَیْنٰهُ بِذِبْحٍ عَظِیْمٍ(107)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ہم نے اسماعیل کے فدیے میں ایک بڑا ذبیحہ دیدیا ۔

وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَ(108)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ہم نے بعد والوں میں اس کی تعریف باقی رکھی۔

سَلٰمٌ عَلٰۤى اِبْرٰهِیْمَ(109)

ترجمہ: کنزالعرفان

ابراہیم پرسلام ہو۔

كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ(110)

ترجمہ: کنزالعرفان

ہم نیکی کرنے والوں کوایسا ہی صلہ دیتے ہیں ۔

اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ(111)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک وہ ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل ایمان والے بندوں میں سے ہیں ۔

وَ بَشَّرْنٰهُ بِاِسْحٰقَ نَبِیًّا مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ(112)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ہم نے اسے اسحاق کی خوشخبری دی جو اللہ کے خاص قرب کے لائق بندوں میں سے ایک نبی ہے۔

وَ بٰرَكْنَا عَلَیْهِ وَ عَلٰۤى اِسْحٰقَؕ-وَ مِنْ ذُرِّیَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَّ ظَالِمٌ لِّنَفْسِهٖ مُبِیْنٌ(113)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ہم نے اس پر اور اسحاق پربرکت اتاری اور ان کی اولاد میں کوئی اچھا کام کرنے والاہے اور کوئی اپنی جان پر صریح ظلم کرنے والاہے۔

وَ لَقَدْ مَنَنَّا عَلٰى مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ(114)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور بیشک ہم نے موسیٰ اور ہارون پر احسان فرمایا۔

وَ نَجَّیْنٰهُمَا وَ قَوْمَهُمَا مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِیْمِ(115)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور انہیں اور ان کی قوم کو بہت بڑی سختی سے نجات بخشی۔

وَ نَصَرْنٰهُمْ فَكَانُوْا هُمُ الْغٰلِبِیْنَ(116)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ہم نے ان کی مدد فرمائی تو وہی غالب ہوئے۔

وَ اٰتَیْنٰهُمَا الْكِتٰبَ الْمُسْتَبِیْنَ(117)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ہم نے ان دونوں کو روشن کتاب عطا فرمائی۔

وَ هَدَیْنٰهُمَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ(118)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور انہیں سیدھی راہ دکھائی۔

وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِمَا فِی الْاٰخِرِیْنَ(119)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور پچھلوں میں ان کی تعریف باقی رکھی۔

سَلٰمٌ عَلٰى مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ(120)

ترجمہ: کنزالعرفان

موسیٰ اور ہارون پرسلام ہو۔

اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ(121)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک نیکی کرنے والوں کوہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں ۔

اِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ(122)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک وہ دونوں ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل ایمان والے بندوں میں سے ہیں ۔

وَ اِنَّ اِلْیَاسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَﭤ(123)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور بیشک الیاس ضرور رسولوں میں سے ہے۔

 

اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اَلَا تَتَّقُوْنَ(124)

ترجمہ: کنزالعرفان

جب اس نے اپنی قوم سے فرمایا: کیا تم ڈرتے نہیں ؟

اَتَدْعُوْنَ بَعْلًا وَّ تَذَرُوْنَ اَحْسَنَ الْخَالِقِیْنَ(125)

ترجمہ: کنزالعرفان

کیا تم بعل (بت) کی پوجا کرتے ہواور بہترین خالق کوچھوڑتے ہو؟

اللّٰهَ رَبَّكُمْ وَ رَبَّ اٰبَآىٕكُمُ الْاَوَّلِیْنَ(126)

ترجمہ: کنزالعرفان

اللہ جو تمہارا رب اور تمہارے اگلے باپ دادا کارب ہے۔

فَكَذَّبُوْهُ فَاِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَ(127)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر انہو ں نے اسے جھٹلایا تو وہ ضرور پیش کئے جائیں گے۔

اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ(128)

ترجمہ: کنزالعرفان

مگر اللہ کے چُنے ہوئے بندے۔

وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَ(129)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ہم نے بعد والوں میں اس کی تعریف باقی رکھی۔

سَلٰمٌ عَلٰۤى اِلْ یَاسِیْنَ(130)

ترجمہ: کنزالعرفان

الیاس پرسلام ہو۔

اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ (131)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک ہم نیکی کرنے والوں کوایسا ہی صلہ دیتے ہیں ۔

اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ(132)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک وہ ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل ایمان والے بندوں میں سے ہے۔

وَ اِنَّ لُوْطًا لَّمِنَ الْمُرْسَلِیْنَﭤ(133)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور بیشک لوط ضرور رسولوں میں سے ہے۔

اِذْ نَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اَجْمَعِیْنَ(134)

ترجمہ: کنزالعرفان

جب ہم نے اسے اور اس کے سب گھر والوں کو نجات بخشی۔

اِلَّا عَجُوْزًا فِی الْغٰبِرِیْنَ(135)

ترجمہ: کنزالعرفان

مگر ایک بڑھیا پیچھے رہ جانے والوں میں ہوگئی۔

ثُمَّ دَمَّرْنَا الْاٰخَرِیْنَ(136)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر دوسروں کو ہم نے ہلاک فرمادیا۔



وَ اِنَّكُمْ لَتَمُرُّوْنَ عَلَیْهِمْ مُّصْبِحِیْنَ(137)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور (اے لوگو!) بیشک تم صبح کے وقت ان کے پاس سے گزرتے ہو۔

وَ بِالَّیْلِؕ-اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ(138)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور رات کے وقت (بھی ان بستیوں سے گزرتے ہو)۔ تو کیا تم سمجھتے نہیں ؟

وَ اِنَّ یُوْنُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَﭤ(139)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور بیشک یونس ضرور رسولوں میں سے ہے۔

اِذْ اَبَقَ اِلَى الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِ(140)

ترجمہ: کنزالعرفان

جب وہ بھری کشتی کی طرف نکل گیا۔

فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ الْمُدْحَضِیْنَ(141)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو کشتی والے نے قرعہ ڈالا تویونس دھکیلے جانے والوں میں سے ہوگئے۔

فَالْتَقَمَهُ الْحُوْتُ وَ هُوَ مُلِیْمٌ(142)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر انہیں مچھلی نے نگل لیا اور وہ اپنے آپ کو ملامت کررہے تھے۔

 

فَلَوْ لَاۤ اَنَّهٗ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِیْنَ(143)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو اگر وہ تسبیح کرنے والا نہ ہوتا۔

لَلَبِثَ فِیْ بَطْنِهٖۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ(144)

ترجمہ: کنزالعرفان

توضرور اس دن تک اس مچھلی کے پیٹ میں رہتا جس دن لوگ اٹھائے جائیں گے۔

فَنَبَذْنٰهُ بِالْعَرَآءِ وَ هُوَ سَقِیْمٌ(145)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر ہم نے اسے میدان میں ڈال دیا اور وہ بیمار تھا۔

وَ اَنْۢبَتْنَا عَلَیْهِ شَجَرَةً مِّنْ یَّقْطِیْنٍ(146)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ہم نے اس پرکدو کا پیڑ اگادیا۔

وَ اَرْسَلْنٰهُ اِلٰى مِائَةِ اَلْفٍ اَوْ یَزِیْدُوْنَ(147)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ہم نے اسے ایک لاکھ بلکہ زیادہ آدمیوں کی طرف بھیجا۔

فَاٰمَنُوْا فَمَتَّعْنٰهُمْ اِلٰى حِیْنٍﭤ(148)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو وہ ایمان لے آئے تو ہم نے انہیں ایک وقت تک فائدہ اٹھانے دیا۔

فَاسْتَفْتِهِمْ اَلِرَبِّكَ الْبَنَاتُ وَ لَهُمُ الْبَنُوْنَ(149)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو ان سے پوچھو، کیا تمہارے رب کے لیے بیٹیاں ہیں اور ان کیلئے بیٹے ہیں ؟

اَمْ خَلَقْنَا الْمَلٰٓىٕكَةَ اِنَاثًا وَّ هُمْ شٰهِدُوْنَ(150)

ترجمہ: کنزالعرفان

یا ہم نے ملائکہ کو عورتیں پیدا کیا اور وہ موجود تھے۔

اَلَاۤ اِنَّهُمْ مِّنْ اِفْكِهِمْ لَیَقُوْلُوْنَ(151)

ترجمہ: کنزالعرفان

خبردار! بیشک وہ اپنے بہتان سے یہ بات کہتے ہیں ۔

وَلَدَ اللّٰهُۙ-وَ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ(152)

ترجمہ: کنزالعرفان

کہ اللہ کی اولاد ہے اور بیشک وہ ضرور جھوٹے ہیں ۔

اَصْطَفَى الْبَنَاتِ عَلَى الْبَنِیْنَﭤ(153)

ترجمہ: کنزالعرفان

کیا اللہ نے بیٹے چھوڑ کر بیٹیاں پسند کیں ۔

مَا لَكُمْ- كَیْفَ تَحْكُمُوْنَ(154)

ترجمہ: کنزالعرفان

تمہیں کیا ہے؟تم کیسا حکم لگاتے ہو؟

اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ(155)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو کیا تم دھیان نہیں کرتے؟

 

اَمْ لَكُمْ سُلْطٰنٌ مُّبِیْنٌ(156)

ترجمہ: کنزالعرفان

یا تمہارے لیے کوئی کھلی دلیل ہے؟

فَاْتُوْا بِكِتٰبِكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ(157)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو اپنی کتاب لاؤاگر تم سچے ہو۔

وَ جَعَلُوْا بَیْنَهٗ وَ بَیْنَ الْجِنَّةِ نَسَبًاؕ-وَ لَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّةُ اِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَ(158)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور انہوں نے اللہ اور جنوں کے درمیان نسب کا رشتہ ٹھہرایااور بیشک جنوں کو معلوم ہے کہ ان کی پیشی کی جائے گی۔

سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یَصِفُوْنَ(159)

ترجمہ: کنزالعرفان

اللہ اس سے پاک ہے جو یہ بتاتے ہیں ۔

اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ(160)

ترجمہ: کنزالعرفان

مگر اللہ کے چُنے ہوئے بندے ۔

فَاِنَّكُمْ وَ مَا تَعْبُدُوْنَ(161)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو تم اور جنہیں تم( اللہ کے سوا) پوجتے ہو ۔

مَاۤ اَنْتُمْ عَلَیْهِ بِفٰتِنِیْنَ(162)

ترجمہ: کنزالعرفان

تم اس کے خلاف( کسی کو)فتنے میں ڈالنے والے نہیں ۔

اِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ الْجَحِیْمِ(163)

ترجمہ: کنزالعرفان

مگر اسے جو بھڑکتی آگ میں داخل ہونے والا ہے۔

وَ مَا مِنَّاۤ اِلَّا لَهٗ مَقَامٌ مَّعْلُوْمٌ(164)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور (فرشتے کہتے ہیں ) ہم میں ہر ایک کیلئے ایک جگہ مقررہے۔

وَّ اِنَّا لَنَحْنُ الصَّآفُّوْنَ(165)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور بیشک ہم (حکم کے انتظار میں )صف باندھے ہوئے ہیں ۔

وَ اِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُوْنَ(166)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور بیشک ہم (اس کی) تسبیح کرنے والے ہیں ۔

وَ اِنْ كَانُوْا لَیَقُوْلُوْنَ(167)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور بیشک کافرکہتے تھے۔

لَوْ اَنَّ عِنْدَنَا ذِكْرًا مِّنَ الْاَوَّلِیْنَ(168)

ترجمہ: کنزالعرفان

اگر ہمارے پاس اگلوں کی کوئی نصیحت ہوتی۔

لَكُنَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ(169)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو ضرور ہم اللہ کے چُنے ہوئے بندے ہوتے۔



فَكَفَرُوْا بِهٖ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ(170)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو اس کے منکر ہوئے تو عنقریب انہیں پتہ چل جائے گا۔

وَ لَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِیْنَ(171)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور بیشک ہمارے بھیجے ہوئے بندوں کے لیے ہمارا کلام گزر چکا ہے ۔

اِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنْصُوْرُوْنَ(172)

ترجمہ: کنزالعرفان

کہ بیشک انہی کی مدد کی جائے گی۔

وَ اِنَّ جُنْدَنَا لَهُمُ الْغٰلِبُوْنَ(173)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور بیشک ہمارا لشکرہی غالب ہوگا۔

فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِیْنٍ(174)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو ایک وقت تک تم ان سے منہ پھیر لو۔

وَّ اَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْنَ(175)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور انہیں دیکھتے رہو تو عنقریب وہ بھی دیکھیں گے۔

اَفَبِعَذَابِنَا یَسْتَعْجِلُوْنَ(176)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو کیا ہمارے عذاب کی جلدی کرتے ہیں ؟

فَاِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَآءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِیْنَ(177)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر جب ان کے صحن میں عذاب اترے گا تو ڈرائے جانے والوں کی کیا ہی بری صبح ہوگی۔

وَ تَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِیْنٍ(178)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ایک وقت تک ان سے منہ پھیرلو۔

وَّ اَبْصِرْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْنَ(179)

ترجمہ: کنزالعرفان

اورانہیں دیکھتے رہو تو عنقریب وہ بھی دیکھیں گے۔

سُبْحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا یَصِفُوْنَ(180)

ترجمہ: کنزالعرفان

تمہارا رب عزت والا ان تمام باتوں سے پاک ہے جو وہ بیان کرتے ہیں ۔

وَ سَلٰمٌ عَلَى الْمُرْسَلِیْنَ(181)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور رسولوں پر سلام ہو۔

وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ(182)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور تمام تعریفیں اس اللہ کیلئے ہیں جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔

 

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ترجمہ: کنزالعرفان

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔

 

1

صٓ وَ الْقُرْاٰنِ ذِی الذِّكْرِﭤ(1)

ترجمہ: کنزالعرفان

ص، نصیحت والے قرآن کی قسم۔

بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِیْ عِزَّةٍ وَّ شِقَاقٍ(2)

ترجمہ: کنزالعرفان

بلکہ کافر تکبر اورمخالفت میں پڑے ہوئے ہیں ۔

كَمْ اَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنْ قَرْنٍ فَنَادَوْا وَّ لَاتَ حِیْنَ مَنَاصٍ(3)

ترجمہ: کنزالعرفان

ہم نے ان سے پہلے کتنی قومیں ہلاک کردیں تو وہ پکارنے لگے حالانکہ بھاگنے کا وقت نہ تھا

وَ عَجِبُوْۤا اَنْ جَآءَهُمْ مُّنْذِرٌ مِّنْهُمْ٘-وَ قَالَ الْكٰفِرُوْنَ هٰذَا سٰحِرٌ كَذَّابٌ(4)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور انہیں اس بات پر تعجب ہوا کہ ان کے پاس انہیں میں سے ایک ڈر سنانے والا (رسول) تشریف لایااور کافروں نے کہا: یہ جادوگرہے، بڑا جھوٹا ہے۔

 

اَجَعَلَ الْاٰلِهَةَ اِلٰهًا وَّاحِدًا ۚۖ-اِنَّ هٰذَا لَشَیْءٌ عُجَابٌ(5)

ترجمہ: کنزالعرفان

کیا اس نے بہت سارے خداؤں کو ایک خدا کردیا؟بیشک یہ ضروربڑی عجیب بات ہے۔

 

وَ انْطَلَقَ الْمَلَاُ مِنْهُمْ اَنِ امْشُوْا وَ اصْبِرُوْا عَلٰۤى اٰلِهَتِكُمْ ۚۖ-اِنَّ هٰذَا لَشَیْءٌ یُّرَادُ(6)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ان میں سے جو سردارتھے وہ( یہ کہتے ہوئے )چل پڑے کہ (اے لوگو! )تم بھی چلے جاؤ اور اپنے معبودوں پر ڈٹے رہو بیشک اس بات میں اس کی کوئی غرض ہے۔

مَا سَمِعْنَا بِهٰذَا فِی الْمِلَّةِ الْاٰخِرَةِ ۚۖ-اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا اخْتِلَاقٌ(7)

ترجمہ: کنزالعرفان

ہم نے یہ بات پچھلے دین میں بھی نہیں سنی ۔ یہ صرف خود بنائی ہوئی جھوٹی بات ہے۔

ءَاُنْزِلَ عَلَیْهِ الذِّكْرُ مِنْۢ بَیْنِنَاؕ-بَلْ هُمْ فِیْ شَكٍّ مِّنْ ذِكْرِیْۚ-بَلْ لَّمَّا یَذُوْقُوْا عَذَابِﭤ(8)

ترجمہ: کنزالعرفان

کیا ہمارے درمیان ان پر قرآن اتارا گیا ؟بلکہ وہ میری کتاب کے بارے شک میں ہیں بلکہ ابھی انہوں نے میرا عذاب نہیں چکھا۔

اَمْ عِنْدَهُمْ خَزَآىٕنُ رَحْمَةِ رَبِّكَ الْعَزِیْزِ الْوَهَّابِ(9)

تترجمہ: کنزالعرفان

کیا ان کے پاس تمہارے عزت والے، بہت عطا فرمانے والے رب کی رحمت کے خزانے ہیں ؟

اَمْ لَهُمْ مُّلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا- فَلْیَرْتَقُوْا فِی الْاَسْبَابِ(10)

ترجمہ: کنزالعرفان

یاکیا ان کے لیے آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کی سلطنت ہے؟ پھر تو انہیں چاہیے کہ رسیوں کے ذریعے چڑھ جائیں ۔

جُنْدٌ مَّا هُنَالِكَ مَهْزُوْمٌ مِّنَ الْاَحْزَابِ(11)

ترجمہ: کنزالعرفان

یہ لشکروں میں سے ایک ذلیل لشکر ہے جسے یہاں شکست دیدی جائے گی۔

كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوْحٍ وَّ عَادٌ وَّ فِرْعَوْنُ ذُو الْاَوْتَادِ(12)

ترجمہ: کنزالعرفان

نوح کی قوم اور عاد اور میخوں والا فرعون ان سے پہلے جھٹلا چکے ہیں ۔

وَ ثَمُوْدُ وَ قَوْمُ لُوْطٍ وَّ اَصْحٰبُ لْــٴَـیْكَةِؕ-اُولٰٓىٕكَ الْاَحْزَابُ(13)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ثمود اور لوط کی قوم اور اَیکہ (نامی جنگل) والے۔ یہی گروہ ہیں ۔

اِنْ كُلٌّ اِلَّا كَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ عِقَابِ(14)

ترجمہ: کنزالعرفان

ان میں کوئی ایسا نہیں جس نے رسولوں کو نہ جھٹلایا ہو تو میرا عذاب لازم ہوگیا۔

وَ مَا یَنْظُرُ هٰۤؤُلَآءِ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً مَّا لَهَا مِنْ فَوَاقٍ(15)

ترجمہ: کنزالعرفان

اوریہ ایک چیخ کا ہی انتظار کررہے ہیں جسے کوئی پھیرنے والا نہیں ۔

 

وَ قَالُوْا رَبَّنَا عَجِّلْ لَّنَا قِطَّنَا قَبْلَ یَوْمِ الْحِسَابِ(16)

ترجمہ: کنزالعرفان

اورانہوں نے کہا: اے ہمارے رب! ہمارا حصہ ہمیں حساب کے دن سے پہلے جلد دیدے۔

اِصْبِرْ عَلٰى مَا یَقُوْلُوْنَ وَ اذْكُرْ عَبْدَنَا دَاوٗدَ ذَا الْاَیْدِۚ-اِنَّهٗۤ اَوَّابٌ(17)

ترجمہ: کنزالعرفان

تم ان کی باتوں پر صبر کرو اور ہمارے نعمتوں والے بندے داؤد کو یاد کروبیشک وہ بڑا رجوع کرنے والا ہے۔

اِنَّا سَخَّرْنَا الْجِبَالَ مَعَهٗ یُسَبِّحْنَ بِالْعَشِیِّ وَ الْاِشْرَاقِ(18)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک ہم نے اس کے ساتھ پہاڑوں کو تابع کردیا کہ وہ شام اور سورج کے چمکتے وقت تسبیح کریں ۔

وَ الطَّیْرَ مَحْشُوْرَةًؕ-كُلٌّ لَّهٗۤ اَوَّابٌ(19)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور جمع کئے ہوئے پرندے ،سب اس کے فرمانبردار تھے۔

وَ شَدَدْنَا مُلْكَهٗ وَ اٰتَیْنٰهُ الْحِكْمَةَ وَ فَصْلَ الْخِطَابِ(20)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ہم نے اس کی سلطنت کو مضبوط کیا اور اسے حکمت اور حق و باطل میں فرق کردینے والا علم عطا فرمایا۔

وَ هَلْ اَتٰىكَ نَبَؤُا الْخَصْمِۘ-اِذْ تَسَوَّرُوا الْمِحْرَابَ(21)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور کیا تمہارے پاس ان دعویداروں کی خبر آئی جب وہ دیوار کود کر مسجد میں آئے۔

اِذْ دَخَلُوْا عَلٰى دَاوٗدَ فَفَزِعَ مِنْهُمْ قَالُوْا لَا تَخَفْۚ-خَصْمٰنِ بَغٰى بَعْضُنَا عَلٰى بَعْضٍ فَاحْكُمْ بَیْنَنَا بِالْحَقِّ وَ لَا تُشْطِطْ وَ اهْدِنَاۤ اِلٰى سَوَآءِ الصِّرَاطِ(22)

ترجمہ: کنزالعرفان

جب وہ داؤد پر داخل ہوئے تو وہ ان سے گھبرا گیا۔ انہوں نے عرض کی: ڈرئیے نہیں ہم دو فریق ہیں ، ہم میں سے ایک نے دوسرے پر زیادتی کی ہے تو ہم میں حق کے ساتھ فیصلہ فرمادیجئے اور حق کے خلاف نہ کیجئے گااور ہمیں سیدھی راہ بتادیں ۔

اِنَّ هٰذَاۤ اَخِیْ- لَهٗ تِسْعٌ وَّ تِسْعُوْنَ نَعْجَةً وَّلِیَ نَعْجَةٌ وَّاحِدَةٌ- فَقَالَ اَكْفِلْنِیْهَا وَ عَزَّنِیْ فِی الْخِطَابِ(23)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک یہ میرا بھائی ہے اس کے پاس ننانوے دُنبیاں ہیں اور میرے پاس ایک دُنبی ہے۔ اب یہ کہتا ہے کہ وہ بھی میرے حوالے کردو اور اس نے اس بات میں مجھ پر زور ڈالا ہے۔

قَالَ لَقَدْ ظَلَمَكَ بِسُؤَالِ نَعْجَتِكَ اِلٰى نِعَاجِهٖؕ-وَ اِنَّ كَثِیْرًا مِّنَ الْخُلَطَآءِ لَیَبْغِیْ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ قَلِیْلٌ مَّا هُمْؕ-وَ ظَنَّ دَاوٗدُ اَنَّمَا فَتَنّٰهُ فَاسْتَغْفَرَ رَبَّهٗ وَ خَرَّ رَاكِعًا وَّ اَنَابَ(24)

ترجمہ: کنزالعرفان

داؤد نے فرمایا: بیشک تیری دنبی کو اپنی دنبیوں کے ساتھ ملانے کا سوال کرکے اس نے تجھ پر زیادتی کی ہے اور بیشک اکثر شریک ایک دوسرے پر زیادتی کرتے ہیں مگر ایمان والے اور اچھے کام کرنے والے اور وہ بہت تھوڑے ہیں ۔ اور داؤد سمجھ گئے کہ ہم نے تو صرف اسے آزمایا تھا تو اس نے اپنے رب سے معافی مانگی اور سجدے میں گر پڑا اور رجوع کیا۔

فَغَفَرْنَا لَهٗ ذٰلِكَؕ-وَ اِنَّ لَهٗ عِنْدَنَا لَزُلْفٰى وَ حُسْنَ مَاٰبٍ(25)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو ہم نے اسے یہ معاف فرمادیا اور بیشک اس کے لیے ہماری بارگاہ میں ضرور قرب اور اچھا ٹھکانہ ہے۔

یٰدَاوٗدُ اِنَّا جَعَلْنٰكَ خَلِیْفَةً فِی الْاَرْضِ فَاحْكُمْ بَیْنَ النَّاسِ بِالْحَقِّ وَ لَا تَتَّبِـعِ الْهَوٰى فَیُضِلَّكَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِؕ-اِنَّ الَّذِیْنَ یَضِلُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِیْدٌۢ بِمَا نَسُوْا یَوْمَ الْحِسَابِ(26)

ترجمہ: کنزالعرفان

اے داؤد! بیشک ہم نے تجھے زمین میں (اپنا) نائب کیاتو لوگوں میں حق کے مطابق فیصلہ کر اور نفس کی خواہش کے پیچھے نہ چلنا ورنہ وہ تجھے اللہ کی راہ سے بہکادے گی بیشک وہ جو اللہ کی راہ سے بہکتے ہیں ان کے لیے سخت عذاب ہے اس بنا پر کہ انہوں نے حساب کے دن کو بھلا دیا ہے۔

وَ مَا خَلَقْنَا السَّمَآءَ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا بَاطِلًاؕ-ذٰلِكَ ظَنُّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْاۚ-فَوَیْلٌ لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنَ النَّارِﭤ(27)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے بیکار پیدا نہیں کیا۔ یہ( بیکار پیدا کرنے کا خیال) کافروں کا گمان ہے تو کافروں کیلئے آگ سے خرابی ہے۔

 

اَمْ نَجْعَلُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ كَالْمُفْسِدِیْنَ فِی الْاَرْضِ٘-اَمْ نَجْعَلُ الْمُتَّقِیْنَ كَالْفُجَّارِ(28)

ترجمہ: کنزالعرفان

کیا ہم ایمان لانے والوں اور اچھے اعمال کرنے والوں کو زمین میں فساد پھیلانے والوں کی طرح کردیں گے؟ یا ہم پرہیزگاروں کو نافرمانوں جیسا کردیں گے؟

كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ اِلَیْكَ مُبٰرَكٌ لِّیَدَّبَّرُوْۤا اٰیٰتِهٖ وَ لِیَتَذَكَّرَ اُولُوا الْاَلْبَابِ(29)

ترجمہ: کنزالعرفان

۔ (یہ قرآن) ایک برکت والی کتاب ہے جو ہم نے تمہاری طرف نازل کی ہے تاکہ لوگ اس کی آیتوں میں غور وفکر کریں اور عقلمند نصیحت حاصل کریں ۔

 

وَ وَهَبْنَا لِدَاوٗدَ سُلَیْمٰنَؕ-نِعْمَ الْعَبْدُؕ-اِنَّهٗۤ اَوَّابٌﭤ(30)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ہم نے داؤد کوسلیمان عطا فرمایا، وہ کیا اچھا بندہ ہے بیشک وہ بہت رجوع کرنے والا ہے۔

اِذْ عُرِضَ عَلَیْهِ بِالْعَشِیِّ الصّٰفِنٰتُ الْجِیَادُ(31)

ترجمہ: کنزالعرفان

جب اس کے سامنے شام کے وقت ایسے گھوڑے پیش کئے گئے جوتین پاؤں پر کھڑے (اور) چوتھے سم کا کنارہ زمین پر لگائے ہوئے تھے ، بہت تیز دوڑنے والے تھے۔

فَقَالَ اِنِّیْۤ اَحْبَبْتُ حُبَّ الْخَیْرِ عَنْ ذِكْرِ رَبِّیْۚ-حَتّٰى تَوَارَتْ بِالْحِجَابِﭨ(32)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو سلیمان نے کہا: مجھے اپنے رب کی یاد کیلئے ان گھوڑوں کی محبت پسند آئی ہے (پھر انہیں چلانے کا حکم دیا) یہاں تک کہ وہ نگاہ سے پردے میں چھپ گئے۔

رُدُّوْهَا عَلَیَّؕ-فَطَفِقَ مَسْحًۢا بِالسُّوْقِ وَ الْاَعْنَاقِ(33)

ترجمہ: کنزالعرفان

۔(پھر حکم دیا کہ) انہیں میرے پاس واپس لاؤ تو ان کی پنڈلیوں اور گردنوں پر ہاتھ پھیرنے لگا۔

وَ لَقَدْ فَتَنَّا سُلَیْمٰنَ وَ اَلْقَیْنَا عَلٰى كُرْسِیِّهٖ جَسَدًا ثُمَّ اَنَابَ(34)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور بیشک ہم نے سلیمان کو آزمایااور اس کے تخت پر ایک بے جان بدن ڈال دیاپھر اس نے رجوع کیا۔

قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِیْ وَهَبْ لِیْ مُلْكًا لَّا یَنْۢبَغِیْ لِاَحَدٍ مِّنْۢ بَعْدِیْۚ-اِنَّكَ اَنْتَ الْوَهَّابُ(35)

ترجمہ: کنزالعرفان

عرض کی: اے میرے رب !مجھے بخش دے اور مجھے ایسی سلطنت عطا فرماجو میرے بعد کسی کو لائق نہ ہوبیشک تو ہی بہت عطا فرمانے والا ہے۔

 

فَسَخَّرْنَا لَهُ الرِّیْحَ تَجْرِیْ بِاَمْرِهٖ رُخَآءً حَیْثُ اَصَابَ(36)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو ہم نے ہوا سلیمان کے قابومیں کردی کہ اس کے حکم سے نرم نرم چلتی جہاں وہ پہنچناچاہتے۔

وَ الشَّیٰطِیْنَ كُلَّ بَنَّآءٍ وَّ غَوَّاصٍ(37)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ہر معماراور غوطہ خور جن کو۔

وَّ اٰخَرِیْنَ مُقَرَّنِیْنَ فِی الْاَصْفَادِ(38)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور دوسرے بیڑیوں میں جکڑے ہوئے (جنوں کو سلیمان کے تابع کردیا)۔

هٰذَا عَطَآؤُنَا فَامْنُنْ اَوْ اَمْسِكْ بِغَیْرِ حِسَابٍ(39)

ترجمہ: کنزالعرفان

یہ ہماری عطا ہے توتم احسان کرویا روک رکھو (تم پر) کوئی حساب نہیں ۔

 

وَ اِنَّ لَهٗ عِنْدَنَا لَزُلْفٰى وَ حُسْنَ مَاٰبٍ(40)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور بیشک اس کے لیے ہماری بارگاہ میں ضرور قرب اور اچھا ٹھکانہ ہے۔

وَ اذْكُرْ عَبْدَنَاۤ اَیُّوْبَۘ-اِذْ نَادٰى رَبَّهٗۤ اَنِّیْ مَسَّنِیَ الشَّیْطٰنُ بِنُصْبٍ وَّ عَذَابٍﭤ(41)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ہمارے بندے ایوب کو یاد کروجب اس نے اپنے رب کو پکارا کہ مجھے شیطان نے تکلیف اور ایذاپہنچائی ہے۔

اُرْكُضْ بِرِجْلِكَۚ-هٰذَا مُغْتَسَلٌۢ بَارِدٌ وَّ شَرَابٌ(42)

ترجمہ: کنزالعرفان

۔ (ہم نے فرمایا:) زمین پر اپنا پاؤں مارو۔یہ نہانے اور پینے کیلئے پانی کا ٹھنڈا چشمہ ہے۔

وَ وَهَبْنَا لَهٗۤ اَهْلَهٗ وَ مِثْلَهُمْ مَّعَهُمْ رَحْمَةً مِّنَّا وَ ذِكْرٰى لِاُولِی الْاَلْبَابِ(43)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ہم نے اپنی رحمت کرنے اور عقلمندوں کی نصیحت کے لئے اسے اس کے گھر والے اور ان کے برابر اور عطا فرمادئیے ۔

وَ خُذْ بِیَدِكَ ضِغْثًا فَاضْرِبْ بِّهٖ وَ لَا تَحْنَثْؕ-اِنَّا وَجَدْنٰهُ صَابِرًاؕ-نِعْمَ الْعَبْدُؕ-اِنَّهٗۤ اَوَّابٌ(44)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور (فرمایا) اپنے ہاتھ میں ایک جھاڑو لے کر اس سے مار دو اور قسم نہ توڑو۔ بے شک ہم نے اسے صبر کرنے والا پایا ۔وہ کیا ہی اچھا بندہ ہے بیشک وہ بہت رجوع لانے والا ہے۔

وَ اذْكُرْ عِبٰدَنَاۤ اِبْرٰهِیْمَ وَ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ اُولِی الْاَیْدِیْ وَ الْاَبْصَارِ(45)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ہمارے بندوں ابراہیم اور اسحاق اور یعقوب کویاد کرو جو قوت والے اور سمجھ رکھنے والے تھے۔

اِنَّاۤ اَخْلَصْنٰهُمْ بِخَالِصَةٍ ذِكْرَى الدَّارِ(46)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک ہم نے انہیں ایک کھری بات سے چن لیا وہ اس(آخرت کے) گھر کی یاد ہے۔

وَ اِنَّهُمْ عِنْدَنَا لَمِنَ الْمُصْطَفَیْنَ الْاَخْیَارِﭤ(47)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور بیشک وہ ہمارے نزدیک بہترین چُنے ہوئے بندوں میں سے ہیں ۔وَ اذْكُرْ اِسْمٰعِیْلَ وَ الْیَسَعَ وَ ذَا الْكِفْلِؕ-وَ كُلٌّ مِّنَ الْاَخْیَارِﭤ(48)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور اسماعیل اور یسع اور ذو الکفل کو یاد کرواورسب بہترین لوگ ہیں ۔

 

هٰذَا ذِكْرٌؕ-وَ اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ لَحُسْنَ مَاٰبٍ(49)

ترجمہ: کنزالعرفان

یہ نصیحت ہے اور بیشک پرہیزگاروں کیلئے اچھا ٹھکانہ ہے۔

 

جَنّٰتِ عَدْنٍ مُّفَتَّحَةً لَّهُمُ الْاَبْوَابُ(50)

ترجمہ: کنزالعرفان

بسنے کے باغات ہیں جن کے سب دروازے ان کے لیے کھلے ہوئے ہیں ۔

 

مُتَّكِـٕیْنَ فِیْهَا یَدْعُوْنَ فِیْهَا بِفَاكِهَةٍ كَثِیْرَةٍ وَّ شَرَابٍ(51)

ترجمہ: کنزالعرفان

ان میں تکیہ لگائے ہوں گے۔ان باغوں میں وہ بہت سے پھل میوے اور مشروب مانگیں گے۔

 

وَ عِنْدَهُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ اَتْرَابٌ(52)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ان کے پاس ایسی بیویاں ہوں گی جو شوہر کے سوا کسی اور کی طرف آنکھ نہیں اٹھاتیں ، جو ہم عمر ہوں گی۔

هٰذَا مَا تُوْعَدُوْنَ لِیَوْمِ الْحِسَابِ(53)

ترجمہ: کنزالعرفان

یہ وہ ہے جس کا تمہیں حساب کے دن کیلئے وعدہ کیا جاتا ہے۔

 

اِنَّ هٰذَا لَرِزْقُنَا مَا لَهٗ مِنْ نَّفَادٍ(54)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک یہ ہمارا رزق ہے ، اس کیلئے کبھی ختم ہونا نہیں ہے۔

هٰذَاؕ-وَ اِنَّ لِلطّٰغِیْنَ لَشَرَّ مَاٰبٍ(55)

ترجمہ: کنزالعرفان

۔ (نیکوں کیلئے تو) یہ (ہے) اور بیشک سرکشی کرنے والوں کیلئے برا ٹھکانہ ہے۔

 

جَهَنَّمَۚ-یَصْلَوْنَهَاۚ-فَبِئْسَ الْمِهَادُ(56)

ترجمہ: کنزالعرفان

جہنم ہے جس میں داخل ہوں گے تو وہ کیا ہی برا بچھوناہے۔

 

هٰذَاۙ-فَلْیَذُوْقُوْهُ حَمِیْمٌ وَّ غَسَّاقٌ(57)

ترجمہ: کنزالعرفان

یہ کھولتا پانی اور پیپ ہے تو جہنمی اسے چکھیں ۔

 

وَّ اٰخَرُ مِنْ شَكْلِهٖۤ اَزْوَاجٌﭤ(58)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور اسی طرح کے دوسرے مختلف اقسام کے عذاب ہوں گے۔

 

هٰذَا فَوْجٌ مُّقْتَحِمٌ مَّعَكُمْۚ-لَا مَرْحَبًۢا بِهِمْؕ-اِنَّهُمْ صَالُوا النَّارِ(59)

ترجمہ: کنزالعرفان

ان سے کہا جائے گا یہ ایک اور فوج ہے جوتمہارے ساتھ دھنسی جارہی ہے ،انہیں کوئی خوش آمدید نہیں ،بیشک یہ آگ میں داخل ہورہے ہیں ۔

 

قَالُوْا بَلْ اَنْتُمْ- لَا مَرْحَبًۢا بِكُمْؕ-اَنْتُمْ قَدَّمْتُمُوْهُ لَنَاۚ-فَبِئْسَ الْقَرَارُ(60)

ترجمہ: کنزالعرفان

۔(پیروکار) کہیں گے بلکہ تمہیں کوئی خوش آمدید نہیں ۔تم ہی یہ مصیبت ہمارے آگے لائے ہوتو کیا ہی برا ٹھکانہ ہے۔

قَالُوْا رَبَّنَا مَنْ قَدَّمَ لَنَا هٰذَا فَزِدْهُ عَذَابًا ضِعْفًا فِی النَّارِ(61)

ترجمہ: کنزالعرفان

۔ (پھر پیروکار) کہیں گے:اے ہمارے رب! جو یہ مصیبت ہمارے آگے لایا اسے آگ میں دُگنا عذاب بڑھا۔وَ قَالُوْا مَا لَنَا لَا نَرٰى رِجَالًا كُنَّا نَعُدُّهُمْ مِّنَ الْاَشْرَارِﭤ(62)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور کہیں گے: ہمیں کیا ہوا کہ ہم ان مردوں کو نہیں دیکھ رہے جنہیں ہم برا شمار کرتے تھے۔

اَتَّخَذْنٰهُمْ سِخْرِیًّا اَمْ زَاغَتْ عَنْهُمُ الْاَبْصَارُ(63)

ترجمہ: کنزالعرفان

کیا ہم نے انہیں (ایسے ہی) ہنسی بنالیاتھا یا آنکھیں ان کی طرف سے پھر گئی تھیں ؟

اِنَّ ذٰلِكَ لَحَقٌّ تَخَاصُمُ اَهْلِ النَّارِ(64)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک یہ دوزخیوں کا باہم جھگڑناضرور حق ہے۔

قُلْ اِنَّمَاۤ اَنَا مُنْذِرٌ ﳓ وَّ مَا مِنْ اِلٰهٍ اِلَّا اللّٰهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ(65)

ترجمہ: کنزالعرفان

تم فرماؤ:میں صرف ڈر سنانے والا ہوں اور کوئی معبود نہیں مگر ایک اللہ جوسب پر غالب ہے۔

رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا الْعَزِیْزُ الْغَفَّارُ(66)

ترجمہ: کنزالعرفان

وہ آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا مالک ہے، عزت والا،بڑا بخشنے والا ہے۔

قُلْ هُوَ نَبَؤٌا عَظِیْمٌ(67)

ترجمہ: کنزالعرفان

تم فرماؤ وہ ایک عظیم خبر ہے۔

اَنْتُمْ عَنْهُ مُعْرِضُوْنَ(68)

ترجمہ: کنزالعرفان

تم اس سے منہ پھیرے ہوئے ہو۔

مَا كَانَ لِیَ مِنْ عِلْمٍۭ بِالْمَلَاِ الْاَعْلٰۤى اِذْ یَخْتَصِمُوْنَ(69)

ترجمہ: کنزالعرفان

مجھے عالَمِ بالا کی کوئی خبر نہیں تھی جب وہ بحث کررہے تھے۔

اِنْ یُّوْحٰۤى اِلَیَّ اِلَّاۤ اَنَّمَاۤ اَنَا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ(70)

ترجمہ: کنزالعرفان

مجھے تو یہی وحی ہوتی ہے کہ میں تو کھلا ڈر سنانے والاہی ہوں ۔

اِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلٰٓىٕكَةِ اِنِّیْ خَالِقٌۢ بَشَرًا مِّنْ طِیْنٍ(71)

ترجمہ: کنزالعرفان

جب تمہارے رب نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں مٹی سے انسان بنانے والا ہوں ۔

فَاِذَا سَوَّیْتُهٗ وَ نَفَخْتُ فِیْهِ مِنْ رُّوْحِیْ فَقَعُوْا لَهٗ سٰجِدِیْنَ(72)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر جب میں اسے ٹھیک بنالوں اور اس میں اپنی خاص روح پھونکوں تو تم اس کے لیے سجدے میں پڑجانا۔

فَسَجَدَ الْمَلٰٓىٕكَةُ كُلُّهُمْ اَجْمَعُوْنَ(73)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو تمام فرشتو ں نے اکٹھے سجدہ کیا ۔

اِلَّاۤ اِبْلِیْسَؕ-اِسْتَكْبَرَ وَ كَانَ مِنَ الْكٰفِرِیْنَ(74)

ترجمہ: کنزالعرفان

سوائے ابلیس کے ۔اس نے تکبر کیا اور وہ کافروں میں سے ہوگیا۔

قَالَ یٰۤاِبْلِیْسُ مَا مَنَعَكَ اَنْ تَسْجُدَ لِمَا خَلَقْتُ بِیَدَیَّؕ-اَسْتَكْبَرْتَ اَمْ كُنْتَ مِنَ الْعَالِیْنَ(75)

ترجمہ: کنزالعرفان

۔ (اللہ نے) فرمایا: اے ابلیس! تجھے کس چیز نے روکا کہ تو اسے سجدہ کرے جسے میں نے اپنے ہاتھوں سے بنایا؟کیا تو نے تکبر کیاہے یا تو تھا ہی متکبروں میں سے ؟

قَالَ اَنَا خَیْرٌ مِّنْهُؕ-خَلَقْتَنِیْ مِنْ نَّارٍ وَّ خَلَقْتَهٗ مِنْ طِیْنٍ(76)

ترجمہ: کنزالعرفان

اس نے کہا: میں اس سے بہتر ہوں تو نے مجھے آگ سے بنایا اور اسے مٹی سے پیدا کیا۔

قَالَ فَاخْرُ جْ مِنْهَا فَاِنَّكَ رَجِیْمٌ(77)

ترجمہ: کنزالعرفان

اللہ نے فرمایا: تو جنت سے نکل جا کہ بیشک تو دھتکارا ہوا ہے۔

وَّ اِنَّ عَلَیْكَ لَعْنَتِیْۤ اِلٰى یَوْمِ الدِّیْنِ(78)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور بیشک قیامت تک تجھ پر میری لعنت ہے۔

قَالَ رَبِّ فَاَنْظِرْنِیْۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ(79)

ترجمہ: کنزالعرفان

اس نے کہا: اے میرے رب! (اگرایسا ہی ہے) تو مجھے لوگوں کے اٹھائے جانے کے دن تک مہلت دے۔

قَالَ فَاِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِیْنَ(80)

ترجمہ: کنزالعرفان

اللہ نے فرمایا: پس بیشک تو مہلت والوں میں سے ہے۔

اِلٰى یَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُوْمِ(81)

ترجمہ: کنزالعرفان

معین وقت کے دن تک ۔

قَالَ فَبِعِزَّتِكَ لَاُغْوِیَنَّهُمْ اَجْمَعِیْنَ(82)

ترجمہ: کنزالعرفان

اس نے کہا: تیری عزت کی قسم ضرور میں ان سب کو گمراہ کردوں گا۔

 

اِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِیْنَ(83)

ترجمہ: کنزالعرفان

مگر جو ان میں تیرے چنے ہوئے بندے ہیں ۔

قَالَ فَالْحَقُّ٘-وَ الْحَقَّ اَقُوْلُ(84)

ترجمہ: کنزالعرفان

اللہ نے فرمایا: تو حق (میری طرف سے ہی ہوتا ہے) اور میں حق ہی فرماتا ہوں ۔

لَاَمْلَــٴَـنَّ جَهَنَّمَ مِنْكَ وَ مِمَّنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ اَجْمَعِیْنَ(85)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک میں ضرور جہنم بھردوں گاتجھ سے اور ان سب سے جو تیری پیروی کرنے والے ہیں ۔

قُلْ مَاۤ اَسْــٴَـلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ وَّ مَاۤ اَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِیْنَ(86)

ترجمہ: کنزالعرفان

تم فرماؤ: میں اِس پر تم سے کچھ اجرت نہیں مانگتا اور میں جھوٹ گھڑنے والوں میں سے نہیں ہوں ۔

اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَ(87)

ترجمہ: کنزالعرفان

یہ تو سارے جہان والوں کیلئے نصیحت ہی ہے۔

وَ لَتَعْلَمُنَّ نَبَاَهٗ بَعْدَ حِیْنٍ(88)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ضرور ایک وقت کے بعد تم اس کی خبر جان لو گے۔

 

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ترجمہ: کنزالعرفان

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔

 

تَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَكِیْمِ(1)

ترجمہ: کنزالعرفان

کتاب کانازل فرمانا اس اللہ کی طرف سے ہے جو عزت والا، حکمت والا ہے۔

اِنَّاۤ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ فَاعْبُدِ اللّٰهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّیْنَﭤ(2)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک ہم نے تمہاری طرف یہ کتاب حق کے ساتھ اتاری تو اللہ کی عبادت کرواسی کے بندے بن کر۔

اَلَا لِلّٰهِ الدِّیْنُ الْخَالِصُؕ-وَ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءَۘ-مَا نَعْبُدُهُمْ اِلَّا لِیُقَرِّبُوْنَاۤ اِلَى اللّٰهِ زُلْفٰىؕ-اِنَّ اللّٰهَ یَحْكُمُ بَیْنَهُمْ فِیْ مَا هُمْ فِیْهِ یَخْتَلِفُوْنَ۬ؕ-اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِیْ مَنْ هُوَ كٰذِبٌ كَفَّارٌ(3)

ترجمہ: کنزالعرفان

سن لو! خالص عبادت اللہ ہی کیلئے ہے اور وہ جنہوں نے اس کے سوا اور مددگار بنارکھے ہیں (وہ کہتے ہیں 🙂 ہم تو ان بتوں کی صرف اس لئے عبادت کرتے ہیں تاکہ یہ ہمیں اللہ کے زیادہ نزدیک کردیں ۔ اللہ ان کے درمیان اس بات میں فیصلہ کردے گا جس میں یہ اختلاف کررہے ہیں بیشک اللہ اسے ہدایت نہیں دیتا جو جھوٹا، بڑا ناشکرا ہو۔لَوْ اَرَادَ اللّٰهُ اَنْ یَّتَّخِذَ وَلَدًا لَّاصْطَفٰى مِمَّا یَخْلُقُ مَا یَشَآءُۙ-سُبْحٰنَهٗؕ-هُوَ اللّٰهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ(4)

ترجمہ: کنزالعرفان

اگر اللہ اپنے لیے اولاد بنانے کا ارادہ فرماتا تو اپنی مخلوق میں سے جسے چاہتا چن لیتا وہ پاک ہے۔ وہی ایک اللہ سب پر غالب ہے۔

خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّۚ-یُكَوِّرُ الَّیْلَ عَلَى النَّهَارِ وَ یُكَوِّرُ النَّهَارَ عَلَى الَّیْلِ وَ سَخَّرَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَؕ-كُلٌّ یَّجْرِیْ لِاَجَلٍ مُّسَمًّىؕ-اَلَا هُوَ الْعَزِیْزُ الْغَفَّارُ(5)

ترجمہ: کنزالعرفان

اس نے آسمان اور زمین حق کے ساتھ بنائے،وہ رات کو دن پر لپیٹتا ہے اور دن کو رات پر لپیٹتا ہے اور اس نے سورج اور چاند کو کام میں لگایا ہر ایک، ایک مقررہ مدت تک چلتا رہے گا۔ سن لو! وہی عزت والا،بخشنے والا ہے۔

خَلَقَكُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَةٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَ اَنْزَلَ لَكُمْ مِّنَ الْاَنْعَامِ ثَمٰنِیَةَ اَزْوَاجٍؕ-یَخْلُقُكُمْ فِیْ بُطُوْنِ اُمَّهٰتِكُمْ خَلْقًا مِّنْۢ بَعْدِ خَلْقٍ فِیْ ظُلُمٰتٍ ثَلٰثٍؕ-ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْ لَهُ الْمُلْكُؕ-لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ-فَاَنّٰى تُصْرَفُوْنَ(6)

ترجمہ: کنزالعرفان

اس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا پھر اسی سے اس کا جوڑا بنایا اور تمہارے لیے چوپایوں میں سے آٹھ جوڑے بنائے، تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹ میں تین اندھیروں میں پیدا کرتا ہے، ایک حالت کی تخلیق کے بعد دوسری حالت کی تخلیق ہوتی ہے۔ یہ اللہ تمہارا رب ہے ،اسی کی بادشاہی ہے، اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ۔ تو تم کہاں پھیرے جاتے ہو؟

اِنْ تَكْفُرُوْا فَاِنَّ اللّٰهَ غَنِیٌّ عَنْكُمْ- وَ لَا یَرْضٰى لِعِبَادِهِ الْكُفْرَۚ-وَ اِنْ تَشْكُرُوْا یَرْضَهُ لَكُمْؕ-وَ لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰىؕ-ثُمَّ اِلٰى رَبِّكُمْ مَّرْجِعُكُمْ فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَؕ-اِنَّهٗ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ(7)

ترجمہ: کنزالعرفان

اگر تم ناشکری کرو تو بیشک اللہ تم سے بے نیاز ہے اوروہ اپنے بندوں کی ناشکری کو پسند نہیں کرتا اور اگر تم شکر کرو تو اسے تمہارے لیے پسند فرماتا ہے اور کوئی بوجھ اٹھانے والی جان دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گی پھر تمہیں اپنے رب ہی کی طرف پھرنا ہے تو وہ تمہیں بتادے گا جو تم کرتے تھے بیشک وہ دلوں کی بات جانتا ہے۔

وَ اِذَا مَسَّ الْاِنْسَانَ ضُرٌّ دَعَا رَبَّهٗ مُنِیْبًا اِلَیْهِ ثُمَّ اِذَا خَوَّلَهٗ نِعْمَةً مِّنْهُ نَسِیَ مَا كَانَ یَدْعُوْۤا اِلَیْهِ مِنْ قَبْلُ وَ جَعَلَ لِلّٰهِ اَنْدَادًا لِّیُضِلَّ عَنْ سَبِیْلِهٖؕ-قُلْ تَمَتَّعْ بِكُفْرِكَ قَلِیْلًا ﳓ اِنَّكَ مِنْ اَصْحٰبِ النَّارِ(8)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور جب آدمی کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تواپنے رب کو اس کی طرف رجوع کرتے ہوئے پکارتا ہے پھر جب اللہ اسے اپنے پاس سے کوئی نعمت دیدے تو وہ اس تکلیف کوبھول جاتا ہے جس کی طرف وہ پہلے پکاررہا تھا اور اللہ کے لئے شریک بنانے لگتا ہے تاکہ اس کے راستے سے بہکادے۔ تم فرماؤ: تھوڑے دن اپنے کفر کے ساتھ فائدہ اٹھالے بیشک تو دوزخیوں میں سے ہے۔

اَمَّنْ هُوَ قَانِتٌ اٰنَآءَ الَّیْلِ سَاجِدًا وَّ قَآىٕمًا یَّحْذَرُ الْاٰخِرَةَ وَ یَرْجُوْا رَحْمَةَ رَبِّهٖؕ-قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الَّذِیْنَ یَعْلَمُوْنَ وَ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَؕ-اِنَّمَا یَتَذَكَّرُ اُولُوا الْاَلْبَابِ(9)

ترجمہ: کنزالعرفان

کیا وہ شخص جو سجدے اور قیام کی حالت میں رات کے اوقات فرمانبرداری میں گزارتا ہے، آخرت سے ڈرتا ہے اور اپنے رب کی رحمت کی امید لگا رکھتا ہے (کیا وہ نافرمانوں جیسا ہوجائے گا؟) تم فرماؤ: کیا علم والے اور بے علم برابر ہیں ؟ عقل والے ہی نصیحت مانتے ہیں ۔

قُلْ یٰعِبَادِ الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوْا رَبَّكُمْؕ-لِلَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا فِیْ هٰذِهِ الدُّنْیَا حَسَنَةٌؕ-وَ اَرْضُ اللّٰهِ وَاسِعَةٌؕ-اِنَّمَا یُوَفَّى الصّٰبِرُوْنَ اَجْرَهُمْ بِغَیْرِ حِسَابٍ(10)

ترجمہ: کنزالعرفان

تم فرماؤ :اے میرے مومن بندو! اپنے رب سے ڈرو۔ جنہوں نے بھلائی کی، ان کے لیے اِس دنیا میں بھلائی ہے اور اللہ کی زمین وسیع ہے۔ صبرکرنے والوں ہی کو ان کا ثواب بے حساب بھرپور دیا جائے گا۔

قُلْ اِنِّیْۤ اُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ اللّٰهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّیْنَ(11)

ترجمہ: کنزالعرفان

تم فرماؤ : مجھے حکم ہے کہ میں اللہ کی عبادت کروں اسی کیلئے دین کو خالص کرتے ہوئے۔

وَ اُمِرْتُ لِاَنْ اَكُوْنَ اَوَّلَ الْمُسْلِمِیْنَ(12)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور مجھے حکم ہے کہ میں سب سے پہلا مسلمان بنوں ۔

قُلْ اِنِّیْۤ اَخَافُ اِنْ عَصَیْتُ رَبِّیْ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ(13)

ترجمہ: کنزالعرفان

تم فرماؤ :بالفرض اگر مجھ سے نافرمانی ہوجائے تو مجھے اپنے رب سے ایک بڑے دن کے عذاب کا ڈر ہے۔

قُلِ اللّٰهَ اَعْبُدُ مُخْلِصًا لَّهٗ دِیْنِیْ(14)

ترجمہ: کنزالعرفان

تم فرماؤ :میں اللہ ہی کی عبادت کرتاہوں خالص اس کا بندہ ہوکر۔

فَاعْبُدُوْا مَا شِئْتُمْ مِّنْ دُوْنِهٖؕ-قُلْ اِنَّ الْخٰسِرِیْنَ الَّذِیْنَ خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ وَ اَهْلِیْهِمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِؕ-اَلَا ذٰلِكَ هُوَ الْخُسْرَانُ الْمُبِیْنُ(15)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو تم اس کے سوا جس کی عبادت کرنا چاہتے ہو، کرلو۔ (اے نبی) تم فرماؤ:بلاشبہ نقصان اٹھانے والے وہی ہیں جنہوں نے اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کو قیامت کے دن خسارے میں ڈالا۔سن لو! یہی کھلا نقصان ہے۔

لَهُمْ مِّنْ فَوْقِهِمْ ظُلَلٌ مِّنَ النَّارِ وَ مِنْ تَحْتِهِمْ ظُلَلٌؕ-ذٰلِكَ یُخَوِّفُ اللّٰهُ بِهٖ عِبَادَهٗؕ-یٰعِبَادِ فَاتَّقُوْنِ(16)

ترجمہ: کنزالعرفان

ان کیلئے ان کے اوپر سے آگ کے پہاڑ ہوں گے اور ان کے نیچے پہاڑ ہوں گے۔ اللہ اپنے بندوں کو اسی سے ڈراتا ہے،اے میرے بندو!توتم مجھ سے ڈرو۔

وَ الَّذِیْنَ اجْتَنَبُوا الطَّاغُوْتَ اَنْ یَّعْبُدُوْهَا وَ اَنَابُوْۤا اِلَى اللّٰهِ لَهُمُ الْبُشْرٰىۚ-فَبَشِّرْ عِبَادِ(17)

ترجمہ: کنزالعرفان

اورجنہوں نے بتوں کی پوجا سے اجتناب کیا اور اللہ کی طرف رجوع کیا انہیں کے لیے خوشخبری ہے تو میرے بندوں کو خوشخبری سنادو۔

الَّذِیْنَ یَسْتَمِعُوْنَ الْقَوْلَ فَیَتَّبِعُوْنَ اَحْسَنَهٗؕ-اُولٰٓىٕكَ الَّذِیْنَ هَدٰىهُمُ اللّٰهُ وَ اُولٰٓىٕكَ هُمْ اُولُوا الْاَلْبَابِ(18)

ترجمہ: کنزالعرفان

جو کان لگا کر بات سنتے ہیں پھر اس کی بہتربات کی پیروی کرتے ہیں ۔ یہ ہیں جنہیں اللہ نے ہدایت دی اور یہی عقلمند ہیں ۔

اَفَمَنْ حَقَّ عَلَیْهِ كَلِمَةُ الْعَذَابِؕ-اَفَاَنْتَ تُنْقِذُ مَنْ فِی النَّارِ(19)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو کیا وہ جس پر عذاب کی بات ثابت ہوچکی ہے (وہ نجات والوں کے برابر ہوجائے گا؟ ہرگز نہیں ۔) تو کیا تم اسے جو آگ کا مستحق ہے بچالو گے؟

لٰكِنِ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ لَهُمْ غُرَفٌ مِّنْ فَوْقِهَا غُرَفٌ مَّبْنِیَّةٌۙ-تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ۬ؕ-وَعْدَ اللّٰهِؕ-لَا یُخْلِفُ اللّٰهُ الْمِیْعَادَ(20)

ترجمہ: کنزالعرفان

لیکن اپنے رب سے ڈرنے والوں کیلئے بلند محلات ہیں جن کے اوپر (مزید) بلند محلات بنے ہوئے ہیں ۔ان کے نیچے نہریں بہتی ہیں ،یہ اللہ کا وعدہ ہے۔ اللہ وعدہ خلافی نہیں کرتا۔

اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَسَلَكَهٗ یَنَابِیْعَ فِی الْاَرْضِ ثُمَّ یُخْرِ جُ بِهٖ زَرْعًا مُّخْتَلِفًا اَلْوَانُهٗ ثُمَّ یَهِیْجُ فَتَرٰىهُ مُصْفَرًّا ثُمَّ یَجْعَلُهٗ حُطَامًاؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَذِكْرٰى لِاُولِی الْاَلْبَابِ(21)

ترجمہ: کنزالعرفان

کیا تو نے نہ دیکھا کہ اللہ نے آسمان سے پانی اتارا پھر ا سے زمین میں موجود چشموں میں داخل کیا پھر اس سے مختلف رنگوں کی کھیتی نکالتا ہے پھر وہ کھیتی خشک ہوجاتی ہے تو تُو دیکھتا ہے کہ وہ پیلی پڑ جاتی ہے پھر اللہ اسے ٹکڑے ٹکڑے کردیتا ہے، بیشک اس میں عقل مندوں کیلئے نصیحت ہے۔

اَفَمَنْ شَرَحَ اللّٰهُ صَدْرَهٗ لِلْاِسْلَامِ فَهُوَ عَلٰى نُوْرٍ مِّنْ رَّبِّهٖؕ-فَوَیْلٌ لِّلْقٰسِیَةِ قُلُوْبُهُمْ مِّنْ ذِكْرِ اللّٰهِؕ-اُولٰٓىٕكَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ(22)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو کیا وہ جس کا سینہ اللہ نے اسلام کے لیے کھول دیا تو وہ اپنے رب کی طرف سے نور پر ہے (اس جیسا ہوجائے گا جو سنگدل ہے) تو خرابی ہے ان کیلئے جن کے دل اللہ کے ذکر کی طرف سے سخت ہوگئے ہیں ۔وہ کھلی گمراہی میں ہیں ۔

اَللّٰهُ نَزَّلَ اَحْسَنَ الْحَدِیْثِ كِتٰبًا مُّتَشَابِهًا مَّثَانِیَ ﳓ تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُوْدُ الَّذِیْنَ یَخْشَوْنَ رَبَّهُمْۚ-ثُمَّ تَلِیْنُ جُلُوْدُهُمْ وَ قُلُوْبُهُمْ اِلٰى ذِكْرِ اللّٰهِؕ-ذٰلِكَ هُدَى اللّٰهِ یَهْدِیْ بِهٖ مَنْ یَّشَآءُؕ-وَ مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ هَادٍ(23)

ترجمہ: کنزالعرفان

اللہ نے سب سے اچھی کتاب اتاری کہ ساری ایک جیسی ہے، باربار دہرائی جاتی ہے۔ اس سے ان لوگوں کے بدن پر بال کھڑے ہوتے ہیں جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں پھر ان کی کھالیں اور دل اللہ کی یاد کی طرف نرم پڑجاتے ہیں ۔ یہ اللہ کی ہدایت ہے وہ جسے چاہتاہے اس کے ذریعے ہدایت دیتا ہے اور جسے اللہ گمراہ کرے اسے کوئی راہ دکھانے والا نہیں ۔

اَفَمَنْ یَّتَّقِیْ بِوَجْهِهٖ سُوْٓءَ الْعَذَابِ یَوْمَ الْقِیٰمَةِؕ-وَ قِیْلَ لِلظّٰلِمِیْنَ ذُوْقُوْا مَا كُنْتُمْ تَكْسِبُوْنَ(24)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو کیا وہ جو قیامت کے دن اپنے چہرے کے ذریعے برے عذاب کوروکنے کی کوشش کرے گا (وہ نجات پانے والوں کی طرح ہوسکتا ہے؟) اور ظالموں سے فرمایا جائے گا: اپنے کمائے ہوئے اعمال کا مزہ چکھو۔

كَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَاَتٰىهُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَیْثُ لَا یَشْعُرُوْنَ(25)

ترجمہ: کنزالعرفان

ان سے پہلے لوگوں نے جھٹلایا تو ان کے پاس وہاں سے عذاب آیا جہاں سے انہیں خبر نہ تھی۔

فَاَذَاقَهُمُ اللّٰهُ الْخِزْیَ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَاۚ-وَ لَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَكْبَرُۘ-لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ(26)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور اللہ نے انہیں دنیا کی زندگی میں رسوائی کا مز ہ چکھایا اور بیشک آخرت کا عذاب سب سے بڑا ہے۔ کیا اچھا ہوتا اگر وہ جان لیتے۔

وَ لَقَدْ ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِیْ هٰذَا الْقُرْاٰنِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ لَّعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ(27)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور بیشک ہم نے لوگوں کے لیے اس قرآن میں ہر قسم کی مثال بیان فرمائی تاکہ وہ نصیحت حاصل کرلیں ۔

قُرْاٰنًا عَرَبِیًّا غَیْرَ ذِیْ عِوَجٍ لَّعَلَّهُمْ یَتَّقُوْنَ(28)

ترجمہ: کنزالعرفان

عربی زبان کا قرآن جس میں کوئی ٹیڑھا پن نہیں تاکہ وہ ڈریں ۔

ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا رَّجُلًا فِیْهِ شُرَكَآءُ مُتَشٰكِسُوْنَ وَ رَجُلًا سَلَمًا لِّرَجُلٍؕ-هَلْ یَسْتَوِیٰنِ مَثَلًاؕ-اَلْحَمْدُ لِلّٰهِۚ-بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ(29)

ترجمہ: کنزالعرفان

اللہ نے ایک غلام آدمی کی مثال بیان فرمائی جس میں کئی بداخلاق آقا شریک ہوں اور ایک ایسا غلام مرد ہو جو خالص ایک ہی کا غلام ہو۔ کیا دونوں کا حال ایک جیسا ہے ؟ سب خوبیاں اللہ کیلئے ہیں بلکہ ان میں اکثر نہیں جانتے۔

اِنَّكَ مَیِّتٌ وَّ اِنَّهُمْ مَّیِّتُوْنَ(30)

ترجمہ: کنزالعرفان

۔ (اے حبیب!) بیشک تمہیں انتقال فرمانا ہے اور ان کو بھی مرنا ہے۔

ثُمَّ اِنَّكُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ عِنْدَ رَبِّكُمْ تَخْتَصِمُوْنَ(31)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر (اے لوگو!) تم قیامت کے دن اپنے رب کے پاس جھگڑو گے۔

Scroll to Top