تبٰرک الذی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

تَبٰرَكَ الَّذِیْ بِیَدِهِ الْمُلْكُ٘- وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرُﰳ(1)

ترجمہ: کنزالعرفان

بڑی برکت والا ہے وہ جس کے قبضے میں ہی ساری بادشاہی ہے اور وہ ہر چیز پر خوب قادر ہے۔

الَّذِیْ خَلَقَ الْمَوْتَ وَ الْحَیٰوةَ لِیَبْلُوَكُمْ اَیُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًاؕ-وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْغَفُوْرُ(2)

ترجمہ: کنزالعرفان

وہ جس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تاکہ تمہاری آزمائش کرے کہ تم میں کون زیادہ اچھے عمل کرنے والا ہے اور وہی بہت عزت والا،بہت بخشش والا ہے۔

الَّذِیْ خَلَقَ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ طِبَاقًاؕ-مَا تَرٰى فِیْ خَلْقِ الرَّحْمٰنِ مِنْ تَفٰوُتٍؕ-فَارْجِـعِ الْبَصَرَۙ-هَلْ تَرٰى مِنْ فُطُوْرٍ(3)

ترجمہ: کنزالعرفان

وہ جس نے ایک دوسرے کے اوپرسات آسمان بنائے (اے بندے!)تو رحمٰن کے بنانے میں کوئی فرق نہیں دیکھے گا پس تو نگاہ اٹھا کر دیکھ، کیاتجھے کوئی رخنہ نظر آتا ہے؟

ثُمَّ ارْجِـعِ الْبَصَرَ كَرَّتَیْنِ یَنْقَلِبْ اِلَیْكَ الْبَصَرُ خَاسِئًا وَّ هُوَ حَسِیْرٌ(4)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر دوبارہ نگاہ اٹھا کر دیکھ، نگاہ تیری طرف ناکام ہو کر تھکی ماندی پلٹ آئے گی ۔

وَ لَقَدْ زَیَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنْیَا بِمَصَابِیْحَ وَ جَعَلْنٰهَا رُجُوْمًا لِّلشَّیٰطِیْنِ وَ اَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابَ السَّعِیْرِ(5)

ترجمہ: کنزالعرفان

اورضرور بیشک ہم نے نیچے کے آسمان کو چراغوں سے آراستہ کیا اور انہیں شیطانوں کو مار بھگانے کا ذریعہ بنایا اور ہم نے ان کے لیے بھڑکتی آگ کا عذاب تیار کررکھا ہے ۔

وَ لِلَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّهِمْ عَذَابُ جَهَنَّمَؕ-وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ(6)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور جنہوں نے اپنے رب کے ساتھ کفر کیا ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور وہ کیا ہی برا ٹھکانہ ہے۔

اِذَاۤ اُلْقُوْا فِیْهَا سَمِعُوْا لَهَا شَهِیْقًا وَّ هِیَ تَفُوْرُ(7)

ترجمہ: کنزالعرفان

جب وہ کفار جہنم میں ڈالے جائیں گے تواس کی چنگھاڑسنیں گے اور وہ جوش مار رہی ہو گی ۔تَكَادُ تَمَیَّزُ مِنَ الْغَیْظِؕ-كُلَّمَاۤ اُلْقِیَ فِیْهَا فَوْجٌ سَاَلَهُمْ خَزَنَتُهَاۤ اَلَمْ یَاْتِكُمْ نَذِیْرٌ(8)

ترجمہ: کنزالعرفان

معلوم ہوتا ہے کہ غضب سے پھٹ جائے گی، جب کبھی کوئی گروہ اس میں ڈالا جائے گا تواس کے داروغہ ان سے پوچھیں گے، کیا تمہارے پاس کوئی ڈر سنانے والا نہیں آیا تھا؟

قَالُوْا بَلٰى قَدْ جَآءَنَا نَذِیْرٌ ﳔ فَكَذَّبْنَا وَ قُلْنَا مَا نَزَّلَ اللّٰهُ مِنْ شَیْءٍ ۚۖ-اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا فِیْ ضَلٰلٍ كَبِیْرٍ(9)

ترجمہ: کنزالعرفان

وہ کہیں گے:کیوں نہیں ،بیشک ہمارے پاس ڈر سنانے والے تشریف لائے، پھر ہم نے (انہیں )جھٹلایا اور ہم نے کہا: اللہ نے کوئی چیز نہیں اتاری ، تم تو بڑی گمراہی میں ہی ہو۔

وَ قَالُوْا لَوْ كُنَّا نَسْمَعُ اَوْ نَعْقِلُ مَا كُنَّا فِیْۤ اَصْحٰبِ السَّعِیْرِ(10)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور وہ کہیں گے: اگر ہم سنتے یا سمجھتے تو دوزخ والوں میں نہ ہوتے۔

فَاعْتَرَفُوْا بِذَنْۢبِهِمْۚ-فَسُحْقًا لِّاَصْحٰبِ السَّعِیْرِ(11)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو اب انہوں نے اپنے گناہ کا اقرار کیا تو دوزخیوں کے لیے پھٹکار ہو۔

اِنَّ الَّذِیْنَ یَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَیْبِ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ اَجْرٌ كَبِیْرٌ(12)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک جو لوگ بغیر دیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں ان کے لیے بخشش اور بڑا ثواب ہے۔

وَ اَسِرُّوْا قَوْلَكُمْ اَوِ اجْهَرُوْا بِهٖؕ-اِنَّهٗ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ(13)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور تم اپنی بات آہستہ کہو یا آواز سے ،بیشک وہ تو دلوں کی بات خوب جانتا ہے۔

اَلَا یَعْلَمُ مَنْ خَلَقَؕ-وَ هُوَ اللَّطِیْفُ الْخَبِیْرُ(14)

ترجمہ: کنزالعرفان

کیا جس نے پیدا کیاوہ نہیں جانتا؟ حالانکہ وہی ہر باریکی کو جاننے والا،بڑا خبردار ہے۔

هُوَ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ ذَلُوْلًا فَامْشُوْا فِیْ مَنَاكِبِهَا وَ كُلُوْا مِنْ رِّزْقِهٖؕ-وَ اِلَیْهِ النُّشُوْرُ(15)

ترجمہ: کنزالعرفان

وہی ہے جس نے تمہارے لیے زمین کوتابع کر دیا تو تم اس کے راستوں میں چلو اور اللہ کی روزی میں سے کھاؤ اور اسی کی طرف اٹھنا ہے۔

ءَاَمِنْتُمْ مَّنْ فِی السَّمَآءِ اَنْ یَّخْسِفَ بِكُمُ الْاَرْضَ فَاِذَا هِیَ تَمُوْرُ(16)

ترجمہ: کنزالعرفان

کیا تم اُس (اللہ ) سے بے خوف ہوگئے جس کی سلطنت آسمان میں ہے اس بات میں کہ وہ تمہیں زمین میں دھنسادے تووہ زمین اچانک کانپنے لگے۔

اَمْ اَمِنْتُمْ مَّنْ فِی السَّمَآءِ اَنْ یُّرْسِلَ عَلَیْكُمْ حَاصِبًاؕ-فَسَتَعْلَمُوْنَ كَیْفَ نَذِیْرِ(17)

ترجمہ: کنزالعرفان

یا تم اُس سے بے خوف ہوگئے جس کی سلطنت آسمان میں ہے اس بات میں کہ وہ تم پر پتھراؤ بھیجے تو تم جلد جان لو گے کہ میرا ڈراناکیسا تھا۔

وَ لَقَدْ كَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَكَیْفَ كَانَ نَكِیْرِ(18)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور بیشک ان سے پہلے لوگوں نے جھٹلایا تومیرا انکار کیساہوا ؟

اَوَ لَمْ یَرَوْا اِلَى الطَّیْرِ فَوْقَهُمْ صٰٓفّٰتٍ وَّ یَقْبِضْنَﰉ مَا یُمْسِكُهُنَّ اِلَّا الرَّحْمٰنُؕ-اِنَّهٗ بِكُلِّ شَیْءٍۭ بَصِیْرٌ(19)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور کیا انہوں نے اپنے اوپر پر پھیلاتے ہوئے اور سمیٹتے ہوئے پرندے نہ دیکھے، انہیں رحمٰن کے سواکوئی نہیں روکتا،بیشک وہ ہر چیز کو خوب دیکھنے والا ہے۔

اَمَّنْ هٰذَا الَّذِیْ هُوَ جُنْدٌ لَّكُمْ یَنْصُرُكُمْ مِّنْ دُوْنِ الرَّحْمٰنِؕ-اِنِ الْكٰفِرُوْنَ اِلَّا فِیْ غُرُوْرٍ(20)

ترجمہ: کنزالعرفان

یا وہ کون سا تمہارا لشکر ہے جو رحمٰن کے مقابلے میں تمہاری مدد کرے گا؟کافر صرف دھوکے میں پڑے ہوئے ہیں ۔

اَمَّنْ هٰذَا الَّذِیْ یَرْزُقُكُمْ اِنْ اَمْسَكَ رِزْقَهٗۚ-بَلْ لَّجُّوْا فِیْ عُتُوٍّ وَّ نُفُوْرٍ(21)

ترجمہ: کنزالعرفان

یا کون ایسا ہے جو تمہیں روزی دے اگر اللہ اپنی روزی روک لے بلکہ وہ سرکشی اور نفرت میں ڈھیٹ بن گئے ہیں ۔

اَفَمَنْ یَّمْشِیْ مُكِبًّا عَلٰى وَجْهِهٖۤ اَهْدٰۤى اَمَّنْ یَّمْشِیْ سَوِیًّا عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ(22)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو کیا جو اپنے منہ کے بل اوندھا چلے وہ زیادہ راہ پر ہے یا وہ جو سیدھی راہ پرسیدھا چلے؟

قُلْ هُوَ الَّذِیْۤ اَنْشَاَ كُمْ وَ جَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ الْاَفْـٕدَةَؕ-قَلِیْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ(23)

ترجمہ: کنزالعرفان

تم فرماؤ: وہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا اور تمہارے لیے کان اور آنکھیں اور دل بنائے، تم بہت کم شکر ادا کرتے ہو۔

قُلْ هُوَ الَّذِیْ ذَرَاَكُمْ فِی الْاَرْضِ وَ اِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ(24)

ترجمہ: کنزالعرفان

تم فرماؤ: وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں پھیلایا اور اسی کی طرف تمہیں اکٹھا کیا جائے گا ۔

وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ(25)

ترجمہ: کنزالعرفان

اوروہ کہتے ہیں : یہ وعدہ کب آئے گا اگر تم سچے ہو(تو بتاؤ)۔

قُلْ اِنَّمَا الْعِلْمُ عِنْدَ اللّٰهِ۪-وَ اِنَّمَاۤ اَنَا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ(26)

ترجمہ: کنزالعرفان

تم فرماؤ: یہ علم تو اللہ ہی کے پاس ہے اور میں تو یہی صاف ڈر سنانے والا ہوں ۔

فَلَمَّا رَاَوْهُ زُلْفَةً سِیْٓــٴَـتْ وُجُوْهُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ قِیْلَ هٰذَا الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تَدَّعُوْنَ(27)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر جب وہ اسے قریب دیکھیں گے توکافروں کے منہ بگڑ جائیں گے اور(ان سے) کہاجائے گا :یہی ہے وہ عذاب جو تم مانگتے تھے۔

قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ اَهْلَكَنِیَ اللّٰهُ وَ مَنْ مَّعِیَ اَوْ رَحِمَنَاۙ-فَمَنْ یُّجِیْرُ الْكٰفِرِیْنَ مِنْ عَذَابٍ اَلِیْمٍ(28)

ترجمہ: کنزالعرفان

تم فرماؤ بھلا دیکھو تو اگر اللہ مجھے اور میرے ساتھ والوں کو ہلاک کردے یا ہم پر رحم فرمائے تو وہ کون ہے جو کافروں کو درد ناک عذاب سے بچالے گا؟

قُلْ هُوَ الرَّحْمٰنُ اٰمَنَّا بِهٖ وَ عَلَیْهِ تَوَكَّلْنَاۚ-فَسَتَعْلَمُوْنَ مَنْ هُوَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ(29)

ترجمہ: کنزالعرفان

تم فرماؤ: وہی رحمٰن ہے ،ہم اس پر ایمان لائے اور ہم نے اسی پر بھروسہ کیا تو تم جلدجان جاؤ گے کہ کون کھلی گمراہی میں ہے؟

قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ اَصْبَحَ مَآؤُكُمْ غَوْرًا فَمَنْ یَّاْتِیْكُمْ بِمَآءٍ مَّعِیْنٍ(30)

ترجمہ: کنزالعرفان

تم فرماؤ: بھلا دیکھو تو اگر صبح کو تمہارا پانی زمین میں دھنس جائے تو وہ کون ہے جو تمہیں نگاہوں کے سامنے بہتاہواپانی لادے؟

 

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ترجمہ: کنزالعرفان

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔

نٓ وَ الْقَلَمِ وَ مَا یَسْطُرُوْنَ(1)

ترجمہ: کنزالعرفان

نٓ، قلم اور اس کی قسم جو لکھتے ہیں ۔

مَاۤ اَنْتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُوْنٍ(2)

ترجمہ: کنزالعرفان

تم اپنے رب کے فضل سے ہر گز مجنون نہیں ہو۔

وَ اِنَّ لَكَ لَاَجْرًا غَیْرَ مَمْنُوْنٍ(3)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور یقینا تمہارے لیے ضرور بے انتہا ثواب ہے۔

وَ اِنَّكَ لَعَلٰى خُلُقٍ عَظِیْمٍ(4)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور بیشک تم یقینا عظیم اخلاق پر ہو ۔

فَسَتُبْصِرُ وَ یُبْصِرُوْنَ(5)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو جلد ہی تم بھی دیکھ لو گے اور وہ بھی دیکھ لیں گے۔

بِاَیِّكُمُ الْمَفْتُوْنُ(6)

ترجمہ: کنزالعرفان

کہ تم میں کون مجنون تھا۔

اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِیْلِهٖ۪-وَ هُوَ اَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِیْنَ(7)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک تمہارا رب ہی خوب جانتا ہے اسے جو اس کی راہ سے بہکا اور وہ ہدایت والوں کو بھی خوب جانتا ہے۔

فَلَا تُطِعِ الْمُكَذِّبِیْنَ(8)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو تم جھٹلانے والوں کی بات نہ سننا۔

وَدُّوْا لَوْ تُدْهِنُ فَیُدْهِنُوْنَ(9)

ترجمہ: کنزالعرفان

انہوں نے تو یہی خواہش رکھی کہ کسی طرح تم نرمی کرو تو وہ بھی نرم پڑجائیں ۔

وَ لَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِیْنٍ(10)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ہر ایسے آدمی کی بات نہ سننا جو بڑا قسمیں کھانے والا، ذلیل۔

هَمَّازٍ مَّشَّآءٍۭ بِنَمِیْمٍ(11)

ترجمہ: کنزالعرفان

سامنے سامنے بہت طعنے دینے والا، چغلی کے ساتھ ادھر ادھر بہت پھرنے والا۔

مَّنَّاعٍ لِّلْخَیْرِ مُعْتَدٍ اَثِیْمٍ(12)

ترجمہ: کنزالعرفان

بھلائی سے بڑا روکنے والا، حد سے بڑھنے والا،بڑا گناہگار۔

عُتُلٍّۭ بَعْدَ ذٰلِكَ زَنِیْمٍ(13)

ترجمہ: کنزالعرفان

سخت مزاج، اس کے بعد ناجائز پیداوار ہے۔

اَنْ كَانَ ذَا مَالٍ وَّ بَنِیْنَﭤ(14)

ترجمہ: کنزالعرفان

اس بنا پر (بات نہ مانو) کہ وہ مال اور بیٹوں والا ہے۔

اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِ اٰیٰتُنَا قَالَ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْن(15)

ترجمہ: کنزالعرفان

جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ اگلوں کی کہانیاں ہیں ۔

سَنَسِمُهٗ عَلَى الْخُرْطُوْمِ(16)

ترجمہ: کنزالعرفان

قریب ہے کہ ہم اس کی سور کی سی تھوتھنی پر داغ دیں گے۔

اِنَّا بَلَوْنٰهُمْ كَمَا بَلَوْنَاۤ اَصْحٰبَ الْجَنَّةِۚ-اِذْ اَقْسَمُوْا لَیَصْرِمُنَّهَا مُصْبِحِیْنَ(17)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک ہم نے انہیں جانچا جیسا باغ والوں کو جانچا تھا جب انہوں نے قسم کھائی کہ ضرور صبح ہوتے اس باغ کو کاٹ لیں گے۔

وَ لَا یَسْتَثْنُوْنَ(18)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور اِنْ شَآءَ اللہ نہیں کہہ رہے تھے۔

فَطَافَ عَلَیْهَا طَآىٕفٌ مِّنْ رَّبِّكَ وَ هُمْ نَآىٕمُوْنَ(19)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو اس باغ پر تیرے رب کی طرف سے ایک پھیری کرنے والا پھیری کر گیا جبکہ وہ سو رہے تھے۔

فَاَصْبَحَتْ كَالصَّرِیْمِ(20)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو صبح کے وقت وہ باغ سیاہ رات کی طرح ہوگیا۔

فَتَنَادَوْا مُصْبِحِیْنَ(21)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر انہوں نے صبح ہوتے ایک دوسرے کو پکارا۔

اَنِ اغْدُوْا عَلٰى حَرْثِكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰرِمِیْنَ(22)

ترجمہ: کنزالعرفان

کہ اگر تم کاٹنا چاہتے ہو تو صبح سویرے اپنی کھیتی پر چلو۔

فَانْطَلَقُوْا وَ هُمْ یَتَخَافَتُوْنَ(23)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو وہ چلے اور آپس میں آہستہ آہستہ کہتے جاتے تھے۔

اَنْ لَّا یَدْخُلَنَّهَا الْیَوْمَ عَلَیْكُمْ مِّسْكِیْنٌ(24)

ترجمہ: کنزالعرفان

کہ ہرگز آج کوئی مسکین تمہارے پاس باغ میں آنے نہ پائے۔

وَّ غَدَوْا عَلٰى حَرْدٍ قٰدِرِیْنَ(25)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور وہ خود کو روکنے پر قادرسمجھتے ہوئے صبح سویرے چلے۔

فَلَمَّا رَاَوْهَا قَالُوْۤا اِنَّا لَضَآلُّوْنَ(26)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر جب انہوں نے اس باغ کو دیکھا توکہنے لگے:بیشک ہم ضرور راستہ بھٹک گئے ہیں ۔

بَلْ نَحْنُ مَحْرُوْمُوْنَ(27)

ترجمہ: کنزالعرفان

بلکہ ہم محروم ہوگئے ہیں ۔

قَالَ اَوْسَطُهُمْ اَلَمْ اَقُلْ لَّكُمْ لَوْ لَا تُسَبِّحُوْنَ(28)

ترجمہ: کنزالعرفان

ان میں جو بہتر تھا اس نے کہا: کیا میں تم سے نہیں کہتا تھا کہ تم تسبیح کیوں نہیں کرتے؟

قَالُوْا سُبْحٰنَ رَبِّنَاۤ اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِیْنَ(29)

ترجمہ: کنزالعرفان

انہوں نے کہا: ہمارا رب پاک ہے، بیشک ہم ظالم تھے۔

فَاَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَلَاوَمُوْنَ(30)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر وہ ایک دوسرے کی طرف ملامت کرتے متوجہ ہوئے۔

قَالُوْا یٰوَیْلَنَاۤ اِنَّا كُنَّا طٰغِیْنَ(31)

ترجمہ: کنزالعرفان

بولے: ہائے ہماری خرابی، بیشک ہم سرکش تھے۔

عَسٰى رَبُّنَاۤ اَنْ یُّبْدِلَنَا خَیْرًا مِّنْهَاۤ اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا رٰغِبُوْنَ(32)

ترجمہ: کنزالعرفان

امید ہے کہ ہمارا رب ہمیں اس سے بہتر بدل دے یقینا(اب) ہم اپنے رب کی طرف ہی رغبت رکھنے والے ہیں ۔

كَذٰلِكَ الْعَذَابُؕ-وَ لَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَكْبَرُۘ-لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ(33)

ترجمہ: کنزالعرفان

سزا ایسی ہی ہوتی ہے اور بیشک آخرت کی سزا سب سے بڑی ہے۔ کیا ہی اچھا ہوتا اگر لوگ جانتے۔

اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ(34)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک ڈر والوں کے لیے ان کے رب کے پاس چین کے باغ ہیں ۔

اَفَنَجْعَلُ الْمُسْلِمِیْنَ كَالْمُجْرِمِیْنَﭤ(35)

ترجمہ: کنزالعرفان

توکیا ہم مسلمانوں کو مجرموں جیسا کردیں ۔

مَا لَكُمْٙ-كَیْفَ تَحْكُمُوْنَ(36)

ترجمہ: کنزالعرفان

تمہیں کیا ہوا؟ کیسا حکم لگاتے ہو؟

اَمْ لَكُمْ كِتٰبٌ فِیْهِ تَدْرُسُوْنَ(37)

ترجمہ: کنزالعرفان

کیا تمہارے لیے کوئی کتاب ہے جس میں تم (ایسی بات)پڑھتے ہو۔

اِنَّ لَكُمْ فِیْهِ لَمَا تَخَیَّرُوْنَ(38)

ترجمہ: کنزالعرفان

کہ تمہارے لیے قیامت کے دن میں ضروروہ سب کچھ ہے جو تم پسند کرو۔

اَمْ لَكُمْ اَیْمَانٌ عَلَیْنَا بَالِغَةٌ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِۙ-اِنَّ لَكُمْ لَمَا تَحْكُمُوْنَ(39)

ترجمہ: کنزالعرفان

یا تمہارے لیے ہم پر قیامت کے دن تک پہنچتی ہوئی کچھ قسمیں ہیں کہ ضرور تمہیں وہی کچھ ملے گا جو تم فیصلہ کرو گے۔

سَلْهُمْ اَیُّهُمْ بِذٰلِكَ زَعِیْمٌ(40)

ترجمہ: کنزالعرفان

تم ان سے پوچھو کہ ان میں کون اس کا ضامن ہے؟

اَمْ لَهُمْ شُرَكَآءُۚۛ-فَلْیَاْتُوْا بِشُرَكَآىٕهِمْ اِنْ كَانُوْا صٰدِقِیْنَ(41)

ترجمہ: کنزالعرفان

یا ان کیلئے کچھ شریک ہیں تو وہ اپنے شریکوں کو لے آئیں اگر سچے ہیں ۔

یَوْمَ یُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ وَّ یُدْعَوْنَ اِلَى السُّجُوْدِ فَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَ(42)

ترجمہ: کنزالعرفان

جس دن معاملہ بڑا سخت ہوجائے گا اور کافروں کوسجدے کی طرف بلایا جائے گا تو وہ (اس کی) طاقت نہ رکھیں گے۔

خَاشِعَةً اَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌؕ-وَ قَدْ كَانُوْا یُدْعَوْنَ اِلَى السُّجُوْدِ وَ هُمْ سٰلِمُوْنَ(43)

ترجمہ: کنزالعرفان

ان کی نگاہیں نیچی ہوں گی ،ان پر ذلت چڑھ رہی ہوگی اوربیشک انہیں (دنیا میں ) سجدے کی طرف بلایا جاتا تھا جبکہ وہ تندرست تھے۔

فَذَرْنِیْ وَ مَنْ یُّكَذِّبُ بِهٰذَا الْحَدِیْثِؕ-سَنَسْتَدْرِجُهُمْ مِّنْ حَیْثُ لَا یَعْلَمُوْنَ(44)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو جو اس بات کو جھٹلاتا ہے اسے مجھ پر چھوڑ دو عنقریب ہم انہیں آہستہ آہستہ وہاں سے لے جائیں گے جہاں سے انہیں خبر بھی نہ ہوگی۔

وَ اُمْلِیْ لَهُمْؕ-اِنَّ كَیْدِیْ مَتِیْنٌ(45)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور میں انہیں ڈھیل دوں گا، بیشک میری خفیہ تدبیر بہت پکی ہے۔

اَمْ تَسْــٴَـلُهُمْ اَجْرًا فَهُمْ مِّنْ مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُوْنَ(46)

ترجمہ: کنزالعرفان

یا کیا تم ان سے اجرت مانگتے ہو کہ وہ تاوان کے بوجھ میں دبے ہوئے ہیں ۔

اَمْ عِنْدَهُمُ الْغَیْبُ فَهُمْ یَكْتُبُوْنَ(47)

ترجمہ: کنزالعرفان

یا ان کے پاس غیب کا علم ہے کہ وہ لکھ رہے ہیں ۔

فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَ لَا تَكُنْ كَصَاحِبِ الْحُوْتِۘ-اِذْ نَادٰى وَ هُوَ مَكْظُوْمٌﭤ(48)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو تم اپنے رب کے حکم تک صبرکر و اور مچھلی والے کی طرح نہ ہونا جب اس نے اس حال میں پکارا کہ وہ بہت غمگین تھا۔

لَوْ لَاۤ اَنْ تَدٰرَكَهٗ نِعْمَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖ لَنُبِذَ بِالْعَرَآءِ وَ هُوَ مَذْمُوْمٌ(49)

ترجمہ: کنزالعرفان

اگر اس کے رب کی نعمت اسے نہ پالیتی تو وہ ضرور چٹیل میدان میں پھینک دیا جاتااور وہ ملامت کیا ہوا ہوتا۔

فَاجْتَبٰىهُ رَبُّهٗ فَجَعَلَهٗ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ(50)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو اسے اس کے رب نے چن لیا اور اپنے قربِ خاص کے حقداروں میں کرلیا۔

وَ اِنْ یَّكَادُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَیُزْلِقُوْنَكَ بِاَبْصَارِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكْرَ وَ یَقُوْلُوْنَ اِنَّهٗ لَمَجْنُوْنٌﭥ(51)

ترجمہ: کنزالعرفان

اوربیشک کافر جب قرآن سنتے ہیں تو ایسے معلوم ہوتا ہے کہ گویا اپنی آنکھوں سے نظر لگا کر تمہیں ضرورگرادیں گے اور وہ کہتے ہیں :یہ ضرور عقل سے دور ہیں ۔

وَ مَا هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَ(52)

ترجمہ: کنزالعرفان

حالانکہ وہ تو تمام جہانوں کے لیے نصیحت ہی ہیں ۔

 

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ترجمہ: کنزالعرفان

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔

اَلْحَآقَّةُ(1)

ترجمہ: کنزالعرفان

یقینی طور پر واقع ہونے والی۔

مَا الْحَآقَّةُ(2)

ترجمہ: کنزالعرفان

یقینی طور پر واقع ہونے والی کیا ہے؟

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْحَآقَّةُﭤ(3)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور تمہیں کیا معلوم کہ وہ یقینی طور پر واقع ہونے والی کیا ہے؟

كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ وَ عَادٌۢ بِالْقَارِعَةِ(4)

ترجمہ: کنزالعرفان

ثمود اور عاد نے دلوں کو دہلادینے والی کو جھٹلایا۔

فَاَمَّا ثَمُوْدُ فَاُهْلِكُوْا بِالطَّاغِیَةِ(5)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو قومِ ثمود کے لوگ تو حد سے گزری ہوئی چنگھاڑ سے ہلاک کئے گئے۔

وَ اَمَّا عَادٌ فَاُهْلِكُوْا بِرِیْحٍ صَرْصَرٍ عَاتِیَةٍ(6)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور عادکے لوگ تو وہ نہایت سخت گرجتی آندھی سے ہلاک کیے گئے ۔

سَخَّرَهَا عَلَیْهِمْ سَبْعَ لَیَالٍ وَّ ثَمٰنِیَةَ اَیَّامٍۙ-حُسُوْمًاۙ-فَتَرَى الْقَوْمَ فِیْهَا صَرْعٰىۙ-كَاَنَّهُمْ اَعْجَازُ نَخْلٍ خَاوِیَةٍ(7)

ترجمہ: کنزالعرفان

اللہ نے وہ آندھی ان پرلگاتارسات راتیں اور آٹھ دن پوری قوت کے ساتھ مسلط کردی تو تم ان لوگوں کو ان دنوں اور راتوں میں یوں پچھاڑے ہوئے دیکھتے گویا کہ وہ گری ہوئی کھجوروں کے سوکھے تنے ہیں ۔

فَهَلْ تَرٰى لَهُمْ مِّنْۢ بَاقِیَةٍ(8)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو کیا تم ان میں کسی کو بچا ہوا دیکھتے ہو؟

وَ جَآءَ فِرْعَوْنُ وَ مَنْ قَبْلَهٗ وَ الْمُؤْتَفِكٰتُ بِالْخَاطِئَةِ(9)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور فرعون اور اس سے پہلے والے اور الٹنے والی بستیوں نے خطاؤں کا ارتکاب کیا ۔

فَعَصَوْا رَسُوْلَ رَبِّهِمْ فَاَخَذَهُمْ اَخْذَةً رَّابِیَةً(10)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو انہوں نے اپنے رب کے رسول کا حکم نہ مانا تو اللہ نے انہیں زیادہ سخت گرفت سے پکڑلیا۔

اِنَّا لَمَّا طَغَا الْمَآءُ حَمَلْنٰكُمْ فِی الْجَارِیَةِ(11)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک جب پانی نے سر اٹھایا تھاتوہم نے تمہیں کشتی میں سوار کیا۔

لِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةً وَّ تَعِیَهَاۤ اُذُنٌ وَّاعِیَةٌ(12)

ترجمہ: کنزالعرفان

تاکہ اسے تمہارے لیے یادگار بنادیں اور سن کر یاد رکھنے والے کان اس واقعہ کو یاد رکھیں ۔

فَاِذَا نُفِخَ فِی الصُّوْرِ نَفْخَةٌ وَّاحِدَةٌ(13)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھرجب صور میں (پہلی مرتبہ) ایک پھونک ماری جائے گی۔

وَّ حُمِلَتِ الْاَرْضُ وَ الْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَّاحِدَةً(14)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور زمین اور پہاڑ اٹھا کر ایک دم چورا چوراکردئیے جائیں گے۔

فَیَوْمَىٕذٍ وَّقَعَتِ الْوَاقِعَةُ(15)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو اس دن واقع ہونے والی واقع ہوجائے گی۔

وَ انْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَهِیَ یَوْمَىٕذٍ وَّاهِیَةٌ(16)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور آسمان پھٹ جائے گا تو اس دن وہ بہت کمزورہوگا ۔

وَّ الْمَلَكُ عَلٰۤى اَرْجَآىٕهَاؕ-وَ یَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ یَوْمَىٕذٍ ثَمٰنِیَةٌﭤ(17)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور فرشتے اس کے کناروں پر (کھڑے) ہوں گے اور اس دن آٹھ فرشتے تمہارے رب کا عرش اپنے اوپر اٹھائیں گے۔

یَوْمَىٕذٍ تُعْرَضُوْنَ لَا تَخْفٰى مِنْكُمْ خَافِیَةٌ(18)

ترجمہ: کنزالعرفان

اس دن تم سب اس حال میں پیش کئے جاؤ گے کہ تم میں سے کسی کی کوئی پوشیدہ حالت چھپ نہ سکے گی۔

فَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖۙ-فَیَقُوْلُ هَآؤُمُ اقْرَءُوْا كِتٰبِیَهْ(19)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو بہر حال جسے اس کا نامہ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تو وہ کہے گا: لو میرا نامۂ اعمال پڑھ لو۔

اِنِّیْ ظَنَنْتُ اَنِّیْ مُلٰقٍ حِسَابِیَهْ(20)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک مجھے یقین تھا کہ میں اپنے حساب کو ملنے والا ہوں ۔

فَهُوَ فِیْ عِیْشَةٍ رَّاضِیَةٍ(21)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو وہ پسندیدہ زندگی میں ہوگا۔

فِیْ جَنَّةٍ عَالِیَةٍ(22)

ترجمہ: کنزالعرفان

بلند باغ میں ۔

قُطُوْفُهَا دَانِیَةٌ(23)

ترجمہ: کنزالعرفان

اس کے پھل قریب ہوں گے۔

كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓــٴًـۢا بِمَاۤ اَسْلَفْتُمْ فِی الْاَیَّامِ الْخَالِیَةِ(24)

ترجمہ: کنزالعرفان

(کہا جائے گا:) گزرے ہوئے دنوں میں جو تم نے آگے بھیجا اس کے بدلے میں خوشگواری کے ساتھ کھاؤ اور پیو۔

وَ اَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِشِمَالِهٖ ﳔ فَیَقُوْلُ یٰلَیْتَنِیْ لَمْ اُوْتَ كِتٰبِیَهْ(25)

ترجمہ: کنزالعرفان

اوررہا وہ جسے اس کانامہ اعمال ا س کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تو وہ کہے گا: اے کاش کہ مجھے میرا نامہ اعمال نہ دیا جاتا۔

وَ لَمْ اَدْرِ مَا حِسَابِیَهْ(26)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور میں نہ جانتا کہ میرا حساب کیا ہے۔

یٰلَیْتَهَا كَانَتِ الْقَاضِیَةَ(27)

ترجمہ: کنزالعرفان

اے کاش کہ دنیا کی موت ہی (میرا کام) تمام کردینے والی ہوجاتی۔

مَاۤ اَغْنٰى عَنِّیْ مَالِیَهْ(28)

ترجمہ: کنزالعرفان

میرا مال میرے کچھ کام نہ آیا۔

هَلَكَ عَنِّیْ سُلْطٰنِیَهْ(29)

ترجمہ: کنزالعرفان

میرا سب زور جاتا رہا۔

خُذُوْهُ فَغُلُّوْهُ(30)

ترجمہ: کنزالعرفان

(فرشتوں کو حکم ہوگا) اسے پکڑو پھر اسے طوق ڈالو۔

ثُمَّ الْجَحِیْمَ صَلُّوْهُ(31)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر اسے بھڑکتی آگ میں داخل کرو۔

ثُمَّ فِیْ سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُوْنَ ذِرَاعًا فَاسْلُكُوْهُﭤ(32)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر ایسی زنجیر میں جکڑ دو جس کی لمبائی ستر ہاتھ ہے۔

اِنَّهٗ كَانَ لَا یُؤْمِنُ بِاللّٰهِ الْعَظِیْمِ(33)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک وہ عظمت والے اللہ پر ایمان نہ لاتا تھا۔

وَ لَا یَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِیْنِﭤ(34)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور مسکین کو کھانا دینے کی ترغیب نہیں دیتا تھا۔

فَلَیْسَ لَهُ الْیَوْمَ هٰهُنَا حَمِیْمٌ(35)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو آج یہاں اس کا کوئی دوست نہیں ۔

وَّ لَا طَعَامٌ اِلَّا مِنْ غِسْلِیْنٍ(36)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور نہ دوزخیوں کے پیپ کے سوا کچھ کھانے کو ہے۔

لَّا یَاْكُلُهٗۤ اِلَّا الْخَاطِـــٴُـوْنَ(37)

ترجمہ: کنزالعرفان

اسے خطاکار لوگ ہی کھائیں گے۔

فَلَاۤ اُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُوْنَ(38)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو مجھے ان چیزوں کی قسم ہے جنہیں تم دیکھتے ہو۔

وَ مَا لَا تُبْصِرُوْنَ(39)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ان چیزوں کی جنہیں تم نہیں دیکھتے۔

اِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِیْمٍ(40)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک یہ قرآن ضرور ایک معزز رسول سے باتیں ہیں ۔

وَّ مَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍؕ-قَلِیْلًا مَّا تُؤْمِنُوْنَ(41)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور وہ کسی شاعر کی بات نہیں ہے۔تم بہت کم یقین رکھتے ہو۔

وَ لَا بِقَوْلِ كَاهِنٍؕ-قَلِیْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَﭤ(42)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور نہ کسی کاہن کی بات ہے ۔ تم بہت کم نصیحت مانتے ہو۔

تَنْزِیْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ(43)

ترجمہ: کنزالعرفان

یہ قرآن سارے جہانوں کے رب کی طرف سے اتارا ہواہے۔

وَ لَوْ تَقَوَّلَ عَلَیْنَا بَعْضَ الْاَقَاوِیْلِ(44)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور اگر وہ ایک بات بھی خود بنا کر ہمارے اوپر لگا دیتے ۔

لَاَخَذْنَا مِنْهُ بِالْیَمِیْنِ(45)

ترجمہ: کنزالعرفان

توضرور ہم ان سے قوت کے ساتھ بدلہ لیتے۔

ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِیْنَ(46)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر ان کی دل کی رگ کاٹ دیتے۔

فَمَا مِنْكُمْ مِّنْ اَحَدٍ عَنْهُ حٰجِزِیْنَ(47)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر تم میں کوئی ان سے روکنے والا نہ ہوتا۔

وَ اِنَّهٗ لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِیْنَ(48)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور بیشک یہ قرآن ڈر والوں کے لئے ضرور نصیحت ہے۔

وَ اِنَّا لَنَعْلَمُ اَنَّ مِنْكُمْ مُّكَذِّبِیْنَ(49)

ترجمہ: کنزالعرفان

اوربیشک ضرور ہم جانتے ہیں کہ تم میں سے کچھ جھٹلانے والے ہیں ۔

وَ اِنَّهٗ لَحَسْرَةٌ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ(50)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور بیشک وہ کافروں پر ضرور حسرت ہے۔

وَ اِنَّهٗ لَحَقُّ الْیَقِیْنِ(51)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور بیشک وہ ضروریقینی حق ہے۔

فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ(52)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو (اے محبوب!)تم اپنے عظمت والے رب کے نام کی پاکی بیان کرو۔

 

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ترجمہ: کنزالعرفان

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔

سَاَلَ سَآىٕلٌۢ بِعَذَابٍ وَّاقِعٍ(1)

ترجمہ: کنزالعرفان

ایک مانگنے والے نے وہ عذاب مانگاجو کافروں پر واقع ہونے والا ہے،

لِّلْكٰفِرِیْنَ لَیْسَ لَهٗ دَافِعٌ(2)

ترجمہ: کنزالعرفان

اس کو کوئی ٹالنے والا نہیں ۔

مِّنَ اللّٰهِ ذِی الْمَعَارِجِﭤ(3)

ترجمہ: کنزالعرفان

اللہ کی طرف سے ہوگا جو بلندیوں کا مالک ہے۔

تَعْرُجُ الْمَلٰٓىٕكَةُ وَ الرُّوْحُ اِلَیْهِ فِیْ یَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهٗ خَمْسِیْنَ اَلْفَ سَنَةٍ(4)

ترجمہ: کنزالعرفان

فرشتے اور جبریل اس کی بارگاہ کی طرف چڑھتے ہیں ، (وہ عذاب) اس دن میں ہوگا جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہے۔

فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِیْلًا(5)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو تم اچھی طرح صبر کرو۔

اِنَّهُمْ یَرَوْنَهٗ بَعِیْدًا(6)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک وہ اسے دور سمجھ رہے ہیں ۔

وَّ نَرٰىهُ قَرِیْبًاﭤ(7)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ہم اسے قریب دیکھ رہے ہیں ۔

یَوْمَ تَكُوْنُ السَّمَآءُ كَالْمُهْلِ(8)

ترجمہ: کنزالعرفان

جس دن آسمان پگھلی ہوئی چاندی جیساہوجائے گا۔

وَ تَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ(9)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور پہاڑ اون کی طرح ہلکے ہوجائیں گے ۔

وَ لَا یَسْــٴَـلُ حَمِیْمٌ حَمِیْمًا(10)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور کوئی دوست کسی دوست سے حال نہ پوچھے گا۔

یُّبَصَّرُوْنَهُمْؕ-یَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ یَفْتَدِیْ مِنْ عَذَابِ یَوْمِىٕذٍۭ بِبَنِیْهِ(11)

ترجمہ: کنزالعرفان

وہ ان کو دکھائے جارہے ہوں گے۔مجرم آرزو کرے گا، کاش!اس دن کے عذاب سے چھوٹنے کے بدلے میں اپنے بیٹے دیدے ۔

وَ صَاحِبَتِهٖ وَ اَخِیْهِ(12)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور اپنی بیوی اور اپنا بھائی۔

وَ فَصِیْلَتِهِ الَّتِیْ تُــٴْـوِ یْهِ(13)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور اپنا وہ کنبہ جو اسے پناہ دیتا ہے۔

وَ مَنْ فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًاۙ-ثُمَّ یُنْجِیْهِ(14)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور جتنے لوگ زمین میں ہیں سب کے سب ،پھر یہ (بدلہ دینا) اسے بچالے۔

كَلَّاؕ-اِنَّهَا لَظٰى(15)

ترجمہ: کنزالعرفان

ہرگز نہیں ،وہ تو بھڑکتی آگ ہے۔

نَزَّاعَةً لِّلشَّوٰى(16)

ترجمہ: کنزالعرفان

کھال کھینچ لینے والی ۔

تَدْعُوْا مَنْ اَدْبَرَ وَ تَوَلّٰى(17)

ترجمہ: کنزالعرفان

بلا رہی ہے اسے جس نے پیٹھ پھیری اورمنہ موڑا۔

وَ جَمَعَ فَاَوْعٰى(18)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور جوڑ کر رکھا پھر (اسے) محفوظ کرلیا۔

اِنَّ الْاِنْسَانَ خُلِقَ هَلُوْعًا(19)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک آدمی بڑا بے صبرا حریص پیدا کیا گیا ہے ۔

اِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوْعًا(20)

ترجمہ: کنزالعرفان

جب اسے برائی پہنچے تو سخت گھبرانے والاہوجاتا ہے ۔

وَّ اِذَا مَسَّهُ الْخَیْرُ مَنُوْعًا(21)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور جب اسے بھلائی پہنچے تو بہت روک رکھنے والاہوجاتا ہے۔

اِلَّا الْمُصَلِّیْنَ(22)

ترجمہ: کنزالعرفان

مگر وہ نمازی۔

الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰى صَلَاتِهِمْ دَآىٕمُوْنَ(23)

ترجمہ: کنزالعرفان

جو اپنی نماز کی ہمیشہ پابندی کرنے والے ہیں ۔

وَ الَّذِیْنَ فِیْۤ اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُوْمٌ(24)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور وہ جن کے مال میں ایک معلوم حق ہے۔

لِّلسَّآىٕلِ وَ الْمَحْرُوْمِ(25)

ترجمہ: کنزالعرفان

اس کے لیے جو مانگے اوراس کے لیے جو محروم رہے۔

وَ الَّذِیْنَ یُصَدِّقُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِ(26)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور وہ لوگ جو انصاف کے دن کی تصدیق کرتے ہیں ۔

وَ الَّذِیْنَ هُمْ مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِمْ مُّشْفِقُوْنَ(27)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور وہ جو اپنے رب کے عذاب سے ڈر رہے ہیں ۔

اِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَیْرُ مَاْمُوْنٍ(28)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک ان کے رب کا عذاب بے خوف ہونے کی چیز نہیں ہے۔

وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَ(29)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور وہ جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں ۔

اِلَّا عَلٰۤى اَزْوَاجِهِمْ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ فَاِنَّهُمْ غَیْرُ مَلُوْمِیْنَ(30)

ترجمہ: کنزالعرفان

مگر اپنی بیویوں یا اپنی کنیزوں سے تو بیشک ان پر کچھ ملامت نہیں ۔

فَمَنِ ابْتَغٰى وَرَآءَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الْعٰدُوْنَ(31)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو جو ان دو کے سوا اور کوئی صورت چاہیں تووہی حد سے بڑھنے والے ہیں ۔

وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَ عَهْدِهِمْ رٰعُوْنَ(32)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور وہ جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کی حفاظت کرنے والے ہیں ۔

وَ الَّذِیْنَ هُمْ بِشَهٰدٰتِهِمْ قَآىٕمُوْنَ(33)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور وہ جو اپنی گواہیوں پر قائم رہنے والے ہیں ۔

وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰى صَلَاتِهِمْ یُحَافِظُوْنَﭤ(34)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور وہ جو اپنی نماز کی حفاظت کرتے ہیں ۔

اُولٰٓىٕكَ فِیْ جَنّٰتٍ مُّكْرَمُوْنَﭤ(35)

ترجمہ: کنزالعرفان

یہ لوگ وہ ہیں جن کی (جنت کے) باغوں میں عزت کی جائے گی۔

فَمَالِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا قِبَلَكَ مُهْطِعِیْنَ(36)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو ان کافروں کو کیا ہوا تمہاری طرف تیز نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

عَنِ الْیَمِیْنِ وَ عَنِ الشِّمَالِ عِزِیْنَ(37)

ترجمہ: کنزالعرفان

گروہ کے گروہ دائیں اور بائیں جانب سے ۔

اَیَطْمَعُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ اَنْ یُّدْخَلَ جَنَّةَ نَعِیْمٍ(38)

ترجمہ: کنزالعرفان

کیا ان میں ہر شخص یہ طمع کرتا ہے کہ اسے چین کے باغ میں داخل کیا جائے گا۔

كَلَّاؕ-اِنَّا خَلَقْنٰهُمْ مِّمَّا یَعْلَمُوْنَ(39)

ترجمہ: کنزالعرفان

ہرگز نہیں ، بیشک ہم نے انہیں اس چیز سے پیدا کیا جسے جانتے ہیں ۔

فَلَاۤ اُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشٰرِقِ وَ الْمَغٰرِبِ اِنَّا لَقٰدِرُوْنَ(40)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو مجھے تمام مشرقوں اور تمام مغربوں کے رب کی قسم ، بیشک ہم ضرورقادر ہیں ۔

عَلٰۤى اَنْ نُّبَدِّلَ خَیْرًا مِّنْهُمْۙ-وَ مَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِیْنَ(41)

ترجمہ: کنزالعرفان

اس بات پر کہ ان سے اچھے لوگ بدل دیں اور کوئی ہم سے نکل کر نہیں جاسکتا۔

فَذَرْهُمْ یَخُوْضُوْا وَ یَلْعَبُوْا حَتّٰى یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ یُوْعَدُوْنَ(42)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو انہیں اپنی بیہودگیوں میں پڑے اور کھیلتے ہوئے چھوڑ دو یہاں تک کہ اپنے اس دن سے ملیں جس کا انہیں وعدہ دیا جاتا ہے۔

یَوْمَ یَخْرُجُوْنَ مِنَ الْاَجْدَاثِ سِرَاعًا كَاَنَّهُمْ اِلٰى نُصُبٍ یُّوْفِضُوْنَ(43)

ترجمہ: کنزالعرفان

جس دن قبروں سے جلدی کرتے ہوئے نکلیں گے گویا وہ نشانوں کی طرف لپک رہے ہیں ۔

خَاشِعَةً اَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌؕ-ذٰلِكَ الْیَوْمُ الَّذِیْ كَانُوْا یُوْعَدُوْنَ(44)

ترجمہ: کنزالعرفان

ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی، ان پر ذلت چڑھ رہی ہوگی، یہ وہ دن ہے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا۔

 

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ترجمہ: کنزالعرفان

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔

اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰى قَوْمِهٖۤ اَنْ اَنْذِرْ قَوْمَكَ مِنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ(1)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا کہ اس وقت سے پہلے اپنی قوم کو ڈرا کہ ان پر دردناک عذاب آئے۔

قَالَ یٰقَوْمِ اِنِّیْ لَكُمْ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ(2)

ترجمہ: کنزالعرفان

اس نے فرمایا: اے میری قوم!بیشک میں تمہارے لیے کھلاڈر سنانے والا ہوں ۔

اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ وَ اتَّقُوْهُ وَ اَطِیْعُوْنِ(3)

ترجمہ: کنزالعرفان

کہ اللہ کی بندگی کرو اور اس سے ڈرو اور میرا حکم مانو۔

یَغْفِرْ لَكُمْ مِّنْ ذُنُوْبِكُمْ وَ یُؤَخِّرْكُمْ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّىؕ-اِنَّ اَجَلَ اللّٰهِ اِذَا جَآءَ لَا یُؤَخَّرُۘ-لَوْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ(4)

ترجمہ: کنزالعرفان

وہ تمہارے کچھ گناہ بخش دے گا اور ایک مقررہ مدت تک تمہیں مہلت دے گا بیشک اللہ کی مقررہ مدت جب آجائے تو اسے پیچھے نہیں کیا جاتا ۔ کیا ہی اچھا ہوتا اگر تم جانتے۔

قَالَ رَبِّ اِنِّیْ دَعَوْتُ قَوْمِیْ لَیْلًا وَّ نَهَارًا(5)

ترجمہ: کنزالعرفان

عرض کی: اے میرے رب!بیشک میں نے اپنی قوم کو رات دن دعوت دی۔

فَلَمْ یَزِدْهُمْ دُعَآءِیْۤ اِلَّا فِرَارًا(6)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو میرے بلانے سے ان کے بھاگنے میں ہی اضافہ ہوا۔

وَ اِنِّیْ كُلَّمَا دَعَوْتُهُمْ لِتَغْفِرَ لَهُمْ جَعَلُوْۤا اَصَابِعَهُمْ فِیْۤ اٰذَانِهِمْ وَ اسْتَغْشَوْا ثِیَابَهُمْ وَ اَصَرُّوْا وَ اسْتَكْبَرُوا اسْتِكْبَارًا(7)

ترجمہ: کنزالعرفان

اوربیشک میں نے جتنی بار انہیں بلایاتا کہ توانہیں بخش دے توانہوں نے اپنے کانوں میں اپنی انگلیاں ڈال لیں اور اپنے کپڑے اوڑھ لیے اوروہ ڈٹ گئے اور بڑا تکبر کیا۔

ثُمَّ اِنِّیْ دَعَوْتُهُمْ جِهَارًا(8)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر یقینا میں نے انہیں بلند آواز سے دعوت دی۔

ثُمَّ اِنِّیْۤ اَعْلَنْتُ لَهُمْ وَ اَسْرَرْتُ لَهُمْ اِسْرَارًا(9)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر یقینا میں نے ان سے اعلانیہ بھی کہا اور آہستہ خفیہ بھی کہا۔

فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْؕ-اِنَّهٗ كَانَ غَفَّارًا(10)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو میں نے کہا: (اے لوگو!) اپنے رب سے معافی مانگو، بیشک وہ بڑا معاف فرمانے والا ہے۔

یُّرْسِلِ السَّمَآءَ عَلَیْكُمْ مِّدْرَارًا(11)

ترجمہ: کنزالعرفان

وہ تم پر موسلا دھار بارش بھیجے گا۔

وَّ یُمْدِدْكُمْ بِاَمْوَالٍ وَّ بَنِیْنَ وَ یَجْعَلْ لَّكُمْ جَنّٰتٍ وَّ یَجْعَلْ لَّكُمْ اَنْهٰرًاﭤ(12)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور مالوں اور بیٹوں سے تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے لیے باغات بنادے گا اور تمہارے لیے نہریں بنائے گا۔

مَا لَكُمْ لَا تَرْجُوْنَ لِلّٰهِ وَقَارًا(13)

ترجمہ: کنزالعرفان

تمہیں کیا ہواکہ تم اللہ سے عزت کی امید نہیں رکھتے۔

وَ قَدْ خَلَقَكُمْ اَطْوَارًا(14)

ترجمہ: کنزالعرفان

حالانکہ اس نے تمہیں کئی حالتوں سے گزار کربنایا۔

اَلَمْ تَرَوْا كَیْفَ خَلَقَ اللّٰهُ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ طِبَاقًا(15)

ترجمہ: کنزالعرفان

کیا تم نے دیکھا نہیں کہ اللہ نے ایک دوسرے کے اوپر کیسے سات آسمان بنائے ؟

وَّ جَعَلَ الْقَمَرَ فِیْهِنَّ نُوْرًا وَّ جَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا(16)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ان میں چاند کو روشن کیا اور سورج کو چراغ بنایا۔

وَ اللّٰهُ اَنْۢبَتَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ نَبَاتًا(17)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور اللہ نے تمہیں سبزے کی طرح زمین سے اُگایا۔

ثُمَّ یُعِیْدُكُمْ فِیْهَا وَ یُخْرِجُكُمْ اِخْرَاجًا(18)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر تمہیں اسی میں لوٹائے گا اور تمہیں دوبارہ نکالے گا۔

وَ اللّٰهُ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ بِسَاطًا(19)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور اللہ نے تمہارے لیے زمین کو بچھونا بنایا۔

لِّتَسْلُكُوْا مِنْهَا سُبُلًا فِجَاجًا(20)

ترجمہ: کنزالعرفان

تاکہ تم اس کے وسیع راستوں میں چلو۔

قَالَ نُوْحٌ رَّبِّ اِنَّهُمْ عَصَوْنِیْ وَ اتَّبَعُوْا مَنْ لَّمْ یَزِدْهُ مَالُهٗ وَ وَلَدُهٗۤ اِلَّا خَسَارًا(21)

ترجمہ: کنزالعرفان

نوح نے عرض کی، اے میرے رب!بیشک انہوں نے میری نافرمانی کی اور ایسے کے پیچھے لگ گئے جس کے مال اور اولاد نے اس کے نقصان ہی کو بڑھایا۔

وَ مَكَرُوْا مَكْرًا كُبَّارًا(22)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور انہوں نے بہت بڑا مکرو فریب کیا ۔

وَ قَالُوْا لَا تَذَرُنَّ اٰلِهَتَكُمْ وَ لَا تَذَرُنَّ وَدًّا وَّ لَا سُوَاعًا ﳔ وَّ لَا یَغُوْثَ وَ یَعُوْقَ وَ نَسْرًاﭤ(23)

ترجمہ: کنزالعرفان

اورانہوں نے کہا:تم اپنے معبودوں کو ہرگز نہ چھوڑنا اور ہرگز وَدّ اور سُواع اور یَغُوث اور یَعُوق اور نَسْر (نامی بتوں ) کو نہ چھوڑنا۔

وَ قَدْ اَضَلُّوْا كَثِیْرًا ﳛ وَ لَا تَزِدِ الظّٰلِمِیْنَ اِلَّا ضَلٰلًا(24)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور بیشک انہوں نے بہت سے لوگوں کوگمراہ کردیا اور تو ظالموں کی گمراہی میں ہی اضافہ کر۔

مِمَّا خَطِیْٓــٴٰـتِهِمْ اُغْرِقُوْا فَاُدْخِلُوْا نَارًا ﳔ فَلَمْ یَجِدُوْا لَهُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَنْصَارًا(25)

ترجمہ: کنزالعرفان

وہ اپنی خطاؤں کی وجہ سے ڈبودیئے گئے پھر آگ میں داخل کیے گئے تو انہوں نے اپنے لیے اللہ کے مقابلے میں کوئی مددگار نہ پائے۔

وَ قَالَ نُوْحٌ رَّبِّ لَا تَذَرْ عَلَى الْاَرْضِ مِنَ الْكٰفِرِیْنَ دَیَّارًا(26)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور نوح نے عرض کی، اے میرے رب!زمین پر کافروں میں سے کوئی بسنے والا نہ چھوڑ۔

اِنَّكَ اِنْ تَذَرْهُمْ یُضِلُّوْا عِبَادَكَ وَ لَا یَلِدُوْۤا اِلَّا فَاجِرًا كَفَّارًا(27)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک اگر تو انہیں چھوڑدے گا تویہ تیرے بندوں کو گمراہ کردیں گے اور یہ اولاد بھی ایسی ہی جنیں گے جو بدکار ،بڑی ناشکری ہوگی۔

رَبِّ اغْفِرْ لِیْ وَ لِوَالِدَیَّ وَ لِمَنْ دَخَلَ بَیْتِیَ مُؤْمِنًا وَّ لِلْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِؕ-وَ لَا تَزِدِ الظّٰلِمِیْنَ اِلَّا تَبَارًا(28)

ترجمہ: کنزالعرفان

اے میرے رب !مجھے اور میرے ماں باپ کو اور میرے گھر میں حالتِ ایمان میں داخل ہونے والے کو اور سب مسلمان مردوں اور سب مسلمان عورتوں کوبخش دے اور کافروں کی تباہی میں اضافہ فرمادے۔

 

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ترجمہ: کنزالعرفان

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔

قُلْ اُوْحِیَ اِلَیَّ اَنَّهُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الْجِنِّ فَقَالُوْۤا اِنَّا سَمِعْنَا قُرْاٰنًا عَجَبًا(1)

ترجمہ: کنزالعرفان

اے حبیب!تم فرماؤ، میری طرف وحی کی گئی ہے کہ جنات کے ایک گروہ نے(میری تلاوت کو) غور سے سنا تو انہوں نے کہا:بیشک ہم نے ایک عجیب قرآن سنا۔

یَّهْدِیْۤ اِلَى الرُّشْدِ فَاٰمَنَّا بِهٖؕ-وَ لَنْ نُّشْرِكَ بِرَبِّنَاۤ اَحَدًا(2)

ترجمہ: کنزالعرفان

جو بھلائی کی طرف رہنمائی کرتا ہے تو ہم اس پر ایمان لائے اور ہم ہرگز کسی کو اپنے رب کا شریک نہ ٹھہرائیں گے۔

وَّ اَنَّهٗ تَعٰلٰى جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَّ لَا وَلَدًا(3)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور یہ کہ ہمارے رب کی شان بہت بلند ہے، اس نے کوئی بیوی اوربچہ نہ بنایا۔

وَّ اَنَّهٗ كَانَ یَقُوْلُ سَفِیْهُنَا عَلَى اللّٰهِ شَطَطًا(4)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور یہ کہ ہم میں سے کوئی بیوقوف ہی اللہ پر حد سے بڑھ کر بات کہتا تھا۔

وَّ اَنَّا ظَنَنَّاۤ اَنْ لَّنْ تَقُوْلَ الْاِنْسُ وَ الْجِنُّ عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا(5)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور یہ کہ ہم نے یہ خیال کیا تھا کہ آدمی اور جن ہرگز اللہ پر جھوٹ نہ باندھیں گے۔

وَّ اَنَّهٗ كَانَ رِجَالٌ مِّنَ الْاِنْسِ یَعُوْذُوْنَ بِرِجَالٍ مِّنَ الْجِنِّ فَزَادُوْهُمْ رَهَقًا(6)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور یہ کہ آدمیوں میں سے کچھ مرد جنوں کے کچھ مردوں کی پناہ لیتے تھے تو انہوں نے ان جنوں کی سرکشی کو مزید بڑھا دیا۔

وَّ اَنَّهُمْ ظَنُّوْا كَمَا ظَنَنْتُمْ اَنْ لَّنْ یَّبْعَثَ اللّٰهُ اَحَدًا(7)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور یہ کہ انہوں نے ویسے ہی گمان کیا جیسا (اے جنو) تم نے گمان کیا کہ اللہ ہرگز کوئی رسول نہ بھیجے گا(یا،ہر گزکسی کو مرنے کے بعد دوبارہ زندہ نہ کرے گا)

وَّ اَنَّا لَمَسْنَا السَّمَآءَ فَوَجَدْنٰهَا مُلِئَتْ حَرَسًا شَدِیْدًا وَّ شُهُبًا(8)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور یہ کہ ہم نے آسمان کو چھوا تو اسے پایا کہ سخت پہرے اور آگ کی چنگاریوں سے بھردیا گیا ہے۔

وَّ اَنَّا كُنَّا نَقْعُدُ مِنْهَا مَقَاعِدَ لِلسَّمْعِؕ-فَمَنْ یَّسْتَمِعِ الْاٰنَ یَجِدْ لَهٗ شِهَابًا رَّصَدًا(9)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور یہ کہ ہم پہلے آسمان میں سننے کے لیے کچھ بیٹھنے کی جگہوں پر بیٹھ جایاکرتے تھے، پھر اب جو کوئی سنے وہ اپنی تاک میں آگ کاشعلہ پائے گا۔

وَّ اَنَّا لَا نَدْرِیْۤ اَشَرٌّ اُرِیْدَ بِمَنْ فِی الْاَرْضِ اَمْ اَرَادَ بِهِمْ رَبُّهُمْ رَشَدًا(10)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور یہ کہ ہمیں نہیں معلوم کہ کیا زمین میں رہنے والوں سے کسی برائی کا ارادہ فرمایا گیا ہے یا ان کے رب نے ان کے ساتھ کسی بھلائی کا ارادہ فرمایا ہے ۔

وَّ اَنَّا مِنَّا الصّٰلِحُوْنَ وَ مِنَّا دُوْنَ ذٰلِكَؕ-كُنَّا طَرَآىٕقَ قِدَدًا(11)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور یہ کہ ہم میں کچھ نیک ہیں اور کچھ اس کے علاوہ ہیں ، ہم مختلف راہوں میں بٹے ہوئے ہیں ۔

وَّ اَنَّا ظَنَنَّاۤ اَنْ لَّنْ نُّعْجِزَ اللّٰهَ فِی الْاَرْضِ وَ لَنْ نُّعْجِزَهٗ هَرَبًا(12)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور یہ کہ ہمیں یقین ہوگیا ہے کہ ہم ہر گز زمین میں اللہ کو بے بس نہیں کرسکتے اور نہ (زمین سے) بھاگ کر اسے بے بس کرسکتے ہیں ۔

وَّ اَنَّا لَمَّا سَمِعْنَا الْهُدٰۤى اٰمَنَّا بِهٖؕ-فَمَنْ یُّؤْمِنْۢ بِرَبِّهٖ فَلَا یَخَافُ بَخْسًا وَّ لَا رَهَقًا(13)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور یہ کہ ہم نے جب ہدایت (قرآن) کو سنا تواس پر ایمان لائے تو جو اپنے رب پر ایمان لائے اسے نہ کسی کمی کا خوف ہو گا اور نہ کسی زیادتی کا۔

وَّ اَنَّا مِنَّا الْمُسْلِمُوْنَ وَ مِنَّا الْقٰسِطُوْنَؕ-فَمَنْ اَسْلَمَ فَاُولٰٓىٕكَ تَحَرَّوْا رَشَدًا(14)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور یہ کہ ہم میں کچھ مسلمان ہیں اور کچھ ظالم تو جو اسلام لائے تو وہی ہیں جنہوں نے ہدایت کا قصد کیا۔

وَ اَمَّا الْقٰسِطُوْنَ فَكَانُوْا لِجَهَنَّمَ حَطَبًا(15)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور بہرحال جو ظالم ہیں تو وہ جہنم کے ایندھن ہوگئے۔

وَّ اَنْ لَّوِ اسْتَقَامُوْا عَلَى الطَّرِیْقَةِ لَاَسْقَیْنٰهُمْ مَّآءً غَدَقًا(16)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور یہ کہ اگر وہ راستے پر سیدھے ہوجاتے تو ضرور ہم انہیں وافرمقدار میں پانی دیتے ۔

لِّنَفْتِنَهُمْ فِیْهِؕ-وَ مَنْ یُّعْرِضْ عَنْ ذِكْرِ رَبِّهٖ یَسْلُكْهُ عَذَابًا صَعَدًا(17)

ترجمہ: کنزالعرفان

تاکہ اس بارے میں ہم انہیں آزمائیں اور جو اپنے رب کی یاد سے منہ پھیرے تووہ اسے چڑھ جانے والے عذاب میں ڈال دے گا۔

وَّ اَنَّ الْمَسٰجِدَ لِلّٰهِ فَلَا تَدْعُوْا مَعَ اللّٰهِ اَحَدًا(18)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور یہ کہ مسجدیں اللہ ہی کی ہیں تو اللہ کے ساتھ کسی کی عبادت نہ کرو۔

وَّ اَنَّهٗ لَمَّا قَامَ عَبْدُ اللّٰهِ یَدْعُوْهُ كَادُوْا یَكُوْنُوْنَ عَلَیْهِ لِبَدًا(19)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور یہ کہ جب اللہ کا بندہ اس کی عبادت کرنے کھڑا ہوا تو قریب تھا کہ وہ جن اس پر ہجوم کر دیتے۔

قُلْ اِنَّمَاۤ اَدْعُوْا رَبِّیْ وَ لَاۤ اُشْرِكُ بِهٖۤ اَحَدًا(20)

ترجمہ: کنزالعرفان

تم فرماؤ: میں تو اپنے رب ہی کی عبادت کرتا ہوں اور کسی کو اس کا شریک نہیں ٹھہراتا۔

قُلْ اِنِّیْ لَاۤ اَمْلِكُ لَكُمْ ضَرًّا وَّ لَا رَشَدًا(21)

ترجمہ: کنزالعرفان

تم فرماؤ:بیشک میں تمہارے لئے کسی نقصان اورنفع کا مالک نہیں ہوں ۔

قُلْ اِنِّیْ لَنْ یُّجِیْرَنِیْ مِنَ اللّٰهِ اَحَدٌ ﳔ وَّ لَنْ اَجِدَ مِنْ دُوْنِهٖ مُلْتَحَدًا(22)

ترجمہ: کنزالعرفان

تم فرماؤ:یقینا ہرگز مجھے اللہ سے کوئی نہ بچائے گا اور ہرگز اس کے سوا کوئی پناہ نہ پاؤں گا۔

اِلَّا بَلٰغًا مِّنَ اللّٰهِ وَ رِسٰلٰتِهٖؕ-وَ مَنْ یَّعْصِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ فَاِنَّ لَهٗ نَارَ جَهَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًاﭤ(23)

ترجمہ: کنزالعرفان

مگر (میرا کام) اللہ کی طرف سے تبلیغ اور اس کے پیغامات (پہنچانا ہے) اور جو اللہ اور اس کے رسول کا حکم نہ مانے تو بیشک اس کے لیے جہنم کی آگ ہے جس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔

حَتّٰۤى اِذَا رَاَوْا مَا یُوْعَدُوْنَ فَسَیَعْلَمُوْنَ مَنْ اَضْعَفُ نَاصِرًا وَّ اَقَلُّ عَدَدًا(24)

ترجمہ: کنزالعرفان

یہاں تک کہ جب وہ اسے دیکھیں گے جس کی انہیں وعید سنائی جاتی تھی توجلدجان جائیں گے کہ کس کا مددگار کمزور ہے اور کس کی تعدادکم ہے۔

قُلْ اِنْ اَدْرِیْۤ اَقَرِیْبٌ مَّا تُوْعَدُوْنَ اَمْ یَجْعَلُ لَهٗ رَبِّیْۤ اَمَدًا(25)

ترجمہ: کنزالعرفان

تم فرماؤ: میں نہیں جانتا کہ جس کی تمہیں وعید سنائی جاتی ہے وہ نزدیک ہے یا میرا رب اس کے لئے ایک وقفہ کرے گا۔

عٰلِمُ الْغَیْبِ فَلَا یُظْهِرُ عَلٰى غَیْبِهٖۤ اَحَدًا(26)

ترجمہ: کنزالعرفان

غیب کا جاننے والا اپنے غیب پر کسی کو اطلاع نہیں دیتا۔

اِلَّا مَنِ ارْتَضٰى مِنْ رَّسُوْلٍ فَاِنَّهٗ یَسْلُكُ مِنْۢ بَیْنِ یَدَیْهِ وَ مِنْ خَلْفِهٖ رَصَدًا(27)

ترجمہ: کنزالعرفان

سوائے اپنے پسندیدہ رسولوں کے کہ ان کے آگے پیچھے پہرے دار مقرر کر دیتا ہے۔

لِّیَعْلَمَ اَنْ قَدْ اَبْلَغُوْا رِسٰلٰتِ رَبِّهِمْ وَ اَحَاطَ بِمَا لَدَیْهِمْ وَ اَحْصٰى كُلَّ شَیْءٍ عَدَدًا(28)

ترجمہ: کنزالعرفان

تا کہ اللہ دیکھ لے کہ بیشک انہوں نے اپنے رب کے پیغامات پہنچا دئیے ہیں اور اللہ نے وہ سب کچھ گھیر رکھا ہے جو ان کے پاس ہے اور اس نے ہر چیز کی گنتی شمار کر رکھی ہے۔

 

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ترجمہ: کنزالعرفان

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔

یٰۤاَیُّهَا الْمُزَّمِّلُ(1)

ترجمہ: کنزالعرفان

اے چادر اوڑھنے والے۔

قُمِ الَّیْلَ اِلَّا قَلِیْلًا(2)

ترجمہ: کنزالعرفان

رات کے تھوڑے سے حصے کے سوا قیام کرو۔

نِّصْفَهٗۤ اَوِ انْقُصْ مِنْهُ قَلِیْلًا(3)

ترجمہ: کنزالعرفان

آدھی رات (قیام کرو) یا اس سے کچھ کم کرلو۔

اَوْ زِدْ عَلَیْهِ وَ رَتِّلِ الْقُرْاٰنَ تَرْتِیْلًاﭤ(4)

ترجمہ: کنزالعرفان

یا اس پر کچھ اضافہ کرلو اور قرآن خوب ٹھہر ٹھہر کر پڑھو۔

اِنَّا سَنُلْقِیْ عَلَیْكَ قَوْلًا ثَقِیْلًا(5)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک عنقریب ہم تم پر ایک بھاری بات ڈالیں گے۔

اِنَّ نَاشِئَةَ الَّیْلِ هِیَ اَشَدُّ وَطْاً وَّ اَقْوَمُ قِیْلًاﭤ(6)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک رات کو قیام کرنا زیادہ موافقت کا سبب ہے اور بات خوب سیدھی نکلتی ہے۔

اِنَّ لَكَ فِی النَّهَارِ سَبْحًا طَوِیْلًاﭤ(7)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک دن میں تو تمہیں بہت سے کام ہیں ۔

وَ اذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ وَ تَبَتَّلْ اِلَیْهِ تَبْتِیْلًاﭤ(8)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور اپنے رب کا نام یاد کرو اور سب سے ٹوٹ کر اُسی کے بنے رہو۔

رَبُّ الْمَشْرِقِ وَ الْمَغْرِبِ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ فَاتَّخِذْهُ وَكِیْلًا(9)

ترجمہ: کنزالعرفان

وہ مشرق اور مغرب کا رب ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں تو تم اسی کو اپنا کارساز بناؤ۔

وَ اصْبِرْ عَلٰى مَا یَقُوْلُوْنَ وَ اهْجُرْهُمْ هَجْرًا جَمِیْلًا(10)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور کافروں کی باتوں پر صبر کرو اور انہیں اچھی طرح چھوڑ دو۔

وَ ذَرْنِیْ وَ الْمُكَذِّبِیْنَ اُولِی النَّعْمَةِ وَ مَهِّلْهُمْ قَلِیْلًا(11)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ان جھٹلانے والے مالداروں کومجھ پر چھوڑو اور انہیں تھوڑی مہلت دو۔

اِنَّ لَدَیْنَاۤ اَنْكَالًا وَّ جَحِیْمًا(12)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک ہمارے پاس بھاری بیڑیاں اور بھڑکتی آگ ہے۔

وَّ طَعَامًا ذَا غُصَّةٍ وَّ عَذَابًا اَلِیْمًا(13)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور گلے میں پھنسنے والاکھانا اور دردناک عذاب ہے۔

یَوْمَ تَرْجُفُ الْاَرْضُ وَ الْجِبَالُ وَ كَانَتِ الْجِبَالُ كَثِیْبًا مَّهِیْلًا(14)

ترجمہ: کنزالعرفان

جس دن زمین اور پہاڑ تھرتھرائیں گے اور پہاڑ ریت کا بہتا ہوا ٹیلہ ہوجائیں گے ۔

اِنَّاۤ اَرْسَلْنَاۤ اِلَیْكُمْ رَسُوْلًا ﳔ شَاهِدًا عَلَیْكُمْ كَمَاۤ اَرْسَلْنَاۤ اِلٰى فِرْعَوْنَ رَسُوْلًاﭤ(15)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک ہم نے تمہاری طرف ایک رسول بھیجے جوتم پر گواہ ہیں جیسے ہم نے فرعون کی طرف ایک رسول بھیجے۔

فَعَصٰى فِرْعَوْنُ الرَّسُوْلَ فَاَخَذْنٰهُ اَخْذًا وَّبِیْلًا(16)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو فرعون نے اس رسول کا حکم نہ مانا تو ہم نے اسے سخت گرفت سے پکڑا۔

فَكَیْفَ تَتَّقُوْنَ اِنْ كَفَرْتُمْ یَوْمًا یَّجْعَلُ الْوِلْدَانَ شِیْبَاﰳ(17)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر اگر تم کفر کروتو اس دن کیسے بچو گے جو بچوں کو بوڑھا کردے گا۔

السَّمَآءُ مُنْفَطِرٌۢ بِهٖؕ-كَانَ وَعْدُهٗ مَفْعُوْلًا(18)

ترجمہ: کنزالعرفان

آسمان اس کی وجہ سے پھٹ جائے گا، اللہ کا وعدہ ہوکر رہناہے۔

اِنَّ هٰذِهٖ تَذْكِرَةٌۚ-فَمَنْ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ سَبِیْلًا(19)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک یہ ایک نصیحت ہے، تو جو چاہے اپنے رب کی طرف راستہ اختیار کرے۔

اِنَّ رَبَّكَ یَعْلَمُ اَنَّكَ تَقُوْمُ اَدْنٰى مِنْ ثُلُثَیِ الَّیْلِ وَ نِصْفَهٗ وَ ثُلُثَهٗ وَ طَآىٕفَةٌ مِّنَ الَّذِیْنَ مَعَكَؕ-وَ اللّٰهُ یُقَدِّرُ الَّیْلَ وَ النَّهَارَؕ-عَلِمَ اَنْ لَّنْ تُحْصُوْهُ فَتَابَ عَلَیْكُمْ فَاقْرَءُوْا مَا تَیَسَّرَ مِنَ الْقُرْاٰنِؕ-عَلِمَ اَنْ سَیَكُوْنُ مِنْكُمْ مَّرْضٰىۙ-وَ اٰخَرُوْنَ یَضْرِبُوْنَ فِی الْاَرْضِ یَبْتَغُوْنَ مِنْ فَضْلِ اللّٰهِۙ-وَ اٰخَرُوْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ ﳲ فَاقْرَءُوْا مَا تَیَسَّرَ مِنْهُۙ-وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ وَ اَقْرِضُوا اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًاؕ-وَ مَا تُقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِكُمْ مِّنْ خَیْرٍ تَجِدُوْهُ عِنْدَ اللّٰهِ هُوَ خَیْرًا وَّ اَعْظَمَ اَجْرًاؕ-وَ اسْتَغْفِرُوا اللّٰهَؕ-اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ(20)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک تمہارا رب جانتا ہے کہ تم اور تمہارے ساتھیوں میں سے ایک جماعت کبھی دو تہائی رات کے قریب قیام کرتی ہے اور کبھی آدھی رات اور کبھی ایک تہائی رات ۔اور اللہ رات اور دن کا اندازہ فرماتا ہے، اسے معلوم ہے کہ( اے مسلمانو!) تم ساری رات قیام نہیں کرسکو گے تو اس نے اپنی مہربانی سے تم پر رجوع فرمایا اب قرآن میں سے جتنا آسان ہو اتنا پڑھو۔ اسے معلوم ہے کہ عنقریب تم میں سے کچھ لوگ بیمار ہوں گے اور کچھ زمین میں اللہ کا فضل تلاش کرنے کیلئے سفر کریں گے اور کچھ اللہ کی راہ میں لڑتے ہوں گے تو جتنا قرآن آسان ہو پڑھو اور نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ دو اور اللہ کو اچھا قرض دو اور اپنے لیے جو بھلائی تم آگے بھیجو گے اسے اللہ کے پاس بہتر اور بڑے ثواب کی پاؤ گے اور اللہ سے بخشش مانگو، بیشک اللہ بہت بخشنے والا بڑامہربان ہے۔

 

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ترجمہ: کنزالعرفان

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔

یٰۤاَیُّهَا الْمُدَّثِّرُ(1)

ترجمہ: کنزالعرفان

اے چادر اوڑھنے والے ۔

قُمْ فَاَنْذِرْ(2)

ترجمہ: کنزالعرفان

کھڑے ہوجاؤ پھر ڈر سناؤ۔

وَ رَبَّكَ فَكَبِّرْ(3)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور اپنے رب ہی کی بڑائی بیان کرو۔

وَ ثِیَابَكَ فَطَهِّرْ(4)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور اپنے کپڑے پاک رکھو۔

وَ الرُّجْزَ فَاهْجُرْ(5)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور گندگی سے دور رہو۔

وَ لَا تَمْنُنْ تَسْتَكْثِرُ(6)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور زیادہ لینے کی خاطر کسی پر احسان نہ کرو۔

وَ لِرَبِّكَ فَاصْبِرْﭤ(7)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور اپنے رب کے لیے ہی صبر کرتے رہو۔

فَاِذَا نُقِرَ فِی النَّاقُوْرِ(8)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر جب صور میں پھونکا جائے گا۔

فَذٰلِكَ یَوْمَىٕذٍ یَّوْمٌ عَسِیْرٌ(9)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو وہ دن بڑا سخت دن ہوگا ۔

عَلَى الْكٰفِرِیْنَ غَیْرُ یَسِیْرٍ(10)

ترجمہ: کنزالعرفان

کافروں پر آسان نہیں ہوگا۔

ذَرْنِیْ وَ مَنْ خَلَقْتُ وَحِیْدًا(11)

ترجمہ: کنزالعرفان

اسے مجھ پر چھوڑ دوجسے میں نے اکیلا پیدا کیا۔

 

12

وَّ جَعَلْتُ لَهٗ مَالًا مَّمْدُوْدًا(12)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور اسے وسیع مال دیا۔

وَّ بَنِیْنَ شُهُوْدًا(13)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور سامنے حاضر رہنے والے بیٹے دئیے ۔

وَّ مَهَّدْتُّ لَهٗ تَمْهِیْدًا(14)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور میں نے اس کے لیے (نعمتوں کو) خوب بچھا دیا۔

ثُمَّ یَطْمَعُ اَنْ اَزِیْدَ(15)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر وہ طمع کرتا ہے کہ میں اور زیادہ دوں ۔

كَلَّاؕ-اِنَّهٗ كَانَ لِاٰیٰتِنَا عَنِیْدًاﭤ(16)

ترجمہ: کنزالعرفان

ہرگز نہیں ،یقیناوہ تو ہماری آیتوں سے دشمنی رکھتا ہے ۔

سَاُرْهِقُهٗ صَعُوْدًاﭤ(17)

ترجمہ: کنزالعرفان

جلد ہی میں اسے (آگ کے پہاڑ) صعود پر چڑھاؤں گا۔

اِنَّهٗ فَكَّرَ وَ قَدَّرَ(18)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک اس نے سوچا اور دل میں کوئی بات ٹھہرالی ۔

فَقُتِلَ كَیْفَ قَدَّرَ(19)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو اس پر لعنت ہو ، اس نے کیسی بات ٹھہرائی۔

ثُمَّ قُتِلَ كَیْفَ قَدَّرَ(20)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر اس پر لعنت ہو ،اس نے کیسی بات ٹھہرائی ۔

ثُمَّ نَظَرَ(21)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر نظر اٹھا کر دیکھا۔

ثُمَّ عَبَسَ وَ بَسَرَ(22)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر اس نے تیوری چڑھائی اور منہ بگاڑا۔

ثُمَّ اَدْبَرَ وَ اسْتَكْبَرَ(23)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر پیٹھ پھیری اور تکبر کیا۔

فَقَالَ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ یُّؤْثَرُ(24)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر بولا: یہ تو وہی جادو ہے جو منقول چلتا آرہا ہے۔

اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا قَوْلُ الْبَشَرِﭤ(25)

ترجمہ: کنزالعرفان

یہ آدمی ہی کا کلام ہے۔

سَاُصْلِیْهِ سَقَرَ(26)

ترجمہ: کنزالعرفان

جلد ہی میں اسے دوزخ میں دھنساؤں گا ۔

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا سَقَرُﭤ(27)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور تمہیں کیا معلوم کہ دوزخ کیا ہے؟

لَا تُبْقِیْ وَ لَا تَذَرُ(28)

ترجمہ: کنزالعرفان

نہ باقی رہنے دے گی اور نہ چھوڑے گی ۔

لَوَّاحَةٌ لِّلْبَشَرِ(29)

ترجمہ: کنزالعرفان

آدمی کی کھال جلا دینے والی ہے ۔

عَلَیْهَا تِسْعَةَ عَشَرَﭤ(30)

ترجمہ: کنزالعرفان

اس پر اُنیس داروغہ ہیں ۔

وَ مَا جَعَلْنَاۤ اَصْحٰبَ النَّارِ اِلَّا مَلٰٓىٕكَةً۪-وَّ مَا جَعَلْنَا عِدَّتَهُمْ اِلَّا فِتْنَةً لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْاۙ-لِیَسْتَیْقِنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ وَ یَزْدَادَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِیْمَانًا وَّ لَا یَرْتَابَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ وَ الْمُؤْمِنُوْنَۙ-وَ لِیَقُوْلَ الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ وَّ الْكٰفِرُوْنَ مَا ذَاۤ اَرَادَ اللّٰهُ بِهٰذَا مَثَلًاؕ-كَذٰلِكَ یُضِلُّ اللّٰهُ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُؕ-وَ مَا یَعْلَمُ جُنُوْدَ رَبِّكَ اِلَّا هُوَؕ-وَ مَا هِیَ اِلَّا ذِكْرٰى لِلْبَشَرِ(31)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ہم نے دوزخ کے داروغے فرشتے ہی بنائے اور ہم نے ان کی یہ گنتی کافروں کی آزمائش کیلئے ہی رکھی اس لیے کہ کتاب والوں کو یقین ہوجائے اور ایمان والوں کا ایمان بڑھے اور اہلِ کتاب اور مسلمان شک نہ کریں اور تاکہ جن کے دلوں میں مرض ہے وہ اور کافر کہیں : اس عجیب و غریب بات سے اللہ کی کیا مراد ہے ؟ یونہی اللہ گمراہ کرتا ہے جسے چاہتا ہے اور ہدایت دیتا ہے جسے چاہتا ہے اور تمہارے رب کے لشکروں کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتااور وہ جہنم توانسان کیلئے نصیحت ہی ہے۔

كَلَّا وَ الْقَمَرِ(32)

ترجمہ: کنزالعرفان

خبردار! چاند کی قسم ۔

وَ الَّیْلِ اِذْ اَدْبَرَ(33)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور رات کی جب پیٹھ پھیرے ۔

وَ الصُّبْحِ اِذَاۤ اَسْفَرَ(34)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور صبح کی جب وہ خوب روشن ہوجائے۔

اِنَّهَا لَاِحْدَى الْكُبَرِ(35)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک دوزخ بہت بڑی چیزوں میں سے ایک چیز ہے۔

نَذِیْرًا لِّلْبَشَرِ(36)

ترجمہ: کنزالعرفان

آدمیوں کو ڈرانے والی ہے ۔

لِمَنْ شَآءَ مِنْكُمْ اَنْ یَّتَقَدَّمَ اَوْ یَتَاَخَّرَﭤ(37)

ترجمہ: کنزالعرفان

اسے جو تم میں سے آگے بڑھنا چاہے یاپیچھے ہٹنا چاہے۔

كُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا كَسَبَتْ رَهِیْنَةٌ(38)

ترجمہ: کنزالعرفان

ہر جان اپنے کمائے ہوئے اعمال میں گروی رکھی ہے۔

اِلَّاۤ اَصْحٰبَ الْیَمِیْنِ(39)

ترجمہ: کنزالعرفان

مگر دائیں طرف والے۔

فِیْ جَنّٰتٍﰈ یَتَسَآءَلُوْنَ(40)

ترجمہ: کنزالعرفان

باغوں میں ہوں گے ۔ وہ پوچھ رہے ہوں گے ۔

عَنِ الْمُجْرِمِیْنَ(41)

ترجمہ: کنزالعرفان

مجرموں سے۔

مَا سَلَكَكُمْ فِیْ سَقَرَ(42)

ترجمہ: کنزالعرفان

کون سی چیزتمہیں دوزخ میں لے گئی؟

قَالُوْا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّیْنَ(43)

ترجمہ: کنزالعرفان

وہ کہیں گے:ہم نمازیوں میں سے نہیں تھے ۔

وَ لَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِیْنَ(44)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور مسکین کو کھانا نہیں کھلاتے تھے۔

وَ كُنَّا نَخُوْضُ مَعَ الْخَآىٕضِیْنَ(45)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور بیہودہ فکر والوں کے ساتھ بیہودہ باتیں سوچتے تھے۔

وَ كُنَّا نُكَذِّبُ بِیَوْمِ الدِّیْنِ(46)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ہم انصاف کے دن کو جھٹلاتے رہے۔

حَتّٰۤى اَتٰىنَا الْیَقِیْنُﭤ(47)

ترجمہ: کنزالعرفان

یہاں تک کہ ہمیں موت آئی۔

فَمَا تَنْفَعُهُمْ شَفَاعَةُ الشّٰفِعِیْنَﭤ(48)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو انہیں سفارشیوں کی سفارش کام نہ دے گی۔

فَمَا لَهُمْ عَنِ التَّذْكِرَةِ مُعْرِضِیْنَ(49)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو انہیں کیا ہوا نصیحت سے منہ پھیرے ہوئے ہیں ۔

كَاَنَّهُمْ حُمُرٌ مُّسْتَنْفِرَةٌ(50)

ترجمہ: کنزالعرفان

گویا وہ بھڑکے ہوئے گدھے ہوں ۔

فَرَّتْ مِنْ قَسْوَرَةٍﭤ(51)

ترجمہ: کنزالعرفان

جو شیر سے بھاگے ہوں ۔

بَلْ یُرِیْدُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ اَنْ یُّؤْتٰى صُحُفًا مُّنَشَّرَةً(52)

ترجمہ: کنزالعرفان

بلکہ ان میں سے ہر شخص چاہتا ہے کہ اسے کھلے صحیفے ہاتھ میں دیدیے جائیں ۔

كَلَّاؕ-بَلْ لَّا یَخَافُوْنَ الْاٰخِرَةَﭤ(53)

ترجمہ: کنزالعرفان

ہرگز نہیں بلکہ وہ آخرت سے ڈر تے نہیں ۔

كَلَّاۤ اِنَّهٗ تَذْكِرَةٌ(54)

ترجمہ: کنزالعرفان

سن لو! بیشک وہ نصیحت ہے۔

فَمَنْ شَآءَ ذَكَرَهٗﭤ(55)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو جو چاہے اس سے نصیحت حاصل کرے ۔

وَ مَا یَذْكُرُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُؕ-هُوَ اَهْلُ التَّقْوٰى وَ اَهْلُ الْمَغْفِرَةِ(56)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور وہ اللہ کے چاہنے سے ہی نصیحت حاصل کرسکتے ہیں ۔ وہی لائق ہے کہ(اس سے)ڈرا جائے اور مغفرت فرمانے والاہے ۔

 

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ترجمہ: کنزالعرفان

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔

لَاۤ اُقْسِمُ بِیَوْمِ الْقِیٰمَةِ(1)

ترجمہ: کنزالعرفان

مجھے قیامت کے دن کی قسم ہے۔

وَ لَاۤ اُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِﭤ(2)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور مجھے اس جان کی قسم ہے جو اپنے اوپر ملامت کرے۔

اَیَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَلَّنْ نَّجْمَعَ عِظَامَهٗﭤ(3)

ترجمہ: کنزالعرفان

کیا آدمی یہ سمجھتا ہے کہ ہم ہرگز اس کی ہڈیاں جمع نہ فرمائیں گے۔

بَلٰى قٰدِرِیْنَ عَلٰۤى اَنْ نُّسَوِّیَ بَنَانَهٗ(4)

ترجمہ: کنزالعرفان

کیوں نہیں ہم اس بات پر قادر ہیں کہ اس کے انگلیوں کے پوروں (تک) کو ٹھیک کردیں ۔

بَلْ یُرِیْدُ الْاِنْسَانُ لِیَفْجُرَ اَمَامَهٗ(5)

ترجمہ: کنزالعرفان

بلکہ آدمی چاہتا ہے کہ وہ اپنے آگے کو جھٹلائے ۔

یَسْــٴَـلُ اَیَّانَ یَوْمُ الْقِیٰمَةِﭤ(6)

ترجمہ: کنزالعرفان

پوچھتا ہے :قیامت کا دن کب ہوگا؟

فَاِذَا بَرِقَ الْبَصَرُ(7)

ترجمہ: کنزالعرفان

توجس دن آنکھ دہشت زدہ ہوجائے گی۔

وَ خَسَفَ الْقَمَرُ(8)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور چاندتاریک ہوجائے گا۔

وَ جُمِـعَ الشَّمْسُ وَ الْقَمَرُ(9)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور سورج اور چاند کو ملا دیا جائے گا ۔

یَقُوْلُ الْاِنْسَانُ یَوْمَىٕذٍ اَیْنَ الْمَفَرُّ(10)

ترجمہ: کنزالعرفان

اس دن آدمی کہے گا: بھاگنے کی جگہ کہاں ہے؟

كَلَّا لَا وَزَرَﭤ(11)

ترجمہ: کنزالعرفان

ہرگز نہیں ،کوئی پناہ نہیں ہوگی۔

اِلٰى رَبِّكَ یَوْمَىٕذِ ﹰالْمُسْتَقَرُّﭤ(12)

ترجمہ: کنزالعرفان

اس دن تیرے رب ہی کی طرف جاکر ٹھہرنا ہے۔

یُنَبَّؤُا الْاِنْسَانُ یَوْمَىٕذٍۭ بِمَا قَدَّمَ وَ اَخَّرَﭤ(13)

ترجمہ: کنزالعرفان

اس دن آدمی کو اس کا سب اگلا پچھلا بتادیا جائے گا۔

بَلِ الْاِنْسَانُ عَلٰى نَفْسِهٖ بَصِیْرَةٌ(14)

ترجمہ: کنزالعرفان

بلکہ آدمی خود ہی اپنے حال پر پوری نگاہ رکھنے والا ہوگا ۔

وَّ لَوْ اَلْقٰى مَعَاذِیْرَهٗﭤ(15)

ترجمہ: کنزالعرفان

اگرچہ اپنی سب معذرتیں لا ڈالے ۔

لَا تُحَرِّكْ بِهٖ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهٖﭤ(16)

ترجمہ: کنزالعرفان

تم یاد کرنے کی جلدی میں قرآن کے ساتھ اپنی زباناِنَّ عَلَیْنَا جَمْعَهٗ وَ قُرْاٰنَهٗ(17)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک اس کا جمع کرنا اور اس کا پڑھنا ہمارے ذمہ ہے۔

فَاِذَا قَرَاْنٰهُ فَاتَّبِـعْ قُرْاٰنَهٗ(18)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو جب ہم اسے پڑھ لیں تو اس وقت اس پڑھے ہوئے کی اتباع کرو۔

ثُمَّ اِنَّ عَلَیْنَا بَیَانَهٗﭤ(19)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر بیشک اسے بیان فرمانا ہمارے ذمہ ہے۔

كَلَّا بَلْ تُحِبُّوْنَ الْعَاجِلَةَ(20)

ترجمہ: کنزالعرفان

خبردار! بلکہ (اے کافرو!) تم جلد جانے والی کوپسند کرتے ہو۔

وَ تَذَرُوْنَ الْاٰخِرَةَﭤ(21)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور آخرت کو چھوڑتے ہو۔

وُجُوْهٌ یَّوْمَىٕذٍ نَّاضِرَةٌ(22)

ترجمہ: کنزالعرفان

کچھ چہرے اس دن تر و تازہ ہوں گے۔

اِلٰى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ(23)

ترجمہ: کنزالعرفان

اپنے رب کو دیکھنے والے ہوں گے۔

وَ وُجُوْهٌ یَّوْمَىٕذٍۭ بَاسِرَةٌ(24)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور کچھ چہرے اس دن بگڑے ہوئے ہوں گے۔

تَظُنُّ اَنْ یُّفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌﭤ(25)

ترجمہ: کنزالعرفان

سمجھتے ہوں گے کہ ان کے ساتھ پیٹھ توڑ دینے والا سلوک کیا جائے گا ۔

كَلَّاۤ اِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِیَ(26)

ترجمہ: کنزالعرفان

ہاں ہاں ، جب جان گلے کو پہنچ جائے گی۔

وَ قِیْلَ مَنْٚ-رَاقٍ(27)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور کہا جارہا ہوگا کہ جھاڑ پھونک کرنے والا کون ہے؟

وَّ ظَنَّ اَنَّهُ الْفِرَاقُ(28)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور وہ سمجھ لے گا کہ یہ جدائی کا وقت ہے۔

وَ الْتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِ(29)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے گی۔

اِلٰى رَبِّكَ یَوْمَىٕذِ-ﹰالْمَسَاقُ(30)

ترجمہ: کنزالعرفان

اس دن تیرے رب ہی کی طرف چلنا ہوگا ۔

فَلَا صَدَّقَ وَ لَا صَلّٰى(31)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو کافر نے نہ تو تصدیق کی اور نہ نماز پڑھی۔

وَ لٰـكِنْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰى(32)

ترجمہ: کنزالعرفان

ہاں جھٹلایا اور منہ پھیرا۔

ثُمَّ ذَهَبَ اِلٰۤى اَهْلِهٖ یَتَمَطّٰىﭤ(33)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر اپنے گھر والوں کی طرف اکڑتا ہوا چلاگیا۔

اَوْلٰى لَكَ فَاَوْلٰى(34)

ترجمہ: کنزالعرفان

تیرے لئے خرابی ہے پھر خرابی ہے ۔

ثُمَّ اَوْلٰى لَكَ فَاَوْلٰىﭤ(35)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر تیرے لئے خرابی ہے پھر خرابی ہے ۔

اَیَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَنْ یُّتْرَكَ سُدًىﭤ(36)

ترجمہ: کنزالعرفان

کیا آدمی اس گھمنڈ میں ہے کہ اسے آزاد چھوڑ دیا جائے گا۔

اَلَمْ یَكُ نُطْفَةً مِّنْ مَّنِیٍّ یُّمْنٰى(37)

ترجمہ: کنزالعرفان

کیا وہ اس منی کا ایک قطرہ نہ تھا؟ جو گرایا جاتا ہے ۔

ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوّٰى(38)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر خون کا لوتھڑا ہوگیاتو پیدا فرمایا پھر ٹھیک بنایا۔

فَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَیْنِ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰىﭤ(39)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو اس سے مرد اور عورت کی دو قِسمیں بنائیں ۔

اَلَیْسَ ذٰلِكَ بِقٰدِرٍ عَلٰۤى اَنْ یُّحْیِﰯ الْمَوْتٰى(40)

ترجمہ: کنزالعرفان

کیا جس نے یہ سب کچھ کیا وہ مردوں کو زندہ کرنے پر قادر نہیں ہے؟

 

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ترجمہ: کنزالعرفان

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔

هَلْ اَتٰى عَلَى الْاِنْسَانِ حِیْنٌ مِّنَ الدَّهْرِ لَمْ یَكُنْ شَیْــٴًـا مَّذْكُوْرًا(1)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک آدمی پر ایک وقت وہ گزرا کہ وہ کوئی ذکر کے قابل چیز نہ تھا۔

اِنَّا خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ نُّطْفَةٍ اَمْشَاجٍ ﳓ نَّبْتَلِیْهِ فَجَعَلْنٰهُ سَمِیْعًۢا بَصِیْرًا(2)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک ہم نے آدمی کو ملی ہوئی منی سے پیدا کیا تاکہ ہم اس کا امتحان لیں توہم نے اسے سننے والا، دیکھنے والا بنا دیا۔

اِنَّا هَدَیْنٰهُ السَّبِیْلَ اِمَّا شَاكِرًا وَّ اِمَّا كَفُوْرًا(3)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک ہم نے اسے راستہ دکھا دیا ، (اب) یا شکرگزار ہے اور یا ناشکری کرنے والا ہے۔

اِنَّاۤ اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِیْنَ سَلٰسِلَاۡ وَ اَغْلٰلًا وَّ سَعِیْرًا(4)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک ہم نے کافروں کے لیے زنجیریں اور طوق اور بھڑکتی آگ تیار کر رکھی ہیں ۔

اِنَّ الْاَبْرَارَ یَشْرَبُوْنَ مِنْ كَاْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُوْرًا(5)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک نیک لوگ اس جام سے پئیں گے جس میں کافورملاہوا ہوگا۔

عَیْنًا یَّشْرَبُ بِهَا عِبَادُ اللّٰهِ یُفَجِّرُوْنَهَا تَفْجِیْرًا(6)

ترجمہ: کنزالعرفان

وہ کافور ایک چشمہ ہے جس سے اللہ کے نہایت خاص بندے پئیں گے،وہ اسے (جہاں چاہیں گے) بہا کر لے جائیں گے۔

یُوْفُوْنَ بِالنَّذْرِ وَ یَخَافُوْنَ یَوْمًا كَانَ شَرُّهٗ مُسْتَطِیْرًا(7)

ترجمہ: کنزالعرفان

وہ اپنی منتیں پوری کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی برائی پھیلی ہوئی ہوگی۔

وَ یُطْعِمُوْنَ الطَّعَامَ عَلٰى حُبِّهٖ مِسْكِیْنًا وَّ یَتِیْمًا وَّ اَسِیْرًا(8)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور وہ اللہ کی محبت میں مسکین اور یتیم اور قیدی کوکھانا کھلاتے ہیں ۔

اِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللّٰهِ لَا نُرِیْدُ مِنْكُمْ جَزَآءً وَّ لَا شُكُوْرًا(9)

ترجمہ: کنزالعرفان

ہم تمہیں خاص اللہ کی رضاکے لیے کھانا کھلاتے ہیں ۔ ہم تم سے نہ کوئی بدلہ چاہتے ہیں اور نہ شکریہ۔

اِنَّا نَخَافُ مِنْ رَّبِّنَا یَوْمًا عَبُوْسًا قَمْطَرِیْرًا(10)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک ہمیں اپنے رب سے ایک ایسے دن کا ڈر ہے جو بہت ترش، نہایت سخت ہے۔

فَوَقٰىهُمُ اللّٰهُ شَرَّ ذٰلِكَ الْیَوْمِ وَ لَقّٰىهُمْ نَضْرَةً وَّ سُرُوْرًا(11)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو انہیں اللہ اس دن کے شر سے بچالے گا اور انہیں تروتازگی اور خوشی دے گا ۔

وَ جَزٰىهُمْ بِمَا صَبَرُوْا جَنَّةً وَّ حَرِیْرًا(12)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ان کے صبر کے سبب انہیں جنت اور ریشمی کپڑے بدلے میں دے گا ۔

مُّتَّكِـٕیْنَ فِیْهَا عَلَى الْاَرَآىٕكِۚ-لَا یَرَوْنَ فِیْهَا شَمْسًا وَّ لَا زَمْهَرِیْرًا(13)

ترجمہ: کنزالعرفان

وہ جنت میں تختوں پر تکیہ لگائے ہوں گے، نہ اس میں دھوپ دیکھیں گے اورنہ سخت سردی ۔

وَ دَانِیَةً عَلَیْهِمْ ظِلٰلُهَا وَ ذُلِّلَتْ قُطُوْفُهَا تَذْلِیْلًا(14)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور اس کے سائے ان پر جھکے ہوں گے اور جنت کے گچھے جھکا کر نیچے کردئیے گئے ہوں گے۔

وَ یُطَافُ عَلَیْهِمْ بِاٰنِیَةٍ مِّنْ فِضَّةٍ وَّ اَكْوَابٍ كَانَتْ قَوَؔارِیْرَاۡ(15)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ان پر چاندی کے برتنوں اورگلاسوں کے دَور ہوں گے جو شیشے کی طرح ہوں گے۔

قَوَؔارِیْرَاۡ مِنْ فِضَّةٍ قَدَّرُوْهَا تَقْدِیْرًا(16)

ترجمہ: کنزالعرفان

چاندی کے شفاف شیشے جنہیں پلانے والوں نے پورے اندازہ سے (بھر کر) رکھا ہوگا۔

وَ یُسْقَوْنَ فِیْهَا كَاْسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنْجَبِیْلًا(17)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور جنت میں انہیں ایسے جام پلائے جائیں گے جس میں زنجبیل ملاہوا ہوگا۔

عَیْنًا فِیْهَا تُسَمّٰى سَلْسَبِیْلًا(18)

ترجمہ: کنزالعرفان

( زنجبیل) جنت میں ایک چشمہ ہے جس کا نام سلسبیل رکھا جاتا ہے۔

وَ یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَۚ-اِذَا رَاَیْتَهُمْ حَسِبْتَهُمْ لُؤْلُؤًا مَّنْثُوْرًا(19)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ان کے آس پاس ہمیشہ رہنے والے لڑکے (خدمت کیلئے) پھریں گے جب تو انہیں دیکھے گا تو تُو انہیں بکھرے ہوئے موتی سمجھے گا۔

وَ اِذَا رَاَیْتَ ثَمَّ رَاَیْتَ نَعِیْمًا وَّ مُلْكًا كَبِیْرًا(20)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور جب تووہاں دیکھے گا تو نعمتیں اور بہت بڑی سلطنت دیکھے گا۔

عٰلِیَهُمْ ثِیَابُ سُنْدُسٍ خُضْرٌ وَّ اِسْتَبْرَقٌ٘-وَّ حُلُّوْۤا اَسَاوِرَ مِنْ فِضَّةٍۚ-وَ سَقٰىهُمْ رَبُّهُمْ شَرَابًا طَهُوْرًا(21)

ترجمہ: کنزالعرفان

ان پرباریک اور موٹے ریشم کے سبز کپڑے ہوں گے اور انہیں چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے اور ان کا رب انہیں پاکیزہ شراب پلائے گا۔

 

22

اِنَّ هٰذَا كَانَ لَكُمْ جَزَآءً وَّ كَانَ سَعْیُكُمْ مَّشْكُوْرًا(22)

ترجمہ: کنزالعرفان

(ان سے فرمایا جائے گا) بیشک یہ تمہارے لیے صلہ ہے اور تمہاری محنت کی قدر کی گئی ہے۔

اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا عَلَیْكَ الْقُرْاٰنَ تَنْزِیْلًا(23)

ترجمہ: کنزالعرفان

(اے حبیب!) بیشک ہم نے تم پر تھوڑا تھوڑا کرکے قرآن اتارا۔

فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَ لَا تُطِعْ مِنْهُمْ اٰثِمًا اَوْ كَفُوْرًا(24)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو اپنے رب کے حکم پر ڈٹے رہو اور ان میں کسی گناہگار یا ناشکری کرنے والے کی بات نہ سنو۔

وَ اذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ بُكْرَةً وَّ اَصِیْلًا(25)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور صبح و شام اپنے رب کا نام یاد کرو۔

وَ مِنَ الَّیْلِ فَاسْجُدْ لَهٗ وَ سَبِّحْهُ لَیْلًا طَوِیْلًا(26)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور رات کے کچھ حصے میں اسے سجدہ کرو اورلمبی رات میں اس کی پاکی بیان کرو۔

اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ یُحِبُّوْنَ الْعَاجِلَةَ وَ یَذَرُوْنَ وَرَآءَهُمْ یَوْمًا ثَقِیْلًا(27)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک یہ لوگ جلد جانے والی سے محبت کرتے ہیں اور اپنے آگے ایک بھاری دن کو چھوڑ بیٹھے ہیں ۔

نَحْنُ خَلَقْنٰهُمْ وَ شَدَدْنَاۤ اَسْرَهُمْۚ-وَ اِذَا شِئْنَا بَدَّلْنَاۤ اَمْثَالَهُمْ تَبْدِیْلًا(28)

ترجمہ: کنزالعرفان

ہم نے انہیں پیدا کیا اور ان کے اعضا اور جوڑ مضبوط کئے اور ہم جب چاہیں ان جیسے اور بدل دیں ۔

اِنَّ هٰذِهٖ تَذْكِرَةٌۚ-فَمَنْ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ سَبِیْلًا(29)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک یہ ایک نصیحت ہے تو جو چاہے اپنے رب کی طرف راہ اختیار کرے ۔

وَ مَا تَشَآءُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُؕ-اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِیْمًا حَكِیْمًا(30)

ترجمہ: کنزالعرفان

اورتم کچھ نہیں چاہتے مگریہ کہ اللہ چاہے بیشک اللہ خوب علم والا،بڑا حکمت والا ہے۔

یُّدْخِلُ مَنْ یَّشَآءُ فِیْ رَحْمَتِهٖؕ-وَ الظّٰلِمِیْنَ اَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا(31)

ترجمہ: کنزالعرفان

وہ اپنی رحمت میں جسے چاہتا ہے داخل فرماتا ہے اور ظالموں کے لیے اس نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔

 

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ترجمہ: کنزالعرفان

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔

وَ الْمُرْسَلٰتِ عُرْفًا(1)

ترجمہ: کنزالعرفان

قسم ان کی جو لگاتار بھیجی جاتی ہیں ۔

فَالْعٰصِفٰتِ عَصْفًا(2)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر ان کی جو نہایت تیز چلنے والی ہیں ۔

وَّ النّٰشِرٰتِ نَشْرًا(3)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور خوب پھیلانے والیوں کی ۔

فَالْفٰرِقٰتِ فَرْقًا(4)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر خوب جدا کرنے والیوں کی ۔

فَالْمُلْقِیٰتِ ذِكْرًا(5)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر ذکرکا القا کرنے والیوں کی ۔

عُذْرًا اَوْ نُذْرًا(6)

ترجمہ: کنزالعرفان

عذر کی گنجائش نہ چھوڑنے کیلئے یا ڈرانے کیلئے۔

اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَوَاقِعٌﭤ(7)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک جس بات کا تم سے وعدہ کیا جارہا ہے وہ ضرور واقع ہونے والی ہے۔

فَاِذَا النُّجُوْمُ طُمِسَتْ(8)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر جب تارے مٹا دئیے جائیں گے۔

وَ اِذَا السَّمَآءُ فُرِجَتْ(9)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور جب آسمان پھاڑ دئیے جائیں گے۔

وَ اِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْ(10)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور جب پہاڑ غبار بناکے اڑا دئیے جا ئیں گے۔

وَ اِذَا الرُّسُلُ اُقِّتَتْﭤ(11)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور جب رسولوں کو ایک خاص وقت پر جمع کیا جائے گا ۔

لِاَیِّ یَوْمٍ اُجِّلَتْﭤ(12)

ترجمہ: کنزالعرفان

کس بڑے دن کے لیے انہیں ٹھہرایا گیا تھا۔

لِیَوْمِ الْفَصْلِ(13)

ترجمہ: کنزالعرفان

فیصلہ کے دن کے لیے۔

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الْفَصْلِﭤ(14)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور تجھے کیا معلوم کہ وہ فیصلے کا دن کیا ہے؟

وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ(15)

ترجمہ: کنزالعرفان

اس دن جھٹلانے والوں کیلئے خرابی ہے۔

اَلَمْ نُهْلِكِ الْاَوَّلِیْنَﭤ(16)

ترجمہ: کنزالعرفان

کیا ہم نے پہلے لوگوں کو ہلاک نہ فرمایا۔

ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الْاٰخِرِیْنَ(17)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھربعد والوں کو ان کے پیچھے پہنچائیں گے۔

كَذٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِیْنَ(18)

ترجمہ: کنزالعرفان

مجرموں کے ساتھ ہم ایسا ہی کرتے ہیں ۔

وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ(19)

ترجمہ: کنزالعرفان

اس دن جھٹلانے والوں کیلئے خرابی ہے۔

اَلَمْ نَخْلُقْكُّمْ مِّنْ مَّآءٍ مَّهِیْنٍ(20)

ترجمہ: کنزالعرفان

کیا ہم نے تمہیں ایک بے قدر پانی سے پیدا نہ فرمایا؟

فَجَعَلْنٰهُ فِیْ قَرَارٍ مَّكِیْنٍ(21)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر اسے ایک محفوظ جگہ میں رکھا۔

اِلٰى قَدَرٍ مَّعْلُوْمٍ(22)

ترجمہ: کنزالعرفان

ایک معلوم اندازے تک۔

فَقَدَرْنَا ﳓ فَنِعْمَ الْقٰدِرُوْنَ(23)

ترجمہ: کنزالعرفان

تو ہم قادر ہیں تو ہم کیا ہی اچھے قدرت رکھنے والے ہیں ۔

وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ(24)

ترجمہ: کنزالعرفان

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے۔

اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ كِفَاتًا(25)

ترجمہ: کنزالعرفان

کیا ہم نے زمین کو جمع کرنے والی نہ بنایا۔

اَحْیَآءً وَّ اَمْوَاتًا(26)

ترجمہ: کنزالعرفان

زندوں اور مردوں کو۔

وَّ جَعَلْنَا فِیْهَا رَوَاسِیَ شٰمِخٰتٍ وَّ اَسْقَیْنٰكُمْ مَّآءً فُرَاتًاﭤ(27)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور ہم نے اس میں اونچے اونچے مضبوط پہاڑبنادیئے اور ہم نے خوب میٹھے پانی سے تمہیں سیراب کیا ۔

وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ(28)

ترجمہ: کنزالعرفان

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے۔

اِنْطَلِقُوْۤا اِلٰى مَا كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَ(29)

ترجمہ: کنزالعرفان

اس کی طرف چلوجسے تم جھٹلاتے تھے۔

اِنْطَلِقُوْۤا اِلٰى ظِلٍّ ذِیْ ثَلٰثِ شُعَبٍ(30)

ترجمہ: کنزالعرفان

اس دھوئیں کے سائے کی طرف چلوجس کی تین شاخیں ہیں ۔

لَّا ظَلِیْلٍ وَّ لَا یُغْنِیْ مِنَ اللَّهَبِﭤ(31)

ترجمہ: کنزالعرفان

جو نہ سایہ دے اورنہ وہ شعلے سے بچائے۔

اِنَّهَا تَرْمِیْ بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِ(32)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک دوزخ محل جیسی چنگاریاں پھینکتی ہے۔

كَاَنَّهٗ جِمٰلَتٌ صُفْرٌﭤ(33)

ترجمہ: کنزالعرفان

گویا وہ (چنگاریاں ) زرد رنگ کے اونٹ ہیں ۔

وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ(34)

ترجمہ: کنزالعرفان

اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے۔

هٰذَا یَوْمُ لَا یَنْطِقُوْنَ(35)

ترجمہ: کنزالعرفان

یہ وہ دن ہے جس میں وہ بول نہ سکیں گے۔

وَ لَا یُؤْذَنُ لَهُمْ فَیَعْتَذِرُوْنَ(36)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور نہ انہیں اجازت ملے گی کہ معذرت کریں ۔

وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ(37)

ترجمہ: کنزالعرفان

اس دن جھٹلانے والوں کیلئے خرابی ہے۔

هٰذَا یَوْمُ الْفَصْلِۚ-جَمَعْنٰكُمْ وَ الْاَوَّلِیْنَ(38)

ترجمہ: کنزالعرفان

یہ فیصلے کا دن ہے ہم نے تمہیں اور سب اگلوں کوجمع کردیا ۔

فَاِنْ كَانَ لَكُمْ كَیْدٌ فَكِیْدُوْنِ(39)

ترجمہ: کنزالعرفان

اب اگر تمہارا کوئی داؤ ہو تو مجھ پر چلا لو۔

وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ(40)

ترجمہ: کنزالعرفان

اس دن جھٹلانے والوں کیلئے خرابی ہے۔

اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ ظِلٰلٍ وَّ عُیُوْنٍ(41)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک ڈر نے والے سایوں اور چشموں میں ہوں گے۔

وَّ فَوَاكِهَ مِمَّا یَشْتَهُوْنَﭤ(42)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور پھلوں میں سے جو وہ چاہیں گے۔

كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓــٴًـۢا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ(43)

ترجمہ: کنزالعرفان

اپنے اعمال کے بدلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو ۔

اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ(44)

ترجمہ: کنزالعرفان

بیشک نیکی کرنے والوں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں ۔

وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ(45)

ترجمہ: کنزالعرفان

اس دن جھٹلانے والوں کیلئے خرابی ہے۔

كُلُوْا وَ تَمَتَّعُوْا قَلِیْلًا اِنَّكُمْ مُّجْرِمُوْنَ(46)

ترجمہ: کنزالعرفان

(اے کافرو!) تم (بھی دنیا میں ) کچھ دن کھالو اورفائدہ اٹھا لو ، بیشک تم مجرم ہو۔

وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ(47)

ترجمہ: کنزالعرفان

اس دن جھٹلانے والوں کیلئے خرابی ہے۔

وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ ارْكَعُوْا لَا یَرْكَعُوْنَ(48)

ترجمہ: کنزالعرفان

اور جب ان سے کہا جائے کہ جھک جاؤ تو وہ نہیں جھکتے ۔

وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ(49)

ترجمہ: کنزالعرفان

اس دن جھٹلانے والوں کیلئے خرابی ہے۔

فَبِاَیِّ حَدِیْثٍۭ بَعْدَهٗ یُؤْمِنُوْنَ(50)

ترجمہ: کنزالعرفان

پھر اس کے بعد وہ کون سی بات پر ایمان لائیں گے؟

 

Scroll to Top